غزل

الگ قسم کا ہم سفر ڈھونڈتے ہیں

کاوش فکر?محمدغفران قاسمی
رابطہ نمبر?7667099654

غزل
الگ قسم کا ہم سفر ڈھونڈتے ہیں
حسیں،خوب تر،خوش نظر ڈھونڈتے ہیں

ضروری ہے سر پر ہو سایہ کسی کا
چلو چل کے کوئی شجر ڈھونڈتے ہیں

ذرا ان کی معصومیت بھی تو دیکھو
یہ احمق زمیں پر قمر ڈھونڈتے ہیں

جہاں سب سے اعلی ہو رتبہ ہمارا
وہ آنکھیں،وہ سر،وہ جگر ڈھونڈتے ہیں

لگایا ہے جس نے یہاں ترش پودا
وہ شاخوں پہ شیریں ثمر ڈھونڈتے ہیں

صنم دامِ الفت میں پھنس جائے آکر
وہ نسخہ کوئی بااثر ڈھونڈتے ہیں

یہاں بھیڑ میں اب مزہ کچھ نہیں ہے
کہیں چل کے صحرا میں گھر ڈھونڈتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close