جمعرات, جولائی 16, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    کب تک بیٹیاں رشتوں کے انتظار میں بیٹھی رہیں گی؟

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    دھرمستھلا، کراس ووٹنگ اور قیادت کا بحرانکرناٹک کی سیاست آخر کس سمت بڑھ رہی ہے؟

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بنگلہ دیش اور جمعیت علمائے ہند کا تاریخی کردار

    اہلِ مدارس کے لیے تعلیمی ایجوکیشن پالیسیز میں اہم فارمولے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    شہری حقوق کے تحفظ کے لیے SIR کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری: مولانا محمد یاسین جہازی

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    گیروا ندی کے ساحل سے بلند ہوا ذکر و ضرب کا غلغلہ

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

    دھپرا بستی میں جمعیت علمائے بسنترائے کے زیر اہتمام “گاؤں گاؤں بیداری پروگرام” میں ایس آئی آر پر رہنمائی

    دھپرا بستی میں جمعیت علمائے بسنترائے کے زیر اہتمام “گاؤں گاؤں بیداری پروگرام” میں ایس آئی آر پر رہنمائی

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ہندستانی جیل خانوں کے بڑھتے مسائل،توجہ کی ضرورت!

    نوجوانوں کی اصلاح اور بیداری وقت کی اہم ضرورت: مفتی محمد نظام الدین قاسمی

    ہماری نسل نو کے ایمان و تعلیم کے لیے فرشتے نہیں،رسول نہیں ،دہلی مُمبئی کے علما نہیں ، بلکہ ہمیں خود آنا ہوگا

    گاؤں گاؤں بیداری پروگرام سے جنرل سکریٹری جمعیت علمائے گڈا کا حیات افروز پیغام

    گاؤں گاؤں بیداری پروگرام سے جنرل سکریٹری جمعیت علمائے گڈا کا حیات افروز پیغام

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    جمعیت علمائے بسنت رائے کا بارھواں ’عوامی بیداری پروگرام‘ سمری میں کامیابی کے ساتھ منعقد؛ نوجوانوں کی فکری و تعلیمی تربیت پر زور

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    کب تک بیٹیاں رشتوں کے انتظار میں بیٹھی رہیں گی؟

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    دھرمستھلا، کراس ووٹنگ اور قیادت کا بحرانکرناٹک کی سیاست آخر کس سمت بڑھ رہی ہے؟

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بنگلہ دیش اور جمعیت علمائے ہند کا تاریخی کردار

    اہلِ مدارس کے لیے تعلیمی ایجوکیشن پالیسیز میں اہم فارمولے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    شہری حقوق کے تحفظ کے لیے SIR کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری: مولانا محمد یاسین جہازی

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    گیروا ندی کے ساحل سے بلند ہوا ذکر و ضرب کا غلغلہ

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

    دھپرا بستی میں جمعیت علمائے بسنترائے کے زیر اہتمام “گاؤں گاؤں بیداری پروگرام” میں ایس آئی آر پر رہنمائی

    دھپرا بستی میں جمعیت علمائے بسنترائے کے زیر اہتمام “گاؤں گاؤں بیداری پروگرام” میں ایس آئی آر پر رہنمائی

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ہندستانی جیل خانوں کے بڑھتے مسائل،توجہ کی ضرورت!

    نوجوانوں کی اصلاح اور بیداری وقت کی اہم ضرورت: مفتی محمد نظام الدین قاسمی

    ہماری نسل نو کے ایمان و تعلیم کے لیے فرشتے نہیں،رسول نہیں ،دہلی مُمبئی کے علما نہیں ، بلکہ ہمیں خود آنا ہوگا

    گاؤں گاؤں بیداری پروگرام سے جنرل سکریٹری جمعیت علمائے گڈا کا حیات افروز پیغام

    گاؤں گاؤں بیداری پروگرام سے جنرل سکریٹری جمعیت علمائے گڈا کا حیات افروز پیغام

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    جمعیت علمائے بسنت رائے کا بارھواں ’عوامی بیداری پروگرام‘ سمری میں کامیابی کے ساتھ منعقد؛ نوجوانوں کی فکری و تعلیمی تربیت پر زور

