پیر, اکتوبر 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    طریقہ تعلیم پر اہل حدیث عالم کا نظریہ

    متحدہ قومیت پر اہل حدیث عالم مولانا عبد الوہاب آروی کا نظریہ

    اجلاس اور تجاویز

    محمد یاسین جہازی

    مسئلہ آسام اور جمعیت علمائے ہند

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت میں فرقہ وارانہ اتحاد و انتشار کی راہ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (15)۔ جہازی فارمولے

    گاندھی جی اور جمعیت علمائے ہند

    گاندھی جی اور جمعیت علمائے ہند

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    آپ کس سمت سے نکلیں گے بچاکے دامن

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    وہی تنظیم قائم رہتی ہے، جو وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے

    تو ہم کہہ دیں گے کہ یہ ملک ہندو اسٹیٹ بن گیا ہے

    تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے خلاصے سے اہم اقتباسات

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (14)۔ ملک دو راہے پر آگے کا راستہ کیا؟

    شیخ محمد محسن تِرہُتی رح اور ان کی تصنیف الیانع الجنى فی اسانید الشیخ عبد الغنی (تاریخ، تعارف اور تجزیہ)

    شیخ محمد محسن تِرہُتی رح اور ان کی تصنیف الیانع الجنى فی اسانید الشیخ عبد الغنی (تاریخ، تعارف اور تجزیہ)

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(13) قیام پاکستان کی مخالفت کیو ں کی گئی؟

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت میں ہندو تہذیب وثقافت کی بالادستی کی جنگ 

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(11)۔لمحوں کی خطا کیا تھی؟—صدیوں کی سزا کیا ہوگی؟

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    طریقہ تعلیم پر اہل حدیث عالم کا نظریہ

    متحدہ قومیت پر اہل حدیث عالم مولانا عبد الوہاب آروی کا نظریہ

    اجلاس اور تجاویز

    محمد یاسین جہازی

    مسئلہ آسام اور جمعیت علمائے ہند

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت میں فرقہ وارانہ اتحاد و انتشار کی راہ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (15)۔ جہازی فارمولے

    گاندھی جی اور جمعیت علمائے ہند

    گاندھی جی اور جمعیت علمائے ہند

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    آپ کس سمت سے نکلیں گے بچاکے دامن

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    وہی تنظیم قائم رہتی ہے، جو وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے

    تو ہم کہہ دیں گے کہ یہ ملک ہندو اسٹیٹ بن گیا ہے

    تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے خلاصے سے اہم اقتباسات

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (14)۔ ملک دو راہے پر آگے کا راستہ کیا؟

    شیخ محمد محسن تِرہُتی رح اور ان کی تصنیف الیانع الجنى فی اسانید الشیخ عبد الغنی (تاریخ، تعارف اور تجزیہ)

    شیخ محمد محسن تِرہُتی رح اور ان کی تصنیف الیانع الجنى فی اسانید الشیخ عبد الغنی (تاریخ، تعارف اور تجزیہ)

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(13) قیام پاکستان کی مخالفت کیو ں کی گئی؟

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت میں ہندو تہذیب وثقافت کی بالادستی کی جنگ 

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(11)۔لمحوں کی خطا کیا تھی؟—صدیوں کی سزا کیا ہوگی؟

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home متفرق مضامین دیگر مضامین

مولانا سید سلیمان اشرف بہاری ۔۔حالات زندگی سے متعلق چند اہم اطلاعات

by Md Yasin Jahazi
فروری 13, 2026
in دیگر مضامین
0
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مولاناطلحہ نعمت ندوی

