بدھ, اگست 26, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    ریاضی کی تدریس کے نفسیاتی طریقے

    پیرنٹنگ

    پیرنٹنگ

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    نسلِ جدید

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    حضرت العلامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    ریاضی کی تدریس کے نفسیاتی طریقے

    پیرنٹنگ

    پیرنٹنگ

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    نسلِ جدید

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    حضرت العلامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home جمعیت علمائے ہند

مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی

by Md Yasin Jahazi
فروری 13, 2026
in جمعیت علمائے ہند, دیگر مضامین
0
مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی
شاعر مشرق علامہ اقبال نے ایک میر کارواں کے لیے ضروری اوصاف بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ؎
نگہ بلند ،سخن دل نواز ، جاں پرسوز
یہی رخت سفر میر کارواں کے لیے
جنگ آزادی میں فعال کردارادا کرنے والی ،متحدہ قومیت کا نظریہ پیش کرنے والی،تقسیم ہند کی مخالف اور اسلامیان ہند کی سب سے بڑی نمائندہ اور فعال تنظیم’’ جمعیۃ علماء ہند‘‘ کے موجودہ قائم مقام ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی اس شعر کے مجسم نمونے ہیں۔ مولانا قاسمی جہاں دور رس نگاہ کے حامل ہیں، وہیں دل نواز گفتگو اورپُرسوز جاں کے صفات بھی بدرجۂ اتم ان کے اند ر موجود ہیں۔
صوبہ اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں کھرگ پور ایک گاوں ہے۔ آپ اسی گاوں میں جناب حاجی ذاکر (مرحوم) کے گھر پیدا ہوئے ۔ تاریخ پیدائش ۱۹۶۷ء ہے۔نام حکیم الدین تجویز کیا گیا۔ نشوونما گھریلو روایات کے مطابق انجام پاتی رہی۔ کھیلنے کودنے کی عمر میں ہی گاوں کے مکتب میں بسم اللہ کرائی گئی ۔حفظِ قرآن اور ابتدائی عربی فارسی کی تعلیم کے لیے گاوں سے باہر قدم رکھا اور مدرسہ نورالعلوم ہرہرپور پرتاپ گڑھ میں داخلہ لیا۔پھر جب اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا مرحلہ آیا تو ایشیا کی سب سے بڑی دینی یونی ورسٹی دارالعلوم دیوبند کا رخ کیااور ۱۹۸۹ء میں سند فضیلت لے کر نکلے۔ دارالعلوم کے جن اساتذہ سے آپ نے فیض حاصل کیا، ان میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی، حضرت علامہ محمد حسین بہاری، حضرت مولانا محمود حسن ، حضرت مولانا نصیر احمد خان، حضرت مولانا عبدالحق ، حضرت مولانا نعمت اللہ ، حضرت مولانا قمر الدین ، مفتی سعید پالن پوری، مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوری اور مولانا عبدالخالق مدراسی صاحبان کے نام قابل ذکر ہیں۔
زمانہ ٔ طالب علمی ہی سے امیر الہند ،فدائے ملت حضرت مولانا سید اسعد مدنی نور اللہ مرقدہ سے اصلاحی تعلق قائم ہوگیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ سالانہ رخصت کی مناسبت سے اکثر طلبہ جہاں اپنے گھروںکو لوٹ جایا کرتے ہیں، وہاں مولانا ہر سال پورے رمضان میں دارالعلوم دیوبند کی جامع رشید میں حضرت فدائے ملت ؒ کے واردین و صادرین کی خدمت اور میزبانی کے لیے خود کو وقف کردیتے تھے اور اس میں کوئی دقیقہ اٹھا نہ رکھتے تھے۔ حضرت سے اس تعلق و خدمت نے آپ کو کندن بنادیا تھا ، یہی وجہ تھی کہ جب مدرسہ و خانقاہ کی چہاردیوار ی سے نکل کر میدان میں انسانیت کی خدمت کرنے کا موقع آیا ، تو فدائے ملت ؒ کی نگاہ ِ دوربیں نے آپ ہی کو موزوں پایا۔ چنانچہ جب ۱۹۸۹ء کے اکتوبر میں بھاگل پور بہار میں بھیانک فرقہ وارانہ فساد کا شعلہ بھڑکا،تو اس موقع پر ریلیف اور باز آباد کاری کے لیے آپ کو ہی منتخب کیا گیا۔ مولانا موصوف نے آگ و خون کے اس ماحول میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مسلسل چار ماہ تک انسانیت کی جو خدمت کی، وہ ایک تاریخ بن گئی، حالاں کہ یہ آپ کی عملی زندگی کے آغاز کا سال تھا ۔
ان خدمات کو سراہتے ہوئے ۱۰؍ جون ۱۹۹۰ء کو بحیثیت آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند میں آپ کی تقرری عمل میں آئی اور آپ باضابطہ جمعیۃ کے فرد بن گئے۔فدائے ملت ؒ سے قلبی تعلق تو پہلے ہی سے تھا، لیکن جمعیۃ میں آجانے کے بعد یہ رشتہ اور مضبوط ہوگیا اور اس کی شکل یہ ہوئی کہ فدائے ملت ؒ نے اپنے سفر و حضر کا ساتھی بنالیا، چنانچہ حضرت جہاں بھی رہتے،کہیں بھی تشریف لے جاتے، مولانا موصوف سایہ کی طرح ہم رکاب رہتے۔اور یہ سلسلہ کوئی ایک دو سال نہیں ؛بلکہ متواتر سترہ سال تک جاری رہا۔