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home مضامین

اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

by Admin
جولائی 16, 2026
in مضامین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رپورٹ :مولانا اکرام الحق صفات گڈا وی

مورخہ 22مئی 2009ء بروز جمعہ مقام لوگائیں مہرگانواں ضلع گڈا میں جمعیت علمائے  ضلع گڈا کے زیر انتظام اضلاع سنتھال پرگنہ و ضلع بھاگلپور و با نکا کی مشترکہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ کانفرنس زیر صدارت نمونہ  اسلاف یادگارا کا بر حضرت اقدس مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری دامت برکا تہم صدر جمعیت علمائے ہند و استاذ حدیث دار العلوم دیو بند منعقد ہوئی، جس میں قائد ملت جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب زید مجدہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ آپ کے ہمراہ مفتی جاوید اقبال صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علمائےبہار و جھارکھنڈ ، الحاج نعیم الدین صاحب کشن گنج، قاری نجیب الرحمن صاحب بھاگلپوری سکریٹری شہری جمعیت علمائے مراد آباد بھی کانفرنس کے خصوصی مندوبین میں شامل رہے۔ اہم مقررین تھے: حضرت مولانا منیر الدین صاحب استاذ دار العلوم دیوبند، حضرت مولانا مفتی سلمان صاحب منصور پوری مفتی و استاذ حدیث مدرسہ شاہی مراد آباد، حضرت مولانا مفتی محمد عفان صاحب استاذ مدرسه شاہی مراد آباد، حضرت مولانا مفتی محمد شوکت علی صاحب شیخ الحدیث دار العلوم سعادت دارین ستپون بھر وچ گجرات۔  حسب پروگرام حضرت صدر محترم  کچھ قبل جلسہ گاہ پہنچے۔ وہاں موجود منتظر ومشتاق زیارت لوگوں کی بھیڑ نے پرجوش نعروں سے صدر محترم کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنے بے پناہ خلوص اور جذبات عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ حضرت گاڑی سے اتر کر لوگوں کی بھیڑ میں دھیرے دھیرے قریب پچاس فٹ بلند اس بانس کی طرف بڑھ رہے تھے جو اسٹیج  کے سامنے زمین پر گڑا ہوا تھا اور اس پر ہندستان کے مسلمانوں کی عظمت و تقدس کا نشان جمعیت علمائے ہند کا جھنڈا بندھا ہوا تھا۔ حضرت بانس کے قریب پہنچے، تو لوگوں کے جذبات متلاطم تھے۔ ان کے چہروں سے مسرت و شادمانی کی لہریں اٹھ رہی تھیں۔ جلسہ گاه جمعیت علمائے ہند زندہ باد، قاری عثمان صاحب زنده باد، صدر جمعیت علمائے ہند زندہ باد، دار العلوم دیو بند زنده باد، اسلام زندہ باد، پرچم اسلام زنده باد، ہندستان زندہ باد، امن عالم زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا تھا۔ جب صدر محترم نے اپنے دست مبارک سے جھنڈے کی رسی تھامی اور تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے بیچ رسی کھینچ پرچم کو فضا میں لہرایا تو مجمع کا جوش دیکھنے لائق تھا۔ہر شخص کے چہروں کی لکیروں کی تازگی یہ بتارہی تھی کہ گویا ان کا کھویا ہوا وقار آج پھر سے بحال ہو رہا ہے، کچھ دیر کے بعد نعروں کا جوش تھما، تو حضرت صدر محترم نے اس با عظمت پرچم تلے بارگاہ ذو الجلال میں ہاتھ اُٹھائے اور رقت آمیز آواز میں الحاح وزاری کے ساتھ دعا کرائی۔ اس وقت مجمع پر گریہ و بکا کی کیفیت طاری تھی۔ دعا کے بعد حضرت والا اسٹیج پر تشریف لائے۔ کچھ دیر کے بعد مغرب کی اذان ہوئی ، صدر محترم کی امامت میں جلسہ گاہ میں مغرب کی نماز ادا کی گئی۔ سنتوں کے بعد حسب اعلان کا نفرنس کا با قاعدہ آغاز ہوا۔ کانفرنس کے روح رواں رفیق مکرم حضرت مولانا مفتی محمد شوکت علی صاحب نے تحریک صدارت پیش کی، جس میں جمعیت علمائے ہند کی خدمات پر مختصر روشنی ڈالی اور کانفرنس کی صدارت کے لیے حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصور پوری دامت برکاتہم کا نام نامی پیش کرتے ہوئے حضرت کی خصوصیات و کمالات بیان کیے۔ بعدہ علاقہ کے متعدد علمائے کرام: مولانا ادریس صاحب کیواں، مولانا اقبال  صاحب سین پور، مولانا سلیم صاحب سانکھی، مولانا عبد العزیز صاحب ملکی، مولانا سراج صاحب لوگائیں نے حضرت کی صدارت کی تائید کی۔  اس کے بعد صدر محترم کی اجازت سے کا نفرنس کی کارروائی آگے چلی۔

