اہم خبریں

جمعیۃ علماء ضلع کوشامبی کے مجلس عاملہ کی یک روزہ نشست میں دینی تعلیمی بورڈ کی تشکیل کے ساتھ کئی اہم امور پر ہوا اظہارِ خیال

جمعیۃ علماء ضلع کوشامبی کی مجلس عاملہ کی دو ماہی نشست 23 / جنوری 2022 بروز اتوار کو بعد نمازِ ظہراسداللہ پور روحی کی پرانی مسجد میں جمعیۃ علماء ضلع کوشامبی کے صدر مولانا مفتی محمد مرشد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔

جس میں جمعیۃ علماء ضلع کوشامبی کے نائب صدر حضرت مولانا عبدالسبحان صاحب حلیمی نے جمعیۃ علماء کا تعارف کرایا اور جمعیت سے لگ کر کام کرنے کی تاکید کی ۔

*اور اس کے بعد جمعیۃ علماء ضلع کوشامبی کے صدر مولانا مفتی محمد مرشد قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء یہ ہمارے اکابرین کی جماعت ھے جو سو سال پرانی ہے یہ مسلمانوں کیلئے بڑا قیمتی اثاثہ ھے، اور جمعیت کے فلیٹ فارم سے بہت سارے کام ہوتے ہیں ،اس وقت مساجد کا وقف بورڈ میں رجشٹریشن کیلئے پورے ضلع میں اس کی مہم چلائی جارہی ھے، اسی طرح سے جمعیت علماء کا ایک اہم شعبہ ھے دینی تعلیمی بورڈ جس کا عمل آج کی اس میٹنگ میں ہونا ھے اور سابقہ میٹنگ کی خواندگی اور اب تک کی کارگزای پیش کرنے کے بعد کہا کہ آج ہمارے یہاں باہر سے تشریف لائے مہمانِ خصوصی جناب حافظ محمد شہباز صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع فتحپور اور ان کے رفقاء موجود ہیں جن کی بات ہونی ھے* ۔

*اور پھر مہمانِ خصوصی حافظ محمد شہباز صاحب نے کہا کہ جمعیۃ علماء واقعی بہت قیمتی جماعت ھے ، اگر آج ہم یہاں محفوظ ہیں ، ہماری مساجد محفوظ ہیں تو یہ سب اسی کی جماعت کی مہربانی ہے اس سے ہم سب کا جڑنا بہت ضروری ھے اور یہ ذمہ داری تو مفتی صاحب کو کئی اضلاع کی ملی ھے اور ان کو زون کی کمیٹی کا ذمہ دار بھی بنایا گیا ھے، اور انہی کے ساتھ مجھے بھی لگا دیا گیا*

اور پھر جمعیۃ علماء ضلع کوشامبی کے سکریٹری حضرت مولانا سہیل احمد مظاہری ، اور مولانا محمد اعجاز ندوی نے بھی اپنی بات رکھی ۔

*اور ضلع کے صدر ( مولانا مفتی ) محمد مرشد قاسمی نے اعلان کیا کہ کئی نام آئے ہیں لیکن کمیٹی کے لوگوں کے مشورے سے جو نام طے ہوئے ہیں ان میں دینی تعلیمی بورڈ کے صدر مولانا مفتی محمد مجتبیٰ صاحب قاسمی اور جنرل سکریٹری کیلئے جناب حافظ محمد کامران صاحب کے نام ہیں* ۔

اور آخر میں مفتی مجتبیٰ صاحب قاسمی کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا ۔

اس موقع پر مولانا مفتی محمد مرشد قاسمی صدر جمعیۃ علماء کوشامبی ، مولانا عبدالسبحان حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کوشامبی ، حضرت مولانا محمد سہیل صاحب مظاہری سکریٹری جمعیۃ علماء کوشامبی ، مولانا محمد اعجاز ندوی سکریٹری جمعیۃ علماء کوشامبی ، مولوی محمد امیر الدین جمعیۃ علماء کوشامبی ، حضرت مولوی محمد شمشاد رکن جمعیۃ علماء کوشامبی ، حافظ محمد کامران رکن جمعیۃ علماء کوشامبی ، جناب حاجی نواب صاحب رکن عاملہ جمعیۃ علماء کوشامبی ، حافظ محمد شہباز صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع فتحپور ، مولانا زید صاحب ، محمد اعظم ، محمد زید ، وغیرہ کثیر تعداد لوگ موجود رھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close