اہم خبریں

نوجوانوں کے لئے خصوصی آن لائن اجلاس بعنوان خاندانی اور سماجی ذمہ داریاں 29 اگست 2021 روز اتوار رات 9 بجے

نوجوانوں کے لئے خصوصی آن لائن اجلاس
بعنوان خاندانی اور سماجی ذمہ داریاں
29 اگست 2021 روز اتوار رات 9 بجے

اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ویمنس ونگ شعبہ خواتین کی جانب سے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لئے خصوصی آن لائن پروگرام بتاریخ 29 اگست 2021 روز اتوار بوقت 9 تا 11بجے رات یوٹیوب چینل اور فیس بک پر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں نوجوانوں کی خاندانی اور سماجی ذمہ داریوں پر اہم خطابات رکھے گئے ہیں۔حضرت مولانا خالد سیف رحمانی صاحب کارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس اجلاس کی صدارت کریںگے۔ ڈاکٹر بشیر خان دھولیہ مہاراشٹر، جناب ناظم الدین فاروقی حیدرآباد، جناب اسرار علی اسحاق ممبئی اور حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر کے خطابات ہوںگے۔ حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اختتامی کلمات پیش کریںگے۔
اصلاح معاشرہ کی سرگرمیوں سے جڑے تمام حضرات سے گذارش ہے کہ نوجوانوں کو اس خصوصی اجلاس سے جوڑیں۔ یہ اجلاس مسلم پرسنل لا بورڈ کی آفشیل یوٹیوب چینل، فیس بک اور ویمنس ونگ چینل پر راست نشر ہوگا۔
https://youtube.com/AIMPLB_Official
https://youtube.com/c/WOMENSWING
http://www.facebook.com/AIMPLB.Official
جاری کردہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close