جمعیت علماء هند

اولین مستقل صدرجمعیت علمائے ہند کا یوم وفات

محمد یاسین جہازی

آج وہ تاریخ ہے،جو ٹھیک آج سے ایک سو ایک سال پہلے جمعیت علمائے ہند کےسلسلہ وار دوسرے اور استقلال کے اعتبار سےاولین صدر شیخ الہند حضرت مولانا و مفتی محمود حسن دیوبندی نور اللہ مرقدہ (1851ء بریلی-30 نومبر 1920ء دہلی )ہمیں یتیم چھوڑ گئے تھے۔
حضرت نور اللہ مرقدہ کو جمعیت علمائے ہند کی تاسیس (23 نومبر 1919) کے دوسرے سال 20 نومبر 1920کو اولین مستقل صدر بنائے گئے تھے، جو تام دم آخریں یعنی 30 نومبر 1920ء تک (کل 10 دن)صدر رہے۔
اب تک جمعیت علمائے کے دس صدور منتخب ہوچکے ہیں ۔ صدور کی مکمل فہرست درج ذیل ہے:
1. مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ صاحبؒ از 28 دسمبر 1919 تا 19 نومبر 1920 (عارضی)
2. شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی ؒ از 20 نومبر 1920 تا 30 نومبر 1920 (مستقل)
3. مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ صاحبؒ از یکم دسمبر 1920 تا 5 ستمبر 1921 (عارضی)
4. مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ صاحبؒ از 6 ستمبر 1921 تا 7 جون 1940 (مستقل)
5. شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنی صاحبؒ از 8 جون 1940 تا5 دسمبر 1957 (مستقل)
6. سحبان الہند مولانا احمد سعید دہلوی صاحبؒ از 6 دسمبر 1957 تا 30 اپریل 1959 ( عارضی)
7. شیخ الحدیث مولانا سید فخر الدین احمد صاحبؒ از یکم مئی 1959 تا 8 دسمبر 1960 (عارضی)
8. شیخ الحدیث مولانا سید فخر الدین احمد صاحبؒ از 9 دسمبر 1960 تا 30 اپریل 1972 (مستقل)
9. مولانا عبد الوہاب آروی صاحبؒ از یکم مئی 1972 تا 10 اگست 1973 (عارضی)
10. جانشین شیخ الاسلام مولانا سید اسعد مدنی صاحبؒ از 11 اگست 1973 تا 6 فروری 2006 (مستقل)
11.مولانا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم از 21 اپریل 2006 تا 5 مارچ 2008 (مستقل)
12. امیر الہند رابع مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری صاحبؒ از 6 مارچ 2008 تا 21 مئی 2021 (مستقل)
13. قائد جمعیت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم از27 مئی 2021 تا 17 ستمبر 2021 (عارضی)
14. قائد جمعیت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم از 18 ستمبر 2021 (مستقل ) تا دم تحریر
موجودہ صدر قائد جمعیت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم جمعیت علمائے ہند کے دسویں صدر ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے، آمین۔
محمد یاسین جہازی
30 نومبر 2021 نئی دہلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close