زبان و ادب

آموں کی اک شام

نظم

ادب اطفال
رخصت ہونے کو
ہے، آم

کیسے چلے گا،بھیّا!
کام؟

گڑیاکی بھی ٹپکی، رال

سنتے ہی آموں کا نام

لائے پاپا،روز ضرور

مہنگے تھے یا سستے؟ دام

شاہوں کی ہے خاص پسند

کہنے کو ہے یوں تو، عام

اللہ! اللہ! اس کی مٹھاس

دشمن بھی ہوجاتا رام

ڈالا اس کا سرکہ، اچار

دیکھا، جب کچّا،خام

اس کے آگے چھوڑی، مٹھائی

"کاجو برفی” کاکیاکام؟

ساوَن اس کی فصلِ بہار

سیٹھا،پھینکا، بے ہنگام

یاد رہے گی پورے سال

راحت! "آموں کی اک شام”

ڈاکٹر راحت مظاہری، غفرلہ( دہلی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button
Close