غزل

ہاءے افسوس اس ملک کی سیاست کیسی

محمد اشفاق گوڈاوی 9304004877

ہے فضاؤں میں پھیلی یہ کشش کیسی
ہے راہوں میں پھیلی یہ تپش کیسی

گر نہیں ہے منصوبے کچھ ان کے خلاف
پھر تیرے نام کی پھیلی یہ دہشت کیسی

آدھی رات لے بھاگتے کمبل اور رضائ
تم چوکیداروں کی یہ چوکیداری کیسی

کون ہے یہ لوگ کیوں مچارہے تباہی
ملک میں پھیلی یہ حیوانیت کیسی

کیا کچھ بھی نہیں گر خلافِ آئین تم نے
پھر ملک میں پھیلی یہ بغاوت کیسی

ڈر لگنے لگے جب ملک کے رہبروں ہی سے
پھر ملک میں بچی اب جمہوریت کیسی

لوگوں میں خوف گھر گھر ہورہی بیچینی
ہاےَ افسوس اس ملک کی سیاست کیسی

مٹے شدّاد، مٹے قارون، مٹا فرعون بھی
پھر تم جیسوں کی حیثیت ہی کیسی

جیتا ہم نے کربلا بھی جبکہ تھے چالیس
پھر تمہیں اے ‘اشفاق’ غمِ شکست کیسی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close