جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ
7؍نومبر2026کو منعقد جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظہ کے دوسرے اجلاس عام میں مفتی محمد زاہد امان قاسمی ناظم جمعیت علمائے بسنت رائے نے طویل سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ پیش کیا، جو درج ذیل ہے:
مجلس منتظمہ کا پہلا اجلاس — 24 مئی 2026
جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ میں مجلس منتظمہ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جمعیت علمائے ہند کی اہمیت، فکری و دستوری تربیت، مقامی یونٹ کے فرائض اور سابقہ کارگزاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ 3515 بنیادی ممبران، 46 اراکین منتظمہ، 10 عہدے دار اور 14 اراکین عاملہ کی رپورٹ پیش ہوئی۔ گروپ مشاورت میں تعلیم، مخلوط تعلیمی نظام، شراب نوشی، نوجوانوں کی بے راہ روی، خواتین کی اصلاح، مکاتب، داخلوں، سودی قرضوں، سرکاری اسکیموں اور سماجی مسائل پر تجاویز سامنے آئیں۔ فیصلہ ہوا کہ تقریباً 55 مسلم بستیوں میں بیداری پروگرام ہوں گے؛ تربیت کے چار اصول وقت کی قدر، واضح مشن، مضبوط وژن اور مسلسل محنت قرار پائے۔
گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کے تحت پہلا اجلاس — 24 مئی 2026، کیتھ پورہ
کیتھ پورہ میں ایمان و عقیدہ کی حفاظت اور دینی و تعلیمی غفلت پر توجہ دلائی گئی۔ تقریباً 3000 مسلم آبادی، تین مساجد اور ایک مکتب کے اعداد پیش کیے گئے۔ تذکیرِ کلمہ اور سات بنیادی عقائد کی مشق کرائی گئی؛ روزانہ 15 تا 20 منٹ حلقۂ تذکیر قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔
بیداری پروگرام کا دوسرا اجلاس — 26 مئی 2026، جھپنیاں
جھپنیاں میں ایمان کا محاسبہ، سات بنیادی عقائد اور ’’ریل سے ریئل تک‘‘ کے ذریعے نوجوانوں کی تربیت ہوئی۔ 800 مسلم آبادی کے مقابلے میں مسجد و مکتب سے محدود وابستگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔ سوال جواب، تذکیرِ کلمہ اور ذکرِ جہری بھی ہوا؛ اگلے مرحلے میں کیریئر کونسلنگ اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے کی تربیت کا اعلان کیا گیا۔
پچوا قطعہ میں ایمان و شعور کا محاسبہ، تیسرا اجلاس — 30 مئی 2026
تقریباً ایک ہزار مسلم آبادی، ایک مکتب اور دو مساجد کے اعداد سے دینی وابستگی کی کمزوری واضح کی گئی۔ نوجوانوں کی دینی و عصری تعلیم اور معاشی مجبوریوں پر تشویش ظاہر ہوئی۔ ایمان، بنیادی عقائد، وقت کی قدر اور کلمہ کی تصحیح پر گفتگو ہوئی؛ پروگراموں کو اسکول و کالج تک پہنچانے کی تجویز دی گئی۔
چوتھا اجلاس لوچنی میں — 31 مئی 2026
لوچنی میں نوجوانوں کے وقت کے ضیاع، بے مقصد مشاغل، غربت، جہالت اور تربیت کی کمی پر خطاب ہوا۔ تقریباً 700 مسلم آبادی، دو مساجد، مکتب اور مکتبِ نسواں کی صورت حال پیش کی گئی۔ سات بنیادی عقائد، ایمان کا محاسبہ اور ذکرِ جہری کے ذریعے دینی بیداری پر زور دیا گیا۔
جہاز قطعہ میں پانچواں پروگرام — 1 جون 2026
