اہم خبریں

سروتیا،گڈا میں الامین پبلک اسکول کا افتتاحی اجلاس منعقد، چند شخصیات کو ان کی قابل قدر خدمات کی بنیاد پر اعزاز سے نوازا گیا

گڈا جھارکھنڈ
گڈا ضلع کے تحت واقع مہگاواں بلاک کے سروتیا گاؤں میں الامین پبلک اسکول کا افتتاحی اجلاس بعد نماز ظہر ہوا اس اجلاس کی صدارت مفتی اقبال صاحب قاسمی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی محمد سفیان قاسمی نے انجام دیئے. اجلاس سے کئی علماء کرام نے خطاب کیا جن میں مولانا محمد ریاض قاسمی، مولانا سلیم الدین مظاہری ،مفتی عبد الغفور مظاہری، مولانا شمس پرویز مظاہری، مفتی عبد السلام قاسمی، مفتی نظام الدین قاسمی ،مفتی زاہد قاسمی وغیرہ وغیرہ ہیں، مقررین نے اپنی تقریر میں دینی و عصری تعلیم کی اہمیت بیان کی، انھوں نے کہا مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ دینی و عصری دونوں طرح کی تعلیم پر توجہ دیں چنانچہ اگر ہم اپنے بچوں کو عصری تعلیم دلاتے ہیں تو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم اور بچوں کے لیے اسلامی ماحول بھی نہایت ضروری ہے، اس کے بغیر ہم نئی نسل کے ایمان کی حفاظت نہیں کر سکتے،

اسکول کے قیام کے اغراض و مقاصد اور نظام و نہج کے بارے میں اسکول کی ڈائریکٹر ستارہ پروین( اہلیہ انجینئر مقیم الدین) نے پردے سے اپنی باتیں سامعین تک پہنچا ئیں، ندیم سرور اور مجاہد الاسلام نے اپنی نظموں سے سامعین کو محظوظ کیا، پروگرام کے اخیر میں اسکول کی طرف سے تعلیمی میدان میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر کچھ شخصیات کو شال پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا ان میں مفتی اقبال صاحب قاسمی ،ماسٹر سراج الدین، ماسٹر قاسم، محمد ربانی، محمد رضوان عالم اور عبد الرحیم کے اسماء گرامی شامل ہیں پروگرام میں علاقہ میں اور بھی کئی مؤقر حضرات مولانا اسماعیل صاحب ، مولانا فاروق صاحب، ماسٹر الیاس، محمد عمران، حاجی عبد الجبار حاجی ابراہیم وغیرہ وغیرہ تشریف فرما تھے ، اس موقع پر اسکول کے ذمہ دار انجینئر مقیم الدین صاحب نے بتایا کہ ابھی اسکول میں داخلہ جاری ہے اور مارچ سے تعلیم کا آغاز کر دیا جاءےگا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close