مضامین

شئیر مارکیٹ کی تاسیسی تاریخ قسط دوم

محمد یاسین جہازی 9891737350

شئیر مارکیٹ کی تاسیسی تاریخ قسط دوم
محمد یاسین جہازی 9891737350
شئیر مارکیٹ کا آغاز لیدرلینڈ (Netherlands)کے شہر ایمسٹرڈم (Amsterdam) میں ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی (Dutch East India Company) کے ذریعہ ہوا۔ پہلے زمانہ میں تاجر پیشہ افراد پانی کے جہازوں کے ذریعہ مختلف ممالک کا سفر کیا کرتے تھے، جس کے لیے بڑے سرمایہ کی ضرورت ہوتی تھی۔اور اتنے بڑے پیمانے پر کام کرنے کے لیے کسی ایک شخص یا کمپنی کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی تھی۔ چنانچہ سب سے پہلے 1611 میں ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی نے مختلف لوگوں کو اپنی کمپنی میں پیسہ لگانے اور منافع میں شرکت کا آفر دیا۔ چنانچہ مختلف لوگوں نے اس میں پیسہ لگایا۔
اس زمانہ میں چوں کہ ممالک کے نقشے دستیاب نہیں تھے اور نہ ہی سمندری حوادث سے بچنے کے لیے مضبوط ٹکنالوجی تھی، جس کی وجہ سے بہت سے جہاز حادثات کے شکار ہوجاتے تھے اور پیسہ لگانے والوں کا پیسہ ڈوب جاتا تھا۔ اس سے لوگوں نے یہ سبق لیا کہ ایک جہاز میں پیسہ لگانے کے بجائے الگ الگ جہازوں میں پیسہ لگانے لگے اور اس طرح شیئر مارکیٹ وجود میں آیا۔
کچھ لوگ ایک جگہ نہیں رہتے تھے؛ بلکہ اپنا گھر اپنے ساتھ لیے پھرتے تھے؛ ایسے لوگوں کے سامنے یہ پریشانی آئی کہ جس جہاز میں پیسہ لگایا ہے، اس کے لوٹنے کے انتظار میں کافی وقت گزارنا پڑتا تھا۔ اور چوں کہ لوٹنے کا کوئی وقت متعین نہیں ہوتا تھا، کبھی مہینوں اور سالوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا؛ اس لیے پیسہ لگانے والے آپس میں ایک دوسرے کو وہ معاہدہ نامہ ہی کمی و بیشی کے ساتھ بیچنے لگے، جو معاہدہ نامہ کمپنی پیسہ لگانے والوں کو دیتی تھی۔ اس طرح شیئر مارکیٹ میں حصے خریدنے اور بیچنے کا عملی تجربہ ہوا۔ چوں کہ یہ تجربہ بہت مفید ثابت ہوا، اس لیے شیئر مارکیٹ کا دائرہ عمل بڑھتا گیا۔ ابتدائی دور میں خرید و فروخت کے لیے ڈوک(Dock) یعنی بندرگاہ میں جانا پڑتا تھا؛ لیکن عصر حاضر میں انٹرنیٹ اور نت نئے ٹکنالوجی کی سہولیات کی وجہ سے اپنے موبائل سے یہ سب کام کرسکتے ہیں۔ ( جاری)

نوٹ : الحمد للہ اس تحریر کی پہلی قسط شائع کرنے کے بعد کئی علمائے کرام نے رابطہ کرکے اس مارکیٹ کو سیکھنے اور اکاونٹ کھولنے کی کوشش کی۔ جہازی میڈیا ان سب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔ یہ وقت کی آواز ہے کہ اس طرح کی چیزوں کو سیکھ کر زندگی میں آگے بڑھیں۔ لاک ڈاون میں علمائے کرام کی معاشی پریشانی کے کیا بھیاناک حالات پیدا ہوئے ، وہ سب کے سامنے ہیں۔ اگر اس قسم کی چیزوں کو سیکھے رہیں گے، تو ان شاء اللہ تعالیٰ اس طرح کے حالات میں زیادہ بھیانک حالات سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔
فاسٹ نیٹ اور ڈیجیٹل طریقوں کی ایجاد کی وجہ سے شیئر مارکیٹ یا کرپٹو کرنسی میں تجارت کرنا کوئی شکل کام نہیں ہے۔ بس تھوڑی سی معلومات اور دس پانچ ہزار شروعات کرنے کے لیے کافی ہے۔ جو لوگ یہ تجارت سیکھنا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے میرا واٹس ایپ اسٹوڈینٹ بن کر سیکھ سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسی میں اپنا اکاونٹ کھولنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
(1) وزیریکس (چارج فری)
https://wazirx.com/invite/jgr7vwpd
(2) کوئین سویچ (چارج فری)
https://coinswitch.co/in/refer?tag=3Qq8
شیئر مارکیٹ میں ڈیمیٹ اکاونٹ کھولنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں
(1) زیرودھا (چارج 300)
https://zerodha.com/open-account?c=DR8411
(2) اپس ٹوکس (چارج 120)
https://bv7np.app.goo.gl/1bba
کچھ معلومات کرنے کے لیے درج ذیل نمبر پر واٹس ایپ کرسکتے ہیں۔
9891737350
نوٹ : اس سلسلے میں معلومات کے لیے فون ہرگز نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close