جہاز قطعہ کے تقریباً 2000 مسلمانوں کے مقابلے میں مسجد، مکتب، مدارس اور دعوتی سرگرمیوں سے وابستہ افراد کے اعداد پیش کیے گئے۔ سات بنیادی عقائد کی اصلاح، غلط عقائد و جملوں کی نشاندہی اور نوجوانوں کو موبائل و ریلز سے نکل کر مشن، وژن اور محنت کی طرف متوجہ کرنے کی تربیت ہوئی۔ تقریباً 500 افراد شریک ہوئے۔
گاؤں گاؤں چھٹا بیداری پروگرام — 3 جون 2026، سانکھی
سانکھی میں تقریباً ایک ہزار مسلم آبادی کے مقابلے میں مسجد، مکتب اور دعوتی وابستگی کا جائزہ پیش کیا گیا۔ ایمان کا محاسبہ، سات بنیادی عقائد، ’’ریل سے ریئل تک‘‘، کلمہ کی تصحیح اور مراقبہ/ذکر کا اہتمام ہوا۔ جدید پروجیکٹر اور ویڈیو کے استعمال کو شرکا نے قابلِ تقلید قرار دیا۔
گاؤں گاؤں ساتواں بیداری پروگرام — 5 جون 2026، موکل چک
موکل چک میں ایمان و عقیدہ کے محاسبے کے ساتھ سلام، مصافحہ اور معانقہ کی عملی سرگرمیاں ہوئیں۔ سات بنیادی عقائد اور نوجوانوں کی فکری و عملی تربیت پیش کی گئی۔ خواتین تک دینی پیغام پہنچانے اور آئندہ پروگراموں کو وسعت دینے کی تجاویز سامنے آئیں۔
گاؤں گاؤں آٹھواں بیداری پروگرام — 11 جون 2026، لیتھا
لیتھا میں ایمان کا محاسبہ، بستی کے دینی حالات کا جائزہ، سات بنیادی عقائد اور نوجوانوں کی تربیت پیش ہوئی۔ وقت کی قدر، تعلیم، کردار سازی اور سوشل میڈیا کے مثبت/منفی اثرات پر گفتگو اور ذکرِ جہری ہوا۔
گاؤں گاؤں نواں بیداری پروگرام — 16 جون 2026، جمنی کولہ
جمنی کولہ میں سلام، مصافحہ و معانقہ کی عملی مشق، ایمان کا محاسبہ اور بستی کے تعلیمی و دینی اعداد پیش کیے گئے۔ سات بنیادی عقائد اور ’’ریل سے ریئل تک‘‘ کے ذریعے نوجوانوں کو مقصد، وقت اور جدوجہد کی اہمیت سمجھائی گئی؛ کلمہ کی تصحیح اور ذکرِ جہری ہوا۔
دسواں پروگرام مدنی چک میں — 17 جون 2026
ابراہیمی مسجد مدنی چک میں بیداری پروگرام منعقد ہوا۔ ایمان و عقیدہ، سات بنیادی عقائد اور نوجوانوں کی تربیت پر گفتگو ہوئی؛ شرکا نے دینی غفلت کے اعداد سے اپنی کمی محسوس کی اور پروگرام کو مفید قرار دیا۔
گیارھواں پروگرام — 18 جون 2026، بسمبر چک
مدنی مسجد بسمبر چک میں نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور عملی تربیت، ایمان و عقیدہ اور سماجی بیداری پر پروگرام ہوا۔ مقررین نے ریلز کے بجائے حقیقی زندگی کے مقاصد، مسلسل محنت اور دینی وابستگی پر زور دیا؛ شرکا نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
بارھواں پروگرام — 20 جون 2026، سمری
سمری میں ایمان کا محاسبہ، سات بنیادی عقائد اور ’’ریل سے ریئل تک‘‘ کے عنوانات پر پریزنٹیشن ہوئی۔ کلمہ کی تصحیح اور ذکرِ جہری کے ساتھ پروگرام مکمل ہوا۔ شرکا نے پروگرام کی افادیت کی تعریف کی اور مزید اصلاحی نشستوں کی خواہش ظاہر کی۔
تیرھواں پروگرام — 23 جون 2026، موہن پور (مہگاواں بلاک)
تحریک پہلی بار بسنت رائے سے باہر موہن پور پہنچی اور خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایمان کا محاسبہ، مقامی مسجد و مکتب کے اعداد، سات بنیادی عقائد اور نوجوانوں کی تربیت پیش ہوئی۔ مقامی ذمہ داران نے بچوں کو مکاتب اور مسجد سے جوڑنے اور بیداری مہم جاری رکھنے کا عزم کیا۔
