اہم خبریں

جمعیت کی کوششوں سے سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاج کرنےوالے 11 افراد کی ضمانت منظور

گزشتہ ماہ ٢٠ دسمبر ٢٠١٩ کو ضلع مظفر نگر میں سی اےاے کےخلاف پر امن احتجاج اچانک تشدد میں تبدیل ہو گیا تھا جسکی پاداش میں مختلف مقامات سے 80 افراد کو گرفتا کرکے جیل میں ڈال دیا گیا تھا قید میں بند افراد کو فوری طور پر قانونی امداد فراہم کر نے کے لیے جمعیتہ علماء ضلع مظفر نگر نے قانونی کاروائی کےلیے 13افراد پر مشتمل وکلاء کا ایک پینل نفیس احمد پنڈیر. ایڈوکیٹ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیاتھا جو پہلے ہی دن سے پوری لگن کے ساتھ قانونی چارہ جوئی میں لگے ہوئے ہیں. قاری ذاکر حسین سیکریٹری جمعیتہ علماءمغربی یو پی نے بتایا کہ ضلع مظفر نگر کے ذمہ دار حضرات مستقل ان وکلاء حضرات سے ربط بنائے ہوئے ہیں اور یومیہ رپورٹ حاصل کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کل اور آج اوم کار سنگھ تومر ایڈ وکیٹ نفیس احمد پنڈیر, و دیگر وکلاء حضرات نے 11لوگوں کی ضمانت عرضی داخل کی الحمداللہ سبھی کی ضمانت منظور ہو گئ جمعیتہ علماء ضلع مظفر نگر پہلے ہی دن سے 20 دسمبر کو ہوئے احتجاج میں متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے انہیں وکلاء حضرات کے ذریعے جیل میں بند زخمیوں کا ڈاکٹر ی معائنہ کرایا گیا جن میں 13 افراد ایسے تھے جن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھی اسے لیکر جعیتہ علماء ضلع مظفر نگر کے ایک وفد نے مفتی بن یامین ضلع صدر و قاری ذاکر حسین جنرل سکریٹری کی سربراہی میں S I T انچارج ایس پی سٹی بی بی چورسیا سے ملا اور جیل میں بند زخمیوں کے حالات سے آگاہ کیا جس پر ایس پی صاحب نے اسی وقت وہ لسٹ وہاٹس ایپ کے ذریعے جیلر صاحب کو بھیج دی اور فون کر کے کہا کہ ان لوگوں کو فوری طور پر سہی ٹریٹ مینٹ دیا جائے جس پر انہیں بیرک سے نکال کر ہسپتال میں داخل کیا گیا آج جن 11 لوگوں کی ضمانت منظور ہوئ ہے ان میں1.محد شاہ نواز 2. محمد نوشاد 3.عبدالماجد 4 محمد سالم. 5 دانش خان 6.ابوزر .7محمد عاصف 8عبدالواحد 9 محمد تنویر 10 محمد وسیم 11 محمد فرمان اس کے علاوہ جن حضرات کو احتجاج کے دوران ہوئے نقصان کی بھرپائی کے نوٹس جاری کئے گئے تھے ان سب کے جواب داخل کر دئے گئے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close