بنگلور/بہار: نہایت افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ نوجوان شاعر جناب افتخار حسین احسن کے بڑے بہنوئی جناب محمد اسمعیل صاحب طویل علالت کے بعد 06/11/2026 کو بنگلور کے قریب چکبالاپور میں انتقال کر گئے۔
مرحوم کا تعلق ریاست بہار کے ضلع بانکا کے گاؤں کرما (دھوریا) سے تھا۔ پسماندگان میں سوگواران کے علاوہ احباب کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ تمام متعلقین اور احباب سے گزارش ہے کہ وہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا فرمائیں۔
موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ کل ہماری باری ہے
سورج کے ساتھ ڈوب گیا میرا دل بھی آج
اتنا اداس شام کا منظر کبھی نہ تھا





















