مضامین

جمعیت میں مشاعرے کی روایت

محمد یاسین جہازی 9891737350

جمعیت میں مشاعرے کی تاریخ
محمد یاسین جہازی
ملک و ملت کے اہم اور سلگتے مسائل پر 10،11،12/فروری 2023ء کو منعقد ہونے والی مجالس عاملہ و منتظمہ و چونتیسویں اجلاس عام کے موقع پر11/ فروری 2023ء کو ایک ”عالمی نعتیہ مشاعرہ“ بھی کیا جارہا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ آج کل پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر جس طرح سرور کائنات ﷺ کے بارے میں غلط معلومات پھیلاکر عام لوگوں کو اسلام سے متنفر اور مسلمانوں کے ذہنوں کو مشکوک کیا جارہا ہے، ان کا ازالہ ہو اور مسلمانوں کے جذبہ عشق نبوی ﷺ میں مزید اضافہ ہو۔

جمعیت علمائے ہند کے مشاعرے کی تاریخ پر نظر ڈالیں، تو 11؍ فروری 2023 ء کا یہ چوتھا مشاعرہ ہے؛ کیوں کہ جمعیت اس سے پہلے بھی تینتیسویں اجلاس عام کے موقع پر 12/ نومبر2016ء کو اجمیر میں ”عالمی نعتیہ مشاعرہ“ کرچکی ہے، جس کا اہم مقصد ”آل انڈیاعلما و مشائخ بورڈ“کے زیر اہتمام،17/ مارچ 2016ء کو منعقد”ورلڈ صوفی فورم“ کے ذریعے وزیر اعظم مودی کے اس پلان کو ناکام کرنا تھا، جس سے مسلمانوں کو صوفی اور غیرصوفی مسلمانوں میں تقسیم کرکے ان کے مسلکی اختلاف کا سہارا لے کر آپسی اتحاد کو توڑنا تھا، اسی لیے اس اجلاس کے لیے اجمیر کا انتخاب کیا گیا تھا۔ اسی طرح اس بھی قبل اکیسویں اجلاس عام کے موقع پر 9/ جون 1963 ء کو ایک ”نعتیہ مشاعرہ“ کرچکی ہے؛ بلکہ اس سے بھی پہلے انیسویں اجلاس عام کے اختتام کے بعد 29/ اکتوبر1956ء کو ”آل انڈیا مشاعرہ“ کرچکی ہے، جس میں ہندو مسلم سبھی شعرائے کرام کی موجودگی درج کراکر ”قومی یک جہتی“ کا پیغام دیا تھا۔
جمعیت نے موجودہ حالات کے تناظر میں اس مشاعرہ کو ”تاریخی اقدام“ سے تعبیر کیا ہے۔
(اقتباس از: جمعیت علمائے ہند : منزل بہ منزل، مولف: محمد یاسین جہازی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close