مضامین

(۱) نئے ووٹر کا رجسٹریشن

محمد یاسین جہازی 9891737350

(۱) نئے ووٹر کا رجسٹریشن
محمد یاسین جہازی
طریقہ درج ذیل ہے:
(۱) پلے اسٹور (Play Store)سے ووٹر ہیلپ لائن(Voter Helpline) ایپ لوڈ کریں۔
(۲) ووٹر رجسٹریشن(Voter Registration) یا ایکسپلور(Exlpre) آپشن پر کلک کریں۔
(۳) نیو ووٹر رجسٹریشن فارم نمبر۶(New Voter Registration form 6) پر کلک کریں۔یہاں آپ کو دو آپشن نظر آئیں گے:
(الف) نیو ووٹر رجسٹریشن ان انڈیا(New Voter Registration in India) انڈیا میں مقیم افراد کے لیے
(ب) اور سیزووٹر رجسٹریشن (Overseas Voter Registration)انڈیا سے باہر مقیم ایسے افراد کے لیے، جس کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت نہیں ہے۔
(۳) لیٹس اسٹارٹ (let’s start) آپشن پر کلک کریں۔
(۴) پہلے آپشن(Yes I applying for the first time) پر کلک کریں۔
(۵) پھر نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔
(۶) یہاں بھی پہلے آپشن (Yes an Indian Citizen) پر کلک کرنے کے بعد نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔
(۷) ریاست(state) کا انتخاب کریں۔ تاریخ پیدائش(Date of Birth) لکھیں۔تاریخ پیدائش کے لیے جو ڈاکومینٹ (Dacument)دینا چاہتے ہیں،موبائل میں جس فولڈر میں ڈاکومینٹ رکھا ہوا ہے، اس کو منتخب کریں۔بعد ازاں اپلوڈ (Upload) پر کلک کریں۔
(۸)اسی کے نیچے (Age Declaration) کا آپشن نظر آئے گا، اس کے نیچے (Download Age Declaration Form) والی پٹی پر کلک کریں اور فارم ڈاون لوڈ کرلیں۔ اس فارم میں اپنا نام، والد / شوہر کا نام، اسمبلی حلقہ کا نام لکھ کر دستخط کریں۔ پھر اپلوڈ (Upload) پر کلک کریں۔اور پھر نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔
(۹) یہاں ذاتی فوٹو لگانے کا آپشن کھلے گا۔ (Upload Picture) پر کلک کرکے اپنی تصویر لگالیں۔تصویر جے پی جی فارمیٹ میں اور زیادہ سے زیادہ 200کے بی میں ہونا چاہیے۔
(۰۱) پھر (Select Gender) کے نیچے(Male) مرد، (Female) عورت اور(Other) دیگر میں سے جو آپ ہیں، اس کو سلیکٹ کریں۔
(۱۱) پھر نیچے خانے میں اپنا نام لکھیں۔
(۲۱) پھر مقامی زبان میں نام لکھیں، عموما از خود نام آجائے گا۔
(۳۱) اگر کوئی سرنام(Surname) ہے، تو وہ اس کالم میں لکھیں۔
(۴۱) پھر اپنا موبائل نمبر، ای میل ایڈریس لکھیں۔
(۵۱) اس کے نیچے (Disability) کا کالم ہے۔ یعنی اگر کوئی معذوری ہے، جیسے چلنے پھرنے میں دشواری (Locomotive)، دیکھنے میں نقص (Visual)،سننے اور بولنے میں نقص (Deaf & Dumb)، یا کوئی اور نقص(Other)، تو اس کو سلیکٹ کریں اور اور پھر نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔
(۶۱) یہاں (Enter the name of relative)پر اپنے والد/ شوہر کا نام لکھیں۔ پھر (Relative Epic Number) میں رشتہ دار کے الیکشن کارڈ کا نمبر درج کریں۔ اور (Relation Type) میں رشتہ دار کی نوعیت(باپ، ماں،دیگر) کو سلیکٹ کریں۔اور پھر نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔
(۷۱) اس صفحے پر اپنا مکمل ایڈریس لکھیں۔ بعد ازاں ایڈریس پروف کے لیے جو ڈاکیومنٹ دینا چاہتے ہیں، اسے سلیکٹ کرکے اپلوڈ کردیں، اور پھر نیکسٹ (Next) پر کلک کریں۔
(۸۱)یہاں آخری صفحہ کھلے گا، جس میں یہ لکھ آئے گا کہ
(الف) میں بھارت کا شہری ہوں۔
(ب) میں از تاریخ…… سے یہاں رہ رہا ہوں۔ (اس میں اپنی تاریخ پیدائش لکھیں۔
(ج) میں نے اپنے نام سے پہلے اپلائی نہیں کیا ہے۔
(د) میرا نام پہلے سے کسی اسمبلی حلقے میں شامل نہیں ہے۔
پھر (Name of Applicant) میں اپلائی کرنے والے اپنا نام لکھیں گے اور (Place) میں مقام پیدائش لکھ کر (Done) پر کلک کردیں گے۔اس پر کلک کرتے ہی نئے ووٹر رجسٹریشن کا کام مکمل ہوگیا۔یہاں ایک ریفرنس نمبر آئی ڈی دیا جائے گا، اسے سنبھال کر رکھیں اور اس نمبر سے اپنی درخواست کی کیفیت چیک کرتے رہیں۔ کچھ دنوں کے بعد آپ کا ووٹر آئی ڈی کارڈ بن کر آجائے گا۔ اگر نہیں آتا ہے، تو دیے گئے ریفرنس نمبر کی بنیاد پر شکایت درج کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close