ہفتہ, مئی 30, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    تاریخی مساجد کو مندر میں بدلنے کی مہم

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ہندوستانی مسلمان اورمناسب حکمت عملی کی ضرورت!

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    زہریلی تاریخ نگاری کا تدارک

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک معاشی ایمرجنسی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے؟

    بنگال میں ایس آئی آر :نشانے پر مسلمان!

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    ماں جی آخر سوکھی روٹی کون کھاتا ہے

    اسرائیل کا وجود ایک ظلم ہے

    اسرائیل کا وجود ایک ظلم ہے

    باپ کا آشیانہ بکا تب بیٹی کا آشیانہ بسا

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    سیرتِ نبویؐ سے عملی وابستگی کی اپیل

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    قربانی تقریبا 4300سال پرانی عبادت ہے۔جہاز قطعہ گڈا، جھارکھنڈ میں عید الاضحیٰ کا — دل کش منظر۔

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    بلاک بسنترائے میں جمعیت علما کا گاؤں گاؤں بیداری پروگرام شروع، کیتھ پورا سے باضابطہ آغاز

    بلاک بسنترائے میں جمعیت علما کا گاؤں گاؤں بیداری پروگرام شروع، کیتھ پورا سے باضابطہ آغاز

    جھارکھنڈ کے ضلع گڈا میں واقع جمعیت علمائے بسنت رائے کی اراکینِ منتظمہ کا اہم مشاورتی اجلاس جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد’’جمعیت علمائے ہند ہی کیوں؟‘‘، فکری و دستوری تربیت، حالاتِ حاضرہ، نوجوانوں کی رہنمائی اور گاؤں گاؤں بیداری مہم پر جامع غور و خوض

    کمال مولا مسجد مقدمہ:حالیہ عدالتی فیصلے نے تاریخ، انصاف اور بھارتیہ سیکولرازم کے تئیں بھروسہ کو ختم کر دیا: ایم.ڈبلیو.انصاری -آئی پی ایس (ریٹائرڈ۔ڈی.جی)

    کمال مولا مسجد مقدمہ:حالیہ عدالتی فیصلے نے تاریخ، انصاف اور بھارتیہ سیکولرازم کے تئیں بھروسہ کو ختم کر دیا: ایم.ڈبلیو.انصاری -آئی پی ایس (ریٹائرڈ۔ڈی.جی)

    فتنوں کے سدِّ باب میں علماءِ حق کا کردار: امت کی بقا کا ضامن

    اسلام کی بنیاد دوچیزوں پر قائم ہے،عقیدہ توحید،اور نبوت ورسالت:مولاناخالدسیف اللہ رحمانی

    اسلام کی بنیاد دوچیزوں پر قائم ہے،عقیدہ توحید،اور نبوت ورسالت:مولاناخالدسیف اللہ رحمانی

    سمویدا

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results

Home مضامین

مسجد ضرار کی بنیاد

by Md Yasin Jahazi
دسمبر 10, 2025
in مضامین
0
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

