جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس منعقدہ 7؍نومبر 2026 میں منظور کردہ تجاویز
تجویز نمبر1۔ عیادت و تعزیت
جمعیت علمائے ہند کی دیرینہ روایات کے پیش نظر جمعت علمائے بسنتر ائے علاقے کے جملہ مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتی ہے۔ اور ان کے پس ماندگان کے دکھ درد میں اپنے آپ کو برابر کا شریک سمجھتی ہے۔ بطور خاص جناب غلام رسول صاحب سانچ پور سانکھی والد گرامی مولانا سرفراز صاحب قاسمی، جناب محمد بدر الدین صاحب رنسی والد گرامی حافظ قمر الہدی صاحب، جناب مکھیا الیاس صاحب جمنی کولاکے نام شامل ہیںْ۔
اسی طرح جمعت علمائے بسنترائے کی مجلس متنظمہ کا یہ اجلاس اپنا دینی و اخلاقی فریضہ سمجھتے ہوئے علاقے میں بیمار تمام حضرات کی صحت کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ کے لیے دعا گو ہے ۔ جن میں بطور خاص مفتی محمد زاہد امان قاسمی سکریٹری جمعیت علمائے بسنترائے، جناب ظفر الدین صاحب جہاز قطعہ، اہلیہ مولانا ابراہیم صاحب جہاز قطعہ، اہلیہ مولانا مجیب الحق صاحب موکل چک، اہلیہ مولانا قاسم صاحب نیموہاں، جناب انظر صاحب پرمکھ بلاک بسنت رائے ، جناب احتشام صاحب ممبر ضلع پریشد بسنترائے اور دیگر حضرات کے نام قابل ذکر ہیں۔
تجویز نمبر2۔ زکاۃ فنڈ کا قیام
جمعیت علمائے بسنتر ئے کی مجلس منتظمہ کا یہ اجلاس اسلامی شریعت کے مزاج و منشا کے مطابق زکاۃ کی اجتماعی وصولی اور مستحقین تک شفافیت کے ساتھ پہنچانے کے اجتماعی نظام بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں گاؤ ںگاوں زکاۃ فنڈ کے قیام کی تجویز پیش کرتا ہے۔
اس کے کامیاب تجربے کے بعد علاقہ علاقہ، غرض اسی طرح اس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے کل ہند سطح پر زکاۃ فنڈ کے قیام کو ممکن العمل بنایا جائے۔
تجویز نمبر3۔ شکریہ
جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کا یہ اجلاس جملہ معاونین و کارکنان اجلاس کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ بطور خاص جمعیت علمائے ہند کے مرکز سے تشریف لائے مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی کا، جن کی علمی و فکری رہ نمائی سے اجلاس مستفید ہوا۔ اسی طرح مولانا رضوان اللہ صاحب نائب صدر جمعیت علمائے جھارکھنڈ اور ان کے تمام ساتھیوں،مہمان نوازی میں تعاون کرنے والے حاجی عبداللطیف صاحب حیدرآباد، جناب محمد ذیشان صاحب جمشید پوراور دیگر اہل خیر حضرات کا شکر گزار ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں تمام ترقیات سے نوازے۔ آمین!
Everyone Products





















