اہم خبریں

*معاشرہ کے بگاڑ کا سبب قرآن و حدیث سے دوری ۔ مفتی عمران قریشی*

*معاشرہ کے بگاڑ کا سبب قرآن و حدیث سے دوری ۔ مفتی عمران قریشی*

آگرہ ( پریس ریلیز ) 27 دسمبر کو جمعیت علماء آگرہ کے زیر اہتمام جامع مسجد شہید نگر میں اصلاح معاشرہ کانفرس منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت مولانا غلام محمد مظاہری صدر جمعیت علماء آگرہ نے فرمائی ۔ کانفرنس کا آغاز قاری مقصود عالم ناظم مدرسہ دعوۃ القرآن آگرہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا ۔ جبکہ بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت حافظ عطاء الرحمن رحمانی نے پیش فرمایا ۔
مہمان خصوصی مفتی محمد ابراہیم بلند شہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اصلاح معاشرہ اصلاح فرد کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ اور فرد کی اصلاح کا دارومدار احکام شرعہ کی پابندی اور صحبت صالح پر ہے ۔ آج دنیا کا ہر فرد جسمانی و ظاہری ترقی میں تو کوشاں ہے ، لیکن شخصیت سازی اور باطنی ترقی کی طرف بے توجہی کا شکار ہے ۔ اسی وجہ سے دنیا میں خود کوشی اور ذہنی تناؤ کی شرح بہت زیادہ ہے ۔
مفتی عمران قریشی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء آگرہ نے کہا کہ معاشرے کے بگاڑ کا سبب قرآن و حدیث سے دوری ہے ۔ اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں جب تک تم انہیں مضبوطی سے تھامے رہوگے گمراہ نہیں ہو گے ۔ ایک اللہ تعالی کی کتاب یعنی قرآن کریم اور دوسرے میرا طریقہ ۔ لہذا ضروری ہے کہ اہل ایمان کو قرآن و حدیث سے اپنا رشتہ مضبوط کرنا چاہیے ۔
جمعیت علماء ہند کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مولانا غلام محمد مظاہری نے کہا کہ جمعیت علماء ہند وہ واحد غیر سیاسی تنظیم ہے جس نے مظلوم انسانیت کی داد رسی کے لیے روز اول سے ہی ہر قسم کی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ آفات سماوی ہو ، یا فسادات تمام مراحل میں ملک و ملت کے حق میں مسیحا ثابت ہوئی ہے ۔
کانفرنس میں مفتی شعیب احمد ندوی ، مولانا فرقان مظاہری ، مفتی شاہ عالم رحیمی ، مولانا عبد الرازق قاسمی ، مولانا توصیف احمد ، مفتی کلیم ندوی ، مولانا عزیر عالم ، مولانا حسین احمد قاسمی ، مولانا محمد اسلام ، مولانا کرامت علی ، حافظ مجاہد حنفی ، چودھری علی صابری ، صوفی اخلاق قریشی ، بابو جی منصور ، حاجی افسر ، حاجی دین محمد ، آفتاب قریشی ، سفیان شمسی ، جاوید اور صوفی محبوب الہی بگدہ شریف شامل تھے
فیضان جہانگیر نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ قاری افتخار الحسن میاں صاحب کی دعاء پر کانفرنس کا اختتام ہوا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close