قاری سمیع اللہ مدرس مدرسہ  بدر العلوم مہگانواں نے سحر انگیز آواز میں قرآن کریم کی تلاوت کی اور مولوی سفیان صاحب جہاز قطعہ نے بارگاہ رسالت باب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔ اس کے بعد علاقہ کے کچھ اکابر علما کی تقریریں ہوئیں۔ پھر مفتی محمد شوکت علی صاحب کا تمہیدی خطاب ہوا، جس میں موصوف نے کا نفرنس کے انعقاد کا مقصد، اہمیت و افادیت اور اصلاح معاشرہ کے باب میں علمائے کرام کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور سماجی اصلاحات کے لیے علما کو آگے آنے کی دعوت دی۔ سوا آٹھ بجے شب عشا کی نماز ہوئی۔ بقیہ نمازوں سے فراغت کے بعد دوبارہ کانفرنس کی کارروائی شروع ہوئی۔ ابراہیم بیگانہ صاحب ساکن کسابان نے اپنے مخصوص انداز میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔

حضرت مولانا منیر الدین صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند کا خطاب

 اس کے بعد حضرت مولانا منیر الدین صاحب  استاذ و ناظم دارالاقامہ دارالعلوم دیوبند کا خطاب ہوا۔ موصوف نے حدیث یا معشر الشباب من استطاع منكم الباءة فيلتزوج کی روشنی میں سامعین سے خطاب کیا اور نکاح کو رسم و رواج سے پاک کر کے آسان بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نکاح کو لوگوں نے مشکل بنا یا، زنا آسان ہو گیا ۔ ٹھیک سوا نو – جب کہ جلسہ گاہ لوگوں سے کھچا کھچ بھر چکی تھی، تاحد نگاہ انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سیلاب نظر آرہا تھا۔ قریب پچاس ہزار کا مجمع اپنے اکابرین کی ہدایات سننے کے لیے ہمہ تن گوش بنا ہوا تھا۔