!از۔مدثراحمد۔شیموگہ۔کرناٹک۔9986437327

بابری مسجد کی شہادت کی ۳۳ ویں برسی پر مرشد آباد میں ہمایوں کبیر کی جانب سے بابری مسجد کی طرز پر مسجد کی سنگِ بنیاد رکھ دینا محض اعلان یا نعرہ نہیں بلکہ ایک عملی قدم ہے جس نے ریاست، قوم اور سیاسی ماحول میں ایسی شدت پیدا کردی ہے جس کے دور رس نتائج سے آنکھیں بند کرنا ممکن نہیں۔ یہ منظر کہ ہزاروں نوجوان اور مرد ’’جذبات کے ہیجان‘‘ میں اینٹیں سروں پر اٹھائے اس تقریب میں شریک ہوئے، ایک طرف مسلمانوں کے زخمی احساسات اور بابری مسجد سے جڑی ہوئی تڑپ کی داستان سناتا ہے، لیکن دوسری جانب سیاسی شطرنج کی وہ بساط بھی سامنے لاتا ہے جس میں مسلمان بارہا صرف مہرہ بنتے آئے ہیں۔ ہمایوں کبیر کے اس اقدام کے بعد مسلم معاشرہ منقسم ہوچکا ہے، ایک طبقہ اسے ایمانی غیرت، دینی شناخت اور بابری مسجد کی یاد کو زندہ رکھنے کا عنوان قرار دے رہا ہے، جبکہ دوسرا طبقہ اسے ’’مسجد ضرار‘‘ اور ایک کھلی سیاسی سازش کے طور پر دیکھ رہا ہے، اس بنا پر کہ یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب 2027کے انتخابات کی تیاری میں بنگال کی سیاست پولرائزیشن کے دہانے پر کھڑی ہے اور ممتا بنرجی ہندتوادی سیاست کے سامنے مضبوط چٹان بنی ہوئی ہیں۔ بعض طنزیہ کہہ رہے ہیں کہ اگر ہمایوں واقعی ’’کبیر‘‘ ہیں تو بنگال کا چکر چھوڑیں، دہلی پہنچیں، پھر دہلی سے آقا کا فرمان لے کر یوپی جائیں اور قسم اٹھائیں کہ ’’مسجد وہیں بنائیں گے جہاں تھی‘‘۔ دوسری طرف کچھ لوگوں کا خدشہ ہے کہ ہمایوں کے پیچھے مکمل حمایت ہندتوادی تنظیموں اور پارٹیوں کی ہے، جبھی تو وہ کھلے عام ممتا کو چیلنج کرکے اور مسلم رائے عامہ اور ریاست کے اہم علما کی رائے کے خلاف جاکر سنگِ بنیاد رکھ کر آئے، اور یہ تاثر بھی تقویت پکڑ رہا ہے کہ بابری مسجد کے نام پر مسلمانوں کو جذباتی طور پر مشتعل کرکے مذہبی تقسیم کو بڑھانا اور پھر اس تقسیم کے ذریعے ہندو ووٹ کو متحد کرنا وہ راستہ ہے جس سے بی جے پی کے لیے اقتدار کی راہ آسان ہوسکتی ہے۔ ہمایوں کبیر کی سیاسی تاریخ اس خدشے کو مزید سنگین بناتی ہے، کیونکہ ان کا سیاسی سفر اصولی وابستگی کے بجائے مفاد پرستی پر مشتمل رہا ہے، کبھی کانگریس، کبھی ٹی ایم سی، پھر بی جے پی، پھر دوبارہ ٹی ایم سی، اور اب معطلی کے بعد ۲۲ دسمبر کو نئی پارٹی کا اعلان؛ ایسے شخص سے یہ توقع کرنا کہ وہ اچانک مسجد کی تعمیر کے نام پر دین کے دیوانے بن گئے ہیں اور مسلمانوں کی دنیا میں ایک نیا نجات دہندہ بن کر ابھرے ہیں، حقیقت سے زیادہ سادگی کہلائے گی۔ اصل سوال یہ نہیں کہ مسجد بننی چاہیے یا نہیں،مسلمانوں کی سرزمین پر مسجد بننے پر کسی کو اعتراض نہیں، اصل سوال یہ ہے کہ اس کی نیت کیا ہے، اس کے پیچھے قوتیں کیا ہیں اور اس کے نتائج کس کے حق میں جائیں گے؟ اگر یہ مسجد امت کو متحد کرے، علم و اخلاق کا مرکز بنے، دینی خدمات، تعلیم اور اجتماعیت کا گہوارہ بنے تو یقیناً یہ خیر ہے، لیکن اگر اس کے ذریعے پولرائزیشن بڑھے، مسلمان جذبات کی بنیاد پر سیاسی ایجنڈوں کے لیے استعمال ہوں، اور خون خرابے کی فضا پروان چڑھے تو اس کے نتائج انتہائی خوفناک ہوں گے، اور پھر نقصان ان رہنماؤں کو نہیں ہوگا جو تصاویر کھنچوا کر گاڑیوں میں بیٹھ کر نکل جاتے ہیں بلکہ ان گھروں کو ہوگا جن کے بیٹے جذبات میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔ مسجد اللہ کی عبادت گاہ ہے، سیاست، انتقام یا طاقت کے اظہار کا اسٹیج نہیں، اور قرآن کا تصور بالکل واضح ہے کہ مسجد وہ ہے جو اللہ کے تقویٰ، خیر اور امت کی وحدت کے لیے بنے۔۔۔ لیکن دوسری طرف وہ مسجد جو اختلاف، سیاست یا فتنہ کے لیے بنے وہ ’’مسجد ضرار‘‘ کہلاتی ہے ایسی مسجد امت کے لیے آزمائش بن جاتی ہے۔ آج سنگِ بنیاد رکھا جا چکا ہے، جذبات کی آگ بھڑک چکی ہے، ویڈیوز اور سوشل میڈیا نے اسے ایک فتوحات جیسے واقعے میں بدل دیا ہے، مگر تاریخ بتاتی ہے کہ امتیں جلسوں اور نعروں سے نہیں بلکہ حکمت اور اجتماعی بصیرت سے مضبوط ہوتی ہیں۔ اگر یہ قدم واقعی خیر کے لیے ہے تو اس کے نتائج وقت ثابت کرے گا، لیکن اگر یہ سیاسی جال ہے تو ہمیں یہی سوچنا ہوگا کہ ہم پھر کب سیکھیں گے؟ کیا ہم ہمیشہ جذبات سے کھیلنے والوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہیں گے؟ اس لمحے امت کے اہلِ فکر، علماء، سماجی قائدین اور دانش مندوں کی ذمہ داری بہت بھاری ہے کہ وہ حقائق کو دیکھیں، قوم کو جذباتیت نہیں حکمت فراہم کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسلمان کسی سیاسی منصوبے کا ایندھن نہ بنیں۔ بابری مسجد کا زخم ہمارے دلوں میں رہے گا، لیکن اگر زخم کے نام پر ہمیں بار بار سیاسی قربان گاہ پر دھکیلا جائے تو یہ غم نہیں بلکہ غفلت ہے۔ مسجد عبادت کے لیے ہوتی ہے، سیاست کے لیے نہیں اور امت کے لیے اصل کامیابی یہی ہے کہ وہ ہر قدم جذبات سے نہیں بلکہ عقل اور ایمان کی روشنی میں اٹھائے۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
کارروائی رپورٹ سالانہ تعلیمی پروگرام جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ

کارروائی رپورٹ سالانہ تعلیمی پروگرام جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

نصابِ دارالعلوم ہی کیوں ؟

5 مہینے ago
لڑکی ہے تو گلا کاٹ دیں کیا

لڑکی ہے تو گلا کاٹ دیں کیا

8 مہینے ago

مقبول

  • سیرتِ نبویؐ سے عملی وابستگی کی اپیل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • قربانی تقریبا 4300سال پرانی عبادت ہے۔جہاز قطعہ گڈا، جھارکھنڈ میں عید الاضحیٰ کا — دل کش منظر۔

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • گوشت خوری اور مختلف مذاهب كی تعلیمات!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عید قرباں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.