اہم خبریں

آئی آئی سی سی میں اسلامک مشن اسکول کاچوتھاسالانہ جلسہ کا انعقاد

غفران آفریدی کی گراونڈ رپورٹ

نئی دہلی،16فروری(نامہ نگار):اسلامک مشن اسکول (دہلی برانچ)کی چوتھی سالانہ تقریب انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے بی.ایس عبد الرحمان آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر معروف داعئی اسلام حضرت مولانا کلیم احمد صدیقی اورمہمان اعزازی کی حیثیت سے ڈاکٹر کونین کوثر(امیر،آئی ایم سی،علی گڑھ برانچ)نے شر کت کی۔تعلیم کی اہمیت وضرورت کے عنوان پر منعقدتقریب کے شروع میں آئی ایم سی کے دہلی کے سرپرست یحییٰ ھارون نے مہمانان کااستقبال کیا۔اس موقع پرمولانا محمد کلیم صدیقی نے اپنی تقریر میں ظلمت اور جہالت کی تاریکی کو علم کی روشنی سے مٹانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قوم میں دینی تعلیمی نظام کے ساتھ عصری علوم سے واقفیت نہایت ہی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جدید معاشی ترقی بھی علم کے حصول کے بغیر ناممکن ہے،اسی لئے مسلم معاشرہ تعلیم کے حوالے سے بیداری کا ثبوت دیں۔ مولانا کلیم صدیقی کا یہ بھی کہناتھا کہ تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی اہم وجہ ہوتی ہے،تعلیم انسان کا کردارسنوارتی ہے اور شعور پیدا کرتی ہے، کسی بھی قوم یا ملک کی ترقی و خوشحالی تعلیم کے بغیر ناگزیر ہے،مسلمان جب تک علم سے وابستہ رہے دنیا میں اُنکی حکمرانی رہی ہے،مگر آج کے سنگین حالات سے سب واقف ہیں،ایسے میں ضروری ہے کہ مسلم بچے تعلیم سے آراستہ ہوں،ساتھ ہی مسلمانوں سے اپیل ہے کہ اپنی شادی بیاہ کے اخراجات کو کم کریں نیزوہ پیسہ تعلیم پر خرچ کریں۔ڈاکٹر کونین کوثر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کا بچہ ملک و قوم کا معمار ہے، اسلئے والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے نور چشم کی تربیت میں کسی طرح کی کوتاہی نہ برتیں،البتہ موجودہ وقت میں مسلمانوں کے ساتھ جو بھی کچھ ہو رہا ہے،ان سب کیلئے خود مسلمان ہی ذمہ دار ہیں، ہمیں اپنے معاشرہ کی تمام پسماندگی کیلئے حکومت یا انتظامیہ کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا نہیں چاہئے،بلکہ ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے۔اس دوران اسکول کے معصوم بچوں نے بہت سے ثقافتی پروگرام بالخصوص تربیتی واصلاحی پلے پیش کر کے ناظرین کو محظوظ کیا،وہیں شرکا کے ہاتھوں امسال نمایاں کا رکردگی کامظاہرہ کر نے والے طلبا کو شیلڈ،میڈل اور تحائف دئے گئے،جس سے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔آخر میں اسکول کی پرنسپل رحمہ ممتا ز چاؤلہ نے اظہار تشکر کے فرائض انجام دئے۔تقریب کو کا میاب بنا نے میں شافعہ جاوید،شاذیہ ملک،محترمہ مدیحہ،ہادیہ ہارون،صالحہ پروین،شگفتہ خانم،ہیبہ صاحبہ،نورین خانم ودیگر معلمات سمیت بچوں کے والدین نے اہم کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close