ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
جہازی میڈیا۔۔۔ نظریوں کا نیٹ ورک
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    جہازی میڈیا

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے اردو ادب

    رہ نمائے اردو ادب

    مرزا بیدل کا واقعہ

    بغداد میں منعقدہ مسلم علماء کانفرنس کی قراردادیں

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    جمعیت علمائے ہندکا ہاتھ تقسیم ہندستان کے خون سے پاک ہے

    جمعیت علمائے بسنت رائے کے وفد کی محمد صداقت حسین سے ملاقات، علاج کے لیے 8 ہزار روپے کی مالی اعانت

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے خلاف جمعیۃ علماء کی عوامی بیداری مہم

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    چھ سات سال کے بچوں کو زبان سکھانے کا طریقہ

    وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

    تھورنا ڈائک(Edward Thorndike)  کا قانون تعلیم

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    جہازی میڈیا

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے اردو ادب

    رہ نمائے اردو ادب

    مرزا بیدل کا واقعہ

    بغداد میں منعقدہ مسلم علماء کانفرنس کی قراردادیں

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    جمعیت علمائے ہندکا ہاتھ تقسیم ہندستان کے خون سے پاک ہے

    جمعیت علمائے بسنت رائے کے وفد کی محمد صداقت حسین سے ملاقات، علاج کے لیے 8 ہزار روپے کی مالی اعانت

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے خلاف جمعیۃ علماء کی عوامی بیداری مہم

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    چھ سات سال کے بچوں کو زبان سکھانے کا طریقہ

    وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

    تھورنا ڈائک(Edward Thorndike)  کا قانون تعلیم

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
جہازی میڈیا۔۔۔ نظریوں کا نیٹ ورک
No Result
View All Result
Home اسلامیات

قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

by Admin
نومبر 21, 2026
in اسلامیات, متفرق مضامین
0
مرزا بیدل کا واقعہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

(زمانہ طالب علمی کی تحریر

قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)
محض لفظ یہود سے ہی ہر تاریخ شناس کا دل یہ سوچنے اور سمجھنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ وہ گروہ جو ہر لمحہ، ہر جگہ اور ہر زمانے میں ذلت و مسکنت کا پیکر رہا ہے اور جو لوگوں اور قوموں؛ حتیٰ کہ انبیائے کرام علیہم السلام کی زبانوں سے مطعون و ملعون اور غیر مصون تھا۔
ادھر چند دہائی پیشتر ۱۹۴۶ء میں برطانیہ کے وزیر اعظم مسٹر بالفورڈ وزیر نے فلسطین کے قریب اور عرب کے سویدائے قلب میں ایک یہودی حکومت (نام نہاد اسرائیل) کی بنیاد ڈالی تھی، جس سے جہاں ایک طرف ہمارے عرب بھائیوں کے جگر کٹ گئے ، تو دوسری طرف ہمارے دینی بھائیوں کے دلوں میں یہ خلجان پیدا ہونے لگا کہ کہ جب قرآن نے انھیں ہمیشہ کے لیے محکوم اور ذلت و رسوائی کا موجب قرار دیا ہے تو اسرائیل میں یہودیوں کی حکومت کیسے قائم ہوگئی ، گویا یہ قرآنی تصریحات اور اسلامی تبشیرات کے خلاف واقعہ پیش آگیا، جب کہ دین اسلام کی ہر بات سچی اور اچھی ہے اور اس کا ہر قول سراسر صداقت و عدالت کا مجسمہ ہے اور دنیا میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے ، جو قرآن اور اسلام سے صداقت اور سچائی میں ان کا ہم پلہ ہو۔
لیکن یہ بات فہم و تدبرسے بالا تر ہے کہ ہمارے ان اسلامی بھائیوں کو شبہات کہاں سے ، کیسے اور کیوں کر پیدا ہوئے ، جب کہ قرآن اس سلسلے سے بالکل خاموش ہے۔نہ ان کی حکومت کے قیام سے متعلق کچھ کہا ہے اور نہ ہی عدم قیام کی بابت کچھ روشنی ڈالی ہے ؛ بلکہ ان یہودیوں کے متعلق صرف تین چیزوں کی صراحت کی ہے:
(۱) ذلت و مسکنت۔
(۱) پیہم اضطراب۔
(۳) علم و ہدایت سے محرومی۔
قرآن کا پہلا اعلان
قرآن کریم میں پہلی بات کی صراحت ان الفاظ میں کی ہے:
ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِّلَّةُ أَيْنَ مَا ثُقِفُوا إِلَّا بِحَبْلٍ مِّنَ اللَّهِ وَحَبْلٍ مِّنَ النَّاسِ وَبَاءُوا بِغَضَبٍ مِّنَ اللَّهِ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الْمَسْكَنَةُ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَانُوا يَكْفُرُونَ بِآيَاتِ اللَّهِ وَيَقْتُلُونَ الْأَنبِيَاءَ بِغَيْرِ حَقٍّ ۚ ذَٰلِكَ بِمَا عَصَوا وَّكَانُوا يَعْتَدُونَ۔( البقرۃ:112)
قوم یہود چوں کہ روز اول سے ہی شرارت پسند قوم تھی ، دغابازی اور دھوکہ دہی اس کی فطرت تھی، وعدہ خلافی اور مکاری و عیاری اس کا شیوہ تھا ، اللہ کے احکام کی مخالفت کو لازم گردانتے تھے ، انبیائے کرام علیہم السلام کا ناحق قتل اس کا خاص پیشہ تھا اور احکام الٰہی سے سرتابی اس کی خاصیت تھی، اس لیے یہ اپنی پشتینی شرارت و خباثت کی وجہ سے عتاب الٰہی کی مستحق ہوئی اور اللہ کے غصے کا نشانہ بنی۔
قرآن کا دوسرا اعلان
دستور الٰہی ہے کہ جب کوئی فلک نیلگوں اور اس سطح نمو پر فرعونیت اور الوہیت وربوبیت کا مدعی ہوتا ہے تو اللہ کسی موسیٰ کو ان کی سرکوبی کے لیے مسلط کردیتا ہے ۔ اور قانون الٰہی ہے کہ جب کوئی شرکشی اور نافرمانی میں تمام حدود پارکرجاتا ہے ، آبادیاں ہلاک اور بستیاں برباد کرنے لگتا ہے ، دوسروں کی عیش حیات چھین کر اپنی نشاط زندگی کا سامان ڈھونڈھتا ہے اور دوسروں کے سرخ لہو سے اپنی سرخ روئی کا طالب ہوتا ہے ، تو قدرت کاملہ ان پر ایسے ہی لوگوں کو مسلط کردیتا ہے، جو ان کے لیے برابر جہنم بھڑکاتا رہے اور ان کے عیش خانہ کو آتش کدہ بنادے۔
وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ عَلَيْهِمْ إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَن يَسُومُهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ إِنَّ رَبَّكَ لَسَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ( الاعراف: 167)
اور وہ لمحہ قابل بیان ہے جب کہ تیرے پروردگار نے یہ خبر دی کہ ان (یہودیوں ) پر تاقیامت ایسے لوگوں کو مسلط کرتا رہے گا، جو انھیں شدید تکلیف سے دوچار کرتے رہے۔
اور ظاہر ہے کہ جو کوئی دوسروں کے درپے آزار ہواور ان کے نشیمن کو نذر آتش کرنے کا خواہاں ہو، تو وہ اپنے لیے نشاط کی کلیاں کیسے چن سکتے ہیں؟ اور چوں کہ ان یہودیوں نے انبیائے کرام علیہم السلام تک کو قتل کیا اور ان مقدس گروہ کو برابر ستاتے رہے، تو اللہ کا یہ دستور ان پر چسپاں ہوگیا۔
قرآن کا تیسرا اعلان
حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ نے تین وعدے کیے تھے ، جن میں سے تیسرا وعدہ یہ تھا کہ دین کے اعتبار سے متبع عیسیٰ یہودیوں پر ہمیشہ غالب رہیں گے اور یہود ی عیسائی سے ہمیشہ مغلوب رہیں گے۔
وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَۃِ۔ ( آل عمران:55)
اور(ائے عیسیٰ) میں تیرے مطیع کو تیرے منکرین (یہود) پر تاقیامت برتر رکھوں گا۔
اور اس لیے بھی کہ یہود اپنی شرارت انگیزی اور فتنہ سازی اور معصوموں کو ناحق قتل کرنے کی وجہ سے اس قابل ہی نہ رہے کہ وہ کسی کار نیک کے متحمل ہواور گناہ کرتے کرتے ان کا دل اس قدر پراگندہ ہوگیا ہے کہ دین اسلام کی کوئی بھی بات اس کے پلے نہیں پڑتی۔ اور ان کے دل اس قدر سخت و کرخت ہوگئے ہیں کہ عذاب ونار کے ہول ناک مناظر بھی چنداں مفید نہیں ، حتیٰ کہ پتھر پگھل سکتا ہے، لیکن جب ان کے دل پتھر کے ہوگئے ہیں، تو ممکن نہیں کہ وہ نرمی کو قبول کریں۔
فَهِيَ كَالْحِجَارَةِ أَوْ أَشَدُّ قَسْوَةً ۚ وَإِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الْأَنْهَارُ ۔ (البقرۃ:74)
پہاڑروئی کے گالوں کی طرح فضا میں پرواز کرسکتا ہے، سمندر خشکی میں تبدیل ہوسکتا ہے، آفتاب ومہتاب کی کرنیں بے نور ہوسکتی ہیں اور زمین و آسمان یک قلم پاش پاش ہوسکتے ہیں، لیکن کوئی واقعہ اسلام کی پیشین گوئی کے خلاف ہوجائے، یہ ممکن ہی نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ جس طرح قرآن کی دگر پیشین گوئیاں آج تک صداقت سے معمور ہیں ، اسی طرح یہودیوں کے متعلق یہ تینوں پیشین گوئیاں آج بھی حقیقت کی شہادت پر قائم ہیں۔
خلفائے راشدین کے زمانے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان یہودیوں کو جزیرۃ العرب سے جلاوطن کردیا تھا۔ ڈاکٹر گوبلس (وزیر اعظم جرمنی) نے اپنے مقالہ میں کہا تھا کہ ’’ یہود خون چوسنے والی اور دوسروں کے خون سے پیٹ بھرنے والی قوم ہیــ‘‘۔ کسی زمانے میں جرمنی کے کچھ ہوٹلوں پر یہ بورڈ آویزاں رہتا تھاکہ ’’یہودی اور کتے اس ہوٹل میں داخل نہ ہوں‘‘۔ کیا یہ ثبوت قرآن کی پہلی پیشین گوئی کا مظہر نہیں ہے!۔
فرعون مصر نے انھیں سلاسل غلامی میں جکڑ دیا تھا، ان کے بچوں کا قتل عام کیا، بچیوں کو صرف اس لیے زندہ رکھا کہ فرعونیوں کے لیے باندیوں کے کام آئیں۔ بخت نصر نے ان کے خون سے ہولی کھیلی۔ ان کے گھروں اور عبادت گاہوں کو مسمار کیا۔ ٹیٹس نے ان کے اوپر ظلم و ستم کے وہ پہاڑ توڑے کہ ان کی درندگی کے سامنے حیوانیت بھی پانی پانی ہوگئی۔
کوئی نئی شریعت کے آنے سے قدیم شریعت منسوخ ہوجاتی ہے، لہذا جب اسلام آگیا، تو جس طرح دیگر تمام ادیان منسوخ ہوگئے ، اسی طرح عیسائی مذہب بھی منسوخ ہوگیااور اب حقیقی مذہب صرف اسلام باقی رہا۔ ان الدین عند اللہ الاسلام، لہذا و جاعلوا الذین اتبعوک سے مراد مسلمان ہی ہوںگے۔ اور وہ عیسائی بھی اس دائرے میں آئیں گے جو دائرہ اسلام میں داخل ہوجائے ، لہذا فوقیت سے مراد دین اسلام کی فوقیت ہوگی۔
اور حقیقی عیسائی سے مراد صرف مسلمان اس لیے ہوسکتا ہے کہ عیسائی سے مراد وہ ہے جو انجیل کا پیرو کار ہو اور موجودہ دور میں مسلمانوں سے بڑھ کر انجیل کا کوئی پیروکار نہیں ہوسکتا، کیوں کہ مسلمانوں کا عقیدہ مصدقا لما بین یدیہ پر ہے۔ کیوں کہ مسلمان سابقہ تمام کتابوں پر ایمان رکھتا ہے۔ اور اگر مان بھی لیا جائے کہ اس سے مراد نام نہاد عیسائی ہی ہیں،تو بھی اس خوشخبری کے مصداق قرار نہیں پائیں گے ، کیوں کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ منزل من اللہ والی انجیل پر ایمان رکھیں ، لیکن ان کا ایمان اس انجیل پر ہے ، جس میں انھوں نے خود تحریف کرکے اسے مکمل طور پر بگاڑ دیا ہے، لہذا ان کا ایمان منزل من اللہ والی انجیل پر نہیں، بلکہ اپنی تحریف شدہ انجیل پر ہے ، جسے کسی بھی طور پر صحیح انجیل نہیں کہاجاسکتا ہے۔لہذا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حقیقی پیرو مسلمان ہی ہوں گے اور اس بشارت کے مستحق قرار پائیں گے۔
دیکھیے اور چشم حقیقت سے دیکھیے کہ قرآن نے جو پیشین گوئی چودہ سو سال پیشتر کردی تھی، وہ آج بھی اسی طرح صادق و برقرار ہے، جس طرح چودہ سو سال پہلے تھا اور اس میں سر مو بھی فرق و اختلال نہیں آیا۔
قرآن نے صرف یہی تین باتیں یہودیوں کے متعلق کہی ہیں۔ اور ظاہر ہے کہ ان تینوں باتوں میں نہ تو ان کی حکومت و سیادت کا انکار کیا ہے اور نہ ہی اقرار کیا ہے، لہذا ان کی حکومت کا عدم قیام قرآن حکیم سے ثابت کرنا اور بصورت قیام قرآنی تصریحات کے خلاف سمجھنا کج فہمی اور غلط اندیشی پر مبنی ثبوت ہوگا۔ اور ایک ایسا مفہوم (جس سے قرآن ساکت و صامت ہے) قرآن سے ملصق کرنا ، قرآن میں معنوی تحریف کے مرادف ہوگا۔

Admin

Admin

Next Post
جہازی میڈیا

رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی حضرت مفتی محمودؒ کی قبر پر حاضری

ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند کی حضرت مفتی محمودؒ کی قبر پر حاضری

1 سال ago
اکیسویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم (سعودیہ عربیہ) سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط

اکیسویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم (سعودی عرب) سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط

3 مہینے ago

مقبول

  • جہازی میڈیا

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • آسان انگریزی قواعد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • رہ نمائے خطابت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.