قائد جمعیت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کا خطاب

 قائد ملت جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی مدظلہ العالی اپنے مخصوص انداز میں کھلتے مسکراتے اسٹیج پرتشریف لائے۔ حضرت کی آمد سے مجمع میں نئی تازگی پیدا ہوگئی۔ ہزاروں پر شوق نگاہوں میں مسرت کی لہریں دوڑ گئیں، ساڑھے نو بجے رات پر جوش نعروں کی گونج میں حضرت قائد ملت کو ڈائس پر آنے کی دعوت دی گئی۔ موصوف نے خلاف معمول قریب ڈیڑھ گھنٹہ خطاب کیا۔ مجمع ساکت و سامت ہمہ تن گوش بنا رہا۔ قائد ملت نے اپنے اس طویل خطاب میں ملت اسلامیہ کے نو نہانوں کو اصلاح معاشرہ کے ضمن میں اپنے عقائد و اعمال کو درست کرنے ، اسلامی سماج کو فروغ دینے ، شادی بیاہ کوغیر اسلامی رسم و رواج سے پاک کر کے اسے سنت کے مطابق آسان بنانے اور جہیز و تلک کی لعنت سے دور رکھنے کی تلقین کی اور زور دے کر کہا کہ جو لوگ شادی بیاہ میں لڑکی والوں سے روپے پیسے یا قیمتی اشیا کا مطالبہ کرتے ہیں، وہ ڈاکو ہیں۔قائد ملت نے مسلمانوں کو جوا،سٹہ، لاٹری ، سودی لین دین، مسلم نوجوانوں کی بے راہ روی، عورتوں میں بے پردگی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کے نقصانات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان چیزوں سے دور رہنے میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ جمعیت علمائے ہند کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے قائد ملت نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند ہی وہ عظیم  جماعت ہے،جس نے ہندستان میں مسلمانوں کو سر اُٹھا کر جینے کا حوصلہ دیا۔ موصوف نے فرمایا کہ تین چیزیں ہماری ہیں اور ہم ہر حال میں ان کی حفاظت کریں گے:(1) مدارس اسلامیہ جو مسلمانوں کو دین و شریعت سے روشناس کراتے ہیں۔ (۲) تبلیغی جماعت، جس سے گاؤں گاؤں، گھر گھر عمل کی دعوت پہنچ رہی ہے۔ (۳) اور تیسری جمعیت علمائے ہند ہے، جو ان دونوں کی محافظ ہے۔ یہ جمعیت اپنی عمر کے نوے سال پورے کر چکی ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ سو سال پورے ہونے پر ہم پورے ملک میں صد سالہ منائیں گے۔ قائد ملت کے اس اعلان پر مجمع ایک دم سے جذباتی ہو گیا اور فضا میں تکبیر اور زندہ باد کی صدائیں گونجنے لگیں۔

مفتی محمد عفان منصوری پوری صاحب کا خطاب

قائد ملت کے خطاب کے بعد جواں سال مقرر مفتی محمد عفان صاحب نے سوا گھنٹہ کے اپنے مبسوط ولولہ انگیز خطاب میں حضرت ابو عبیدہ بن الجراح کی سیرت کی روشنی میں مسلمانوں کو اتباع سنت کی تلقین کی اور معاشرہ کو صالح بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ اسی میں ہماری کامیابی اور دارین کی بھلائی ہے۔ 

صدر جمعیت حضرت مولانا قاری محمد عثمان صاحب کا خطاب

صدر محترم کو حسب پروگرام ایک بجے نکلنا تھا اس لیے مفتی محمد عفان کی تقریر کے فورا بعد صدر محترم کا پر مغز اور وقیع خطاب ہوا ،جس میں اصلاح معاشرہ کی حقیقت ، اہمیت، ضرورت، افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور علمائے کرام کو آگئے آکر اصلاح معاشرہ کی باگ ڈور سنبھالنے کی ہدایت دی۔ حضرت کی تقریر کے بعد مولانا منیر الدین صاحب نے حاضرین سے جمعیت علمائے ہند کی قومی صدارت کے لیے حضرت کے نام کی تائید چاہی، جس پر پورا مجمع کھڑا ہو گیا اور سب نے ہاتھ اُٹھا کر بیک زبان حضرت کی صدارت کی تائید کی اور حضرت کی قیادت پر کامل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے بعد صدر محترم تشریف لے گئے۔

