اسلامیاتاہم خبریں

یکساں سول کوڈ سے متعلق رائے درج کروانے کی آخری تاریخ 28 جولائی ہے

زیادہ سے زیادہ میل کے ذریعہ رائے داخل کرنے کی جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اپیل۔

محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق اس وقت ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کیلئے حکومت تیاری میں لگی ہوئی ہے، لاء کمیشن آف انڈیا نے عامۃ الناس سے اس سلسلے میں سب کی رائے طلب کی ہے، جسکی آخری تاریخ 28 جولائی 2023ء ہے، جمعیۃ علماء کاماریڈی کے زیراہتمام شہر کےمخلص اور فکرمند احباب سے مختلف منڈلوں وشہر کے تمام محلہ جات میں یونیفارم سیول کوڈ کے نقصانات سے متعلق شعور بیداری مہم جاری ہے، مزید ذمہ داران وکارکنان نے تمام سوشل کارکنوں کے ساتھ اس بل کی مخالفت اور اظہار رائے کو بار کوڈ یا ای میل کے ذریعہ لاء کمیشن تک داخل کروا رہے ہیں، چونکہ یہ آنے والا جمعہ اظہارِ رائے کا آخری دن ہے، ضلعی ذمہ داران بالخصوص حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری، حافظ انتظار احمد، حافظ مہتاب عالم، حافظ یوسف حلیمی انور، حافظ مشتاق حلیمی، مفتی عمر بن عیسیٰ قاسمی نائبین صدور، میر فاروق علی خازن، حافظ عبدالواجد علی حلیمی، حافظ امتیاز، حافظ محمد عبدالعلیم فاروقی، محمد سلیم الدین سکریٹرز ودیگر نے پرزور اپیل کی کہ خصوصیت کے ساتھ سب سے میل کروائیں، اور جمعہ کے دن نماز کے بعد بھی اہمیت دلاتے ہوئے سب سے میل کروائیں کیونکہ یہ وقت کا حساس ترین مسئلہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close