جمعیۃ علماء ہند کے ایک خادم ہونے کی حیثیت سے جس میدان میں آپ کی شناخت قائم ہوئی، وہ انسانی خدمات کا بے پناہ جذبہ اورذات و مذہب کے امتیاز سے اوپر اٹھ کر مخلوق خدا کے ساتھ ہمدردی ہے، چنانچہ پورے ملک میںجہاں کہیں بھی فسادات کے شعلے بھڑکتے ہیں، لوگ سماوی آفات سے متاثر ہوتے ہیں، تو آپ بے چین ہواٹھتے ہیں، ان کی تکلیف اپنی تکلیف بنالیتے ہیں اور جب تک حالات کا جائزہ اور ان کی ریلیف و باز آباد کاری کے کام انجام نہیں دے لیتے ، آپ چین سے نہیں بیٹھتے ۔ اگر ۱۹۹۰ ء سے لے کر۲۰۱۹ء تک اور اس سال کی شروعات سے لے کر تا دم تحریرجمعیۃ علماء ہند کی خدمات کا جائزہ لیا جائے، تو کوئی بھی موقع ایسا نہیں ملے گا ، جہاں آپ کا نام اور آپ کا واضح کردار شامل نہ ہو۔
۲۶؍ جنوری ۲۰۰۱ء میں کچھ کے بھیانک زلزلے اور ۲۰۰۲ ء کے گجرات فساد اور مسلمانوں کی منظم نسل کشی کے موقع پر جب آپ گجرات پہنچے، تو وہاں اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر سینکڑوں لوگوں کو موت کے منھ سے باہر نکالا، بے شمار خانما برباد لوگوں اور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا انسانوں کو ایک نئی زندگی عطا کی۔ مصیبت زدگان کو دلاسہ دیا اور ان کے مرجھائے چہرے پر مسکراہٹ پیدا کرنے کی جاں توڑ محنت کی۔یہی نہیں کہ ان کے چند وقت کھانے پینے اور رہنے سہنے کا انتظام کرادیا ، بلکہ ان کے اور ان کی آنے والی نسلوں کے لیے بھی ،تعلیمی و اقتصادی بدحالی کو دور کرنے کے لیے مستقل سامان بہم پہنچا دیا ۔ پی ۔ ٹی۔ سی کالج، شاہ حاجی پیر زکریا کالج، جمعیۃ چلڈرن ولیج، آئی ۔ ٹی۔ آئی سینٹرس اور دیگر ادارے قائم کرکے جو خدمات انجام دی ہیں اور تا ہنوز دے رہے ہیں ، وہ ناقابل فراموش ہیں۔
مولانا کے ان بلند حوصلے کا یہ صلہ تھا کہ ۲۰۰۳ء میں جمعیۃ علماء ہند کے ناظم بنائے گئے۔ ۲۰۰۵ء میں قائم مقام ناظم عمومی کا عہدہ تفویض کیاگیا۔۲۰۰۸ء کے قضیہ نامرضیہ کے موقع پر -جب کہ جمعیۃ ایک بحرانی دور سے گذر رہی تھی ، ایسی سخت اور آزمائش کی گھڑی میں- آپ کو باضابطہ طور پر ناظم عمومی کے جلیل القدر عہدے سے سرفراز کیاگیا۔ اور دو سال تک مکمل عہدہ پر فائز رہے۔ سردست آپ سکریٹری اور جمعیۃ یوتھ کلب کے اہم ذمہ داروں میں سے ایک ہیں۔
نرم گفتاری، خاکساری، فروتنی، سبھی سے خندہ پیشانی سے ملنااور چھوٹے بڑے ہر ایک کے ساتھ شفقت و محبت سے پیش آنامولانا قاسمی کا جہاں طرۂ امتیاز ہے، وہیں آپ کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ آپ نے کبھی کسی عہدے کی خواہش نہیں کی،اور نہ ہی کبھی خود کو نمایاں کرنے کی کوشش کی؛ بلکہ آپ کی جمعیۃ سے وابستگی قوم و ملت کی خدمت اور مدنی خاندان سے الفت و محبت اور عقیدت کی بنیاد پر تھی۔ مہمان نوازی اور مہمانوں کا اعزاز و اکرام بھی آپ کا ایک نمایاں وصف ہے۔ضلع پرتاپ گڑھ میں جمعیۃ علماء یوپی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مہمانوں کی تعظیم و توقیر کی خاظر آپ نے اپنی پوری تنخواہ پیش کردی تھی۔ ملک کے طول و عرض میں ہونے والے بڑے بڑے اجلاس کے انتظام اور ان کو کامیاب بنانے کا مسئلہ ہو یا قدرتی و سماوی آفات سے متاثرین کی باز آباد کاری درپیش ہو، ہرجگہ آپ ایک نمایاں رول میں نظر آتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں خواہ وہ مظفر نگر کا فسا دہو، یا آسام کا تشدد یا پھر کشمیر، گجرات، مغربی بنگال اور منی پورمیں سیلاب متاثرین کی راحت رسانی ہر جگہ آپ کا چہرہ نظر آتا ہے۔
آج بھی مولانا، امیر الہند رابع جناب حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہند اور قائد ملت جناب حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریڑی جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت میں بحسن و خوبی اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں ۔ مولائے کریم سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولانا موصوف کو مزید ترقیات سے نوازے اور ان کی زندگی امت مسلمہ کے لیے حیات بخش بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
پاکی

پاکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

تحقیق وتصنیف کے زریں اصول

7 مہینے ago
حج کی فرضیت کا بیان 

حج کی سنتوں کابیان

4 مہینے ago

مقبول

  • ریاضی کی تدریس کے نفسیاتی طریقے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اکیسویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط:پندرھویں قسط

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نئی زبان سکھانے کے نفسیاتی اور فطری طریقے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کامل ایمان والوں کی پانچ صفات

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اکیسویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط،چودھویں قسط

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.