حضرت مولانا مفتی سلمان منصور پوری صاحب

 صدر محترم کے تشریف لے جانے کے بعد بھی حسب اعلان اجلاس جاری رہا اور قریب ڈیڑھ بجے رات ملک کے نامور خطیب وادیب ہندستان کے مایہ ناز نیک نام ماہنامہ ندائے شاہی کے مرتب و مدیر مدرسہ شاہی مراد آباد کے مفتی و محدث، قریب دو درجن کتابوں کے مصنف نواسہ شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد سلمان منصور پوری کو خطاب کی دعوت دی گئی ۔ موصوف نے قریب دو گھنٹے کے اپنے مبسوط خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں اصلاح معاشرہ کی ضرورت واضح فرمائی ۔ سماجی جرائم اور برائیوں کی نشاندہی کر کے ان سے بچنے اور سماج کو بچانے کی تاکید کی۔ شادی بیاہ کو رسم و رواج سے پاک رکھنے اور سنت و شریعت کی یا بندی پر زور دیا۔ لڑکی والوں سے تلک جہیز مانگنے کو ڈکیتی قرار دیا اور فرمایا کہ اگر اللہ کو راضی کرنے میں پورا سماج ناراض ہو جائے، تو اللہ کافی ہے۔ اور سماج کو خوش کرنے میں اللہ ناراض ہو گیا ،تو اس کی پکڑ سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔ سماج کے با اثر لوگوں خاص کر علماسے کہا کہ آپ حضرات آگے آئیں اور پہلے اپنے گھر بار کی پھر سماج کی اصلاح کی فکر و کوشش کریں۔ موصوف نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اگر اخلاص اور حکمت و تدبر سے کام لیا گیا، تو بہت جلد ہمارا معاشرہ اصلاح پذیر ہو جائے گا۔

 مفتی صاحب کی تقریر کے بعد تین نکاح کا اعلان ہوا۔ دولہا، وکیل اور گواہوں کو اسٹیج پر طلب کیا گیا۔ حضرت مفتی صاحب نے نکاح پڑھایا اور موصوف ہی کی پرسوز دعا پر ساڑھے تین بجے رات کو کانفرنس بفضل تعالیٰ بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی ۔ فللہ  الحمد والمنة ۔

نظامت کے فرائض مولانا سلیم صاحب مدرسہ سانکھی نے انجام دیے۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے لوگا ئیں والوں سمیت پورے علاقے والوں نے انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کا کیا اور تن من دھن کی بازی لگادی ۔ جمعیت علمائے ضلع گڈا کے ارکان منتظمہ اور استقبالیہ کے ممبران نے بھی بھر پور تعاون دیا۔ خاص کر ڈا کٹر تمیز الدین صاحب (صدر ) ، مولانا مبارک کریم صاحب (جنرل سکریٹری)، جناب عبد الحفيظ صاحب (خازن و کنوینز)، ڈاکٹر خورشید صاحب منادھیا (رکن منتظمہ و سکریٹری استقبالیہ ) ، مولانا عبدالعزیز صاحب مہتمم مدرسہ  اسلامیہ سانکھی(رکن منتظمہ و استقبالیہ )، حاجی ولی صاحب سروتیا (رکن منتظمہ واستقبالیہ ) و غیره حضرات گھر بار تیاگ کر دن رات ایک کر کے کا نفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرداں رہے۔ فجزاكم الله خيرا ۔ احقر کو بھی ان حضرات کے ساتھ چار دن لگانے کی سعادت ملی۔ مولائے کریم سے التجا ہے کہ ان حضرات کی محنتوں کو قبول فرما کر دارین کی سعادتوں سے نوازے اور سب کو دولت اخلاص عطا فرما کر اپنی شایان شان بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین، برحمتک یا ارحم الراحمین۔

Admin

Admin

Next Post
آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

توہین رسالت کے مجرمین کے  خلاف کرنے کےضروری کام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

پرزور اسلوب

6 مہینے ago
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

6 مہینے ago

مقبول

  • سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • توہین رسالت کے مجرمین کے  خلاف کرنے کےضروری کام

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ۱۸؍ اور ۲۱؍ سے پهلے نكاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.