اہم خبریں
Trending

آج رات 12بجے سے پورے ملک میں‌کرفیو کا اعلان

آج 25 مارچ سے اکیس دن 14 اپریل تک کرفیو لاگو اور 15 ہزار کروڑ کا اعلان

انڈیا کے وزیر اعظم مسٹر مودی نے کورونا پر کنٹرول کرنے کے لیے اعلان جنگ کرتے ہوئے پورے ملک میں‌اکیس دن کے مکمل کرفیو کا اعلان کردیا ہے. انھوں‌نے قوم سے خطاب میں‌کہا کہ کوئی شخص اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش نہ کرے. انھوں نے سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ‌کو دکھاتے ہوئے کورونا کا مطلب سمجھایا کہ کو سے کوئی رو سے روڈ‌پر نا سے نا نکلو.
انھوں‌نے کورونا پر ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا آگ کی طرح‌پھیلتا ہے. انھوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ‌ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی دنوں میں‌ایک لاکھ تک پھیلنے میں‌67 دن لگے، جب کہ دولاکھ تک پھیلنے میں‌11 دن ہی لگے.اور پچھلے 4 دن میں‌ہی تین لاکھ متاثر ہوگئے . انھوں‌نے کہا اب تک جن ملکون‌نے کورونا پر کچھ حد تک کنٹرول کیا ہے، انھوں نے لاک ڈون سے ہی کنٹرول کیا ہے، میڈیا اہل کار اور ڈاکٹرحضرات کی کوششوں کو سراہنے کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی.
انھوں نے کورونا سے لڑنے کے لیے 15 ہزار کروڑ کا بھی اعلان کیا، جس میں‌طبی سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا. انھوں‌نے خطاب کے آخر میں‌لوگوں‌کو مشورہ دیا کہ کورونا کے اثرات محسوس ہونے پر خود سے دوائی کا استعمال نہ کریں، ڈاکٹروں‌کے مشورہ سے ہی استعمال کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close