اسلامیات

اپنے ایمان کا محاسبہ کیجیے

پوری دنیا کے انسانوں کے لیے بالعموم اور بالخصوص مسلمانوں کے لیے ایمان سے بڑی کوئی اور دولت نہیں ہوسکتی، کیوں کہ آخرت کی زندگی- جو ہمیشہ ہمیش کی زندگی ہے- اس کی کامیابی کی بنیادی شرط ایمان ہی ہے۔ اگر ایمان ہے، تو سارے اعمال مقبول ہیں، ورنہ مردود ہیں۔
2011 کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی کل تعداد 17,22,00,000 (سترہ کروڑ، بائیس لاکھ) ہے۔ شرح خواندگی 68.53% یعنی (11,80,08, 660) مسلمان عصری تعلیم گاہوں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں، جب کہ 31.47% یعنی (5,41,91,340) مسلمان جاہل ہیں۔ اسی طرح سچر کمیٹی 2006 کی رپورٹ کے مطابق دینی تعلیمات حاصل کرنے کے لیے تقریبا 4.0% یعنی 68,88,000. مسلمان ہی مدارس اسلامیہ کا رخ کرتے ہیں ۔ بقیہ 96% یعنی (16,53,12,000) سولہ کروڑ، تریپن لاکھ بارہ ہزار مسلمان براہ راست دینی تعلیمات حاصل نہیں کرتے۔ صورت واقعہ یہ ہے کہ 31.47% ناخواندہ افراد اگر مسلم آبادی اور دینی گھرانہ میں جنم لیتے ہیں، تو کسی قدر ان کا ایمان محفوظ رہتا ہے۔ لیکن اگر اکثریتی سماج یا سلم ایریازمیں رہتے ہیں، تو ان کا ایمان خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اسی طرح عصری تعلیم گاہوں سے وابستہ 68.53% افراد ، اگر دینیات سے دل چسپی نہیں رکھتے ہیں، تو کالج اور یونی ورسٹی کے ماحول کی وجہ سے ارتداد کے شکار ہوسکتے ہیں۔ ان میں سے جو افراد دینیات سے دل چسپی لے کر اسلام و ایمان کا مطالعہ کرتے ہیں، تو زیادہ تر اردو ، عربی سے ناواقفیت کی وجہ سے ہندی یا انگریزی میں فراہم تحریرات کا مطالعہ کرتے ہیں، جو زیادہ تر گمراہ فرقوں کی لکھی ہوئی ہوتی ہیں، تو ایسے افراد پڑھ کر فکری گمراہی کے شکار ہورہے ہیں۔ ان تمام صورتوں میں کسی ارتدادی تحریک کی سرگرمی کے بغیربھی ،آج کی نئی نسل از خود ایمان و اسلام سے محروم ہوتی جارہی ہے۔ انھیں حالات کو دیکھتے ہوئے، جمعیت علمائے ہند کا ایک قدیم تصنیفی شعبہ مرکز دعوت اسلام نے ایک نصاب تیار کیا ہے، جس کا نام ہے ’’اپنے ایمان کا محاسبہ کیجیے‘‘۔
یہ نصاب، خواندہ، ناخواندہ، بچہ بالغ، عمر دراز، مرد عورت سبھی افراد کی نفسیات ومشغولیات حیات کو دھیان میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے افادیت میں بہت وسعت ہے۔ ذیل کی تصاویر میں اس کی خصوصیات ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
اگر کوئی صاحب، یہ نصاب مفت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو درج ذیل نمبر پر واٹس کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی پی ڈی ایف فائل بھیج دی جائے گی۔
واٹس ایپ: 9891737350

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close