اہم خبریں

5 مستورات سمیت 36 انڈونیشیائی جماعتی احباب دفتر جمعیت علمائے ہند سے اپنے وطن کے لیے روانہ

نئی دہلی 6 نومبر. اچانک کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے بھارت میں پھنسے کئی ممالک کے تبلیغی جماعتی احباب کو کورنٹائن سینٹروں سے نکال کر جمعیت علمائے ہند کے مرکزی دفتر آئی ٹی او نئی دہلی میں قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ انھی اپنے وطن بھیجنے کے لیے جمعیت علمائے ہند مکمل کوشش کرتی رہی، جس کے نتیجہ میں کئی سو غیر ملکی تبلیغی جماعت کے احباب کو جمعیت ان کے وطن بھیجنے میں کامیاب رہی. اسی سلسلہ میں آج

انڈونیشیا کے 36 افراد کو قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد انھیں اپنا وطن بھیجا جارہا ہے جس میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں.
دفتر سے انھیں رخصت کرتے ہوئے علمائے ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ یہ وقت خوشی اور غم کے ملے جلے جذبات کا وقت ہے، آپ یہاں سے اپنے گھر کے لیے روانہ ہورہے ہیں یہ خوشی کی بات ہے اور ہم سے جدا ہورہے ہیں جس سے افسوس بھی ہورہا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ قائد جمعیت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے ہند روز اول سے ہی تبلیغی جماعت کے ساتھ کھڑے رہے اور جب میڈیا میں انھیں بدنام کیا جارہا تھا اور بھی شخص ان کے حق میں بولنے کے لیے تیار نہیں تھا اس وقت قائد جمعیت نے تبلیغی جماعت والوں کو تنہا نہیں چھوڑا اور ان کے لیے ہر ممکن تعاون اور گھر پہنچانے کے لیے جدوجہد کرتے رہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close