مولانا سید سلیمان اشرف بہاری ملک کے نامور علماء میں ہیں ۔ا ن کا وطن بہارشریف تھا ،اور اسی سرزمین سے ان کے دوسرے ہم نام وہم وطن عالم اسلام کی معروف شخصیت علامہ سیدسلیمان ندوی کابھی تعلق تھا ۔ مولاناسید سلیمان اشرف کے حالات پر جو مضامین وکتب دیکھنے کا موقع ملا ،بالخصوص سید قمر الاسلام کی سید سلیمان اشرف بہاری احوال وآثار(اشرفیہ اسلامک فاؤنڈیشن حیدرآباد۲۰۱۷ء) ،جس میں اب تک کے اساسی مضامین کو یکجا کردیا گیا ہے ،مستقل دیکھی ،ان سب میں ان کے خاندان اور ابتدائی زندگی سے متعلق سے زیادہ اطلاعات نہیں ہیں ،اس لئے خیال آیا کہ وطنی نسبت کی وجہ سے ان کے خاندانی حالات وتفصیلات کا مجھے جو علم ہے وہ اہل علم کی خدمت میں پیش کردیا جائے ۔ مولانا کے متعلق علامہ سید سلیمان ندوی نے جو کچھ لکھا تھا بعد کے اہل علم کے لئے وہی بنیاد ی ماخذ رہا ،بعد کی تحریروں میں اس پر کوئی قابل ذکر اضافہ نہیں نظر آتا ۔ سید صاحب نے لکھا تھا کہ وہ بہارکے ایک مردم خیز دیہات سے تعلق رکھتے تھے ،اس سے دور کے لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ بہارشریف کا محلہ میرداد جو ان کی نانہال تھی ایک دیہات ہے اور ان کے آبائی وطن کا کہیں تذکرہ نہیں آیا ،بعد کے کچھ جاننے والوں نے لکھا کہ میرداد بہارشریف کا محلہ ہے ۔سیدصاحب کے جملہ مردم خیز دیہات سے ایک بستی ڈامرواں؍ڈمرانواں(جسے جیر ڈمراواں بھی کہا جاتا ہے) مراد ہے ،جو مضافات بہارشریف اور ضلع نالندہ میں سادات کی مشہور بستی ہے ،اور سید صاحب کے وطن دیسنہ سے چند میل کے فاصلہ پر اس سڑک پر واقع ہے جو موضع سارے سے کٹ کر وارث علی گنج تک جاتی ہے ،اور بہارشریف وشیخ پورہ شاہراہ کواس سے ملا تی ہے ،اسی سڑک کے کنارے کنارے سادات وشیوخ کی چند بستیاں ہیں جو کبھی اہل علم سے آبادتھیں ،سادات کی بستیوں میں ایک اور علمی بستی اگاواں بھی اسی سے متصل ہے جو عربی کے مشہور عالم وادیب مولانا مسعود عالم ندوی کا وطن ہے ۔ مولانا کے وطن سے متعلق یہ اطلاع علاقہ میں کسی تصدیق کی محتاج نہیں ۔البتہ انہوں نے اپنی نانہال محلہ میرداد بہارشریف میں سکونت اختیار کرلی تھی ،اور وطن سے ان کا تعلق برائے نام ہی رہ گیا تھا ۔محلہ میرداد بھی شرفاء کا مسکن رہا ہے ۔یہاں کے شرفاء کے حالات کے لئے میرکریم الدین علوی میردادی کی مخزن الانساب (مطبوعہ پٹنہ ۱۳۳۹ھ)دیکھنی چاہئے جو فارسی میں ہے اور اسی محلہ کے ایک ممتاز علمی خانوادہ کے ایک فرد کی تصنیف ہے ۔اس میں ایک جگہ جزوی طور پر مولانا سید سلیمان اشرف کا بھی ذکر آیا ہے،چنانچہ مصنف اپنے بڑے بھائی مولوی سید نصیر الدین احمد کی نماز جنازہ کے ذکر میں لکھا ہے ’’نماز جنازہ حسب وصیت خدمت ایشاں عزیزی مولوی سید شاہ سلیمان اشرف میردادی ادائے نمود ‘‘۔یعنی ان کی نماز جنازہ ان کی وصیت کے مطابق عزیزی مولوی سید سلیمان اشرف نے پڑھائی ‘‘۔ اس وقت غالباً وہ کم عمر ہوں گے اور جلد ہی تعلیم کی تکمیل کی ہوگی۔ سید بدرالدین عظیم آبادی جن کی کتاب حقیقت بھی کہانی بھی میں مولانا کا ذکر اس حوالہ سے آیا ہے کہ ان کے والد نے مولانا حبیب الرحمن شروانی سے پٹنہ کے سفر میں مولانا کا تعارف کرایا وہ بھی اسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔(دیکھئے سید قمر الاسلام کی محولہ بالا کتاب) علامہ سید سلیمان ندوی نے ان کے خاندان کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ ان کے والد مرحوم حکیم عبداللہ صاحب اور ان کے اعمام محترم مولانا عبدالقادر صاحب،مولوی عبدالرزاق صاحب ،مولوی عبدالغنی صاحب ومولانا عبیداللہ صاحب اہل علم وفقر تھے ‘‘۔ ان کے والد کا زیادہ ووقت اپنے وطن ