جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی صاحب ان دنوں ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے آج فقیہ الامت حضرت مفتی محمود الحسن گنگوہی رح کی قبر انور پر حاضری دی اور استاذ محترم کے لیے ایصال ثواب کیا ۔ قبر انور ایلس برگ جرمسٹن ساؤتھ افریقہ میں واقع ہے ۔ واضح ہو کہ مفتی صاحب دارالعلوم دیوبند کے ممتاز عالم اور فقیہ تھے ۔ آپ دارالعلوم دیوبند و مظاہر علوم سہارنپور کے سابق صدر مفتی تھے۔ وہ حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی رح کے خلیفۂ اجل تھے۔۔
آج اس موقع پر مولانا خالد بایزید صاحب اور مولانا احترام الٰہی صاحب بھی ہمراہ تھے۔
حاضری سے قبل حضرت ناظم عمومی کی ملاقات جمعیۃ علماء ساؤتھ افریقہ کے نائب صدر حضرت مولانا ایوب کاچھوی صاحب سے ہوئی، جس میں باہمی دینی و تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
قابلِ ذکر ہے کہ حضرت مولانا محمد حکیم الدین قاسمی صاحب کو 1989 میں حضرت مفتی محمود صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے نسائی شریف پڑھنے کا شرف حاصل ہوا تھا۔