اہم خبریں

مولانا علاء الدین ایجوکیشنل سوسائٹی جھارکھنڈ کے زیر اہتمام اسلام میں سماجی خدمت کے عنوان سے علمی پروگرام کا انعقاد 19 دسمبر کو

علماء کرام و دانشوران عظام کا اہم خطاب

مذہب اسلام میں سماجی خدمت کی بڑی اہمیت ہے اور اس پر بہت زور دیا گیا ہے، اگر یہ کہا جائے کہ مذہب اسلام کا خلاصہ، حاصل اور لب لباب خالق کائنات کی عبادت اور مخلوق کی خدمت ہے، تو مذہب اسلام کا مکمل تعارف ہوجائے گا۔ اسلام نے اللہ اور رسول (ﷺ) کی اتباع کے ساتھ بندوں کی خدمت، ان کے ساتھ ہمدردی و غم خواری اور ان کی نصرت و اعانت کی بڑی تاکید فرمائی ہے۔ اسلام میں سب سے زیادہ کامیاب انسان اسے کہا گیا ہے، جو دین کے ساتھ لوگوں کے لیے مفید اور نافع ہو۔ آنحضرتﷺ کی پوری زندگی سماجی خدمت کا بہترین نمونہ تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری مخلوق کو اللہ کا کنبہ قرار دیا،۔ ویسے تو ہر مذہب میں سماجی خدمت کو اہمیت دی گئی ہے، لیکن اسلام میں اللہ کی بندگی اور انسان کی مدد کو ایک درجہ میں رکھا گیا ہے، اس کی مثال عبادت میں کمی اور کوتاہی پر فدیہ، دم اور کفارہ کا وجوب ہے۔
غرض سماجی خدمت اسلام کا اہم اور بنیادی شعبہ ہے اور خدمت خلق ایک انسانی اور مذہبی فریضہ ہے۔
سماجی خدمت کی، اسی اہمت کو بتانے کے لیے، اور سماجی خدمت کے تئیں امت کو بیدار کرنے کے لیے مورخہ 19/ دسمبر بروز اتوار مدرسہ نظامیہ دار القرآن دگھی مہگاواں گڈا جھارکھنڈ میں مولانا علاءالدین ایجوکیشنل سوسائٹی جھارکھنڈ کے زیر اہتمام ،،اسلام میں سماجی خدمت کی اہمیت ،، کے عنوان پر جناب الحاج حافظ حامد الغازی صاحب( جنرل سیکریٹری آل جھارکھنڈ مدرسہ ٹیچر ایسو ایشن)کی صدارت میں ایک وقیع علمی پروگرام منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں علاقہ کے بعض اہم علماء ، دانشور اور ڈاکٹر حضرات تشریف لا رہے ہیں، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت مولانا عبد الحلیم ندوی اور ڈاکٹر امتیاز الرحمن صاحب بھاگلپور شرکت فرمائیں گے، اس موقع پر حفظان صحت سے متعلق بھی جانکاری دی جائے گی اور مدارس کے طلبہ میں کمبل بھی تقسیم کیا جائے گا، جس کا انتظام ہوچکا ہے۔
اس پروگرام میں شرکت کی خصوصی درخواست ہے۔
و السلام
محمد قمر الزماں ندوی
جنرل سیکریٹری / مولانا علاءالدین ایجوکیشنل سوسائٹی جھارکھنڈ
مولانا شمس پرویز مظاہری
مہتمم / مدرسہ نظامیہ دار القرآن دگھی مہگاواں گڈا جھارکھنڈ

پروگرام کی ترتیب حسب ذیل ہے ۔

پروگرام بروز اتوار بوقت دس بجے دن تا ایک بجے
بمقام مدرسہ نظامیہ دار القرآن دگھی
صدارتی خطبہ /حافظ حامد الغازی صاحب
کلیدی خطاب مولانا محمد قمر الزماں ندوی
تاثرات و خطاب
مولانا محمد ادریس صاحب عاصی
ماسٹر مسلم حسین صاحب دگھی
ڈاکٹر امتیاز الرحمٰن صاحب بھاگلپور
مولانا عبد الحلیم صاحب ندوی گورگاواں
مولانا ریاض الدین صاحب قاسمی جامعہ عائشہ للبنات قصبہ
مولانا تاج الدین صاحب قاسمی
مولانا ریاض اسعد مظاہری گڈا
مولانا عین الحق رحمانی چانچے
مولانا عبد العزیز صاحب قاسمی ملکی
مولانا سلیم الدین صاحب قاسمی بدر العلوم مہگاواں
مولانا حافظ نعمان صاحب مظاہری سین پور
مولانا قاضی سراج الدین صاحب قاضی شریعت دار القضا گورگاواں
مولانا مرشد صاحب ندوی اسوتہ
مولانا سفیان ظفر قاسمی جہاز قطعہ
مولانا الیاس ثمر قاسمی کرما، دہوریہ
ماسٹر قاسم صاحب نیانگر
افسر حسنین وکیل صاحب گڈا
صادق احمد ایڈووکیٹ گڈا
ایم ٹی عثمانی صاحب سابق ائیر فورس بسنت رائے
مولانا زعفران صاحب ندوی جامعہ حفصہ للبنات قصبہ
مولانا رفیق صاحب سمری
ڈاکٹر عبد المجید صاحب سمری
ماسٹر عتیق الرحمٰن عرف صاحب ماسٹر
ماسٹر شمس نیر عرف ماسٹر رنکو
ماسٹر مطیع الرحمن عرف ماسٹر گلاب
درمیان میں ساڑھے گیارہ بجے چائے ناشتہ، ایک بجے سے پہلے پروگرام ختم ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close