اہم خبریں

تجہیز وتکقین کی خدمت بلا خوف اور بے لوث انجام دیں

جمعیۃ علماء ہندضلع کاماریڈی کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ سے مفتی عمران خان قاسمی ومفتی ریحان قاسمی کا خطاب۔

موت وحیات الله کے ہاتھ میں ہے جب تک انسان کی زندگی کی ہوتی ہے اس وقت تک موت نہیں آسکتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے؛ لیکن موت سے چھٹکار ممکن نہیں۔ لوگ اپنے اندر خوف پیدا کرکے غیر ضروری پریشانیوں میں مبتلا ہورہے ہیں، اپنے اندر قوت ارادی پیدا کریں، خوف و ہراس کے ماحول سے نکلیں، الله کی ذات پر کامل بھروسہ کریں، ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی
نے جمعیۃ علماء ہندضلع کا ماریڈی کی جانب سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے کیا، مولانا مفتی ریحان قاسمی نے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی، حافظ مد خواجہ یاسین حلیمی اصغر نے نماز جنازہ کا طریقہ دعاؤں کی عملی مشق کرائی،
حافظ محمد خالد صاحب نظام آباد نے غسل میت وتکفین کے سلسلے میں عملی مشق وطریقے سے واقف کرایا، مولانا منظور عالم مظاہری نے افتتاحی کلمات ادا کئے اور نظامت کے فرائض انجام دیئے، حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ کی جانب سے کی جانے والی ملی، فلاحی خدمات کے ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل بتایا اور سب کو مل جل کر ساتھ کام کرنے کی اپیل کی ، حافظ محمد مشتاق احمد نقشبندی، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد تقی الدین منیری، حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی، حافظ محمد عبدالعلیم نقشبندی، حافظ محمد سلمان منیری، محمد وصی الدین، محمد حمزه، محمد رفیع الدین نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ حافظ محمد یوسف حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کی دعاء پر جلسہ اختتام کو پہونچا، علماء، ائمہ حفاظ وخدام دین نے مکمل دلچسپی کے ساتھ عملی مشق میں حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close