چودھواں پروگرام — 24 جون 2026، دوگاچھی (مہرما بلاک)
دوگاچھی میں ایمان کا محاسبہ، سات بنیادی عقائد اور نوجوانوں کی تربیت کے موضوعات پیش ہوئے۔ مقامی علما نے بیداری مہم کی تائید کی اور نوجوانوں کے لیے تین اہم نکات/عملی رہنمائی پر زور دیا؛ خواتین کی شرکت اور عوامی پذیرائی نمایاں رہی۔
پندرھواں پروگرام — 1 جولائی 2026، دھپرا
دھپرا میں ایمان و عقیدہ، نوجوانوں کی تربیت اور کلمہ کی تصحیح و تذکیر کی نشست ہوئی۔ SIR (Special Intensive Revision) کے طریقۂ کار سے متعلق عوامی بیداری بھی کی گئی؛ آئندہ باقاعدہ تربیتی نشست کا اعلان ہوا۔
سولھواں پروگرام: ذکر و ضرب کا غلغلہ — 5 جولائی 2026، کوریانہ
کوریانہ میں ایمان و عقائد کے محاسبے، نوجوانوں کی غفلت اور SIR سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے پر گفتگو ہوئی۔ آن لائن فارم بھرنے کے طریقے کی عملی وضاحت اور ذکر کی روحانی مجلس منعقد ہوئی؛ ضیافت کے ساتھ پروگرام مکمل ہوا۔
تعزیتِ مسنونہ و اظہارِ ہمدردی
مولانا سرفراز قاسمی کے والد کے انتقال پر جمعیت کی جانب سے تعزیت، مغفرت و بلندیِ درجات کی دعا اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔
گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کا آغاز
جھپنیاں مسجد سے مثالی مسجد مہم شروع ہوئی۔ مسجد نبوی کے نمونے پر مسجد کو عبادت، تعلیم و تربیت، دعوت و اصلاح اور خدمتِ خلق کا جامع مرکز بنانے کی وضاحت کی گئی؛ ہر مسجد میں ان شعبوں کو عملی طور پر فعال بنانے پر زور دیا گیا۔
پچوا قطعہ میں خواتین کے لیے اصلاحی پروگرام — 15 ستمبر 2026
خواتین کی دینی تعلیم، بنیادی اسلامیات اور معاشرتی بیداری کے لیے پروگرام ہوا۔ خواتین کی مسلسل تربیت، ہفتہ وار اصلاحی نشست اور آئندہ عملی لائحۂ عمل پر غور کیا گیا۔
گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم جاری
مہم کے تحت مساجد کو نماز کے ساتھ تعلیم، دعوت، اصلاح اور خدمتِ خلق کا مرکز بنانے پر زور دیا گیا۔ مکتب کے قیام، خواتین کے بیان اور مسجد کے تعلیمی نظام کو منظم کرنے کے لیے مقامی ذمہ داران سے مشاورت و معائنہ ہوا۔
سہوڑا بستی میں مثالی مسجد مہم کا اہم پروگرام — 17 ستمبر 2026
سہوڑا میں مسجد کے جامع کردار، عبادت، تعلیم، دعوت، اصلاح اور خدمتِ خلق پر گفتگو ہوئی۔ اہل بستی نے مسجد کو زیادہ فعال بنانے اور مستقل دینی سرگرمیاں شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
بنشی پور میں خواتین کا اصلاحی و تربیتی پروگرام — 17 ستمبر 2026
مدرسہ سراج الطاہرات میں خواتین و بچیوں کی ایمان، عقائد، عبادات اور اخلاقی تربیت پر خطاب ہوا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہر جمعرات باقاعدہ پروگرام ہوگا؛ صبح دس تا گیارہ عملی مشق اور اس کے بعد اصلاحی بیان و دینی تعلیم ہوگی، نیز بچیوں کے ساتھ خواتین کو بھی جوڑا جائے گا۔
اراکین عاملہ کا اہم مشاورتی اجلاس — 19 ستمبر 2026
جامعۃ الہدیٰ میں تنظیمی، دعوتی، اصلاحی اور تعلیمی امور پر مشاورت ہوئی۔ مثالی مسجد مہم کو منظم کرنے، غیر قائم مکاتب کے قیام، خواتین کے پروگراموں، ائمہ و مسجد ذمہ داران کی ورکشاپ اور 20 ستمبر کو عیادت کے لیے جمع ہونے کے فیصلے کیے گئے۔
خواتین کے لیے خصوصی پروگرام — 22 ستمبر 2026
اندرونِ خانہ خواتین کی مجلس میں ’’حیا کی اہمیت اور ایمان سے اس کا ربط‘‘ پر خطاب ہوا۔ حیا کو ایمان کا اہم حصہ قرار دے کر خواتین کی دینی و اخلاقی تربیت پر توجہ دلائی گئی۔
پچوا قطعہ میں مثالی مسجد مہم کے تحت خطاب — 4 اکتوبر 2026
مسجد کے چار بنیادی مقاصد—عبادت، تعلیم و تربیت، دعوت و اصلاح اور خدمتِ خلق—کی وضاحت ہوئی۔ خواتین، نوجوانوں، بچوں اور مسجد سے دور افراد کو جوڑنے، ضرورت مندوں کی خبرگیری اور ذمہ داران کے ساتھ عملی منصوبہ بندی پر زور دیا گیا۔
مثالی مسجد مہم کے تحت لوچنی میں اصلاحی نشست — 5 اکتوبر 2026
لوچنی میں مسجد نبوی کے نمونے پر عبادت، تعلیم، دعوت و اصلاح اور خدمتِ خلق کے شعبوں کو فعال بنانے کی گفتگو ہوئی۔ مسجد کی خوب صورتی کے ساتھ معنوی آبادی اور عملی سرگرمیوں کی اہمیت اجاگر ہوئی؛ ذمہ داران نے لائحۂ عمل بنانے کا یقین دلایا۔
گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی پیش رفت — 6 اکتوبر 2026، لیتھا
لیتھا میں مسجد کو عبادت، دینی تعلیم، خواتین و نوجوانوں کی تربیت، درسِ قرآن، دعوت و تبلیغ اور سماجی خدمت کا مرکز بنانے کے عملی طریقے بیان ہوئے۔ غریب طلبہ، بیماروں، یتیموں اور ضرورت مندوں کی معلومات و مدد کا نظام قائم کرنے پر زور دیا گیا؛ مکتب کا جائزہ بھی لیا گیا۔
بنسی پور میں مثالی مسجد مہم کی اصلاحی نشست — 11 اکتوبر 2026
بنسی پور میں مسجد کے جامع کردار، بچوں و خواتین کی تعلیم، نوجوانوں کو مسجد سے قریب کرنے، دعوت، خدمتِ خلق اور سماجی صلح و مصالحت پر گفتگو ہوئی۔ نوجوانوں کی باہمی نشست کا منصوبہ بنایا گیا اور مقامی ذمہ داران نے تعاون کا اظہار کیا۔
خاتون خانہ کے لیے اصلاحی مجلس — 22 اکتوبر 2026
گھریلو خواتین کی مجلس میں فضائلِ اعمال اور حیا و پاکدامنی کے موضوعات کی روشنی میں نماز، پردہ اور دینی اصلاح پر گفتگو کی گئی۔
خواتین کی اصلاحِ عقائد کے لیے ہفتہ واری مجلس — 5 نومبر 2026
جہاز قطعہ میں خواتین کی ہفتہ وار مجلس میں بنیادی عقائد کی اصلاح، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور کلمہ طیبہ کی تعلیم و عملی تکرار کرائی گئی۔
ٹرم 2024–2027 کی مجلس منتظمہ کا دوسرا اجلاس — 7 نومبر 2026
اجلاس کے لیے 4 نومبر 2026 کو سرکلر جاری ہوا۔ مرکزی مجلس منتظمہ (30–31 اکتوبر 2026) اور رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند (26–27 اکتوبر 2026) کی رہنمائی کے تناظر میں اجلاس جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ میں صبح 8 بجے تا 1 بجے مقرر کیا گیا۔ ایجنڈے میں سابقہ کارگزاریوں کا جائزہ، تاریخِ جمعیت کے PDF کتابچے کا اجرا، چمپئین گاؤں کا فارمولا اور ذمہ دار شخصیات سے تبادلۂ خیال شامل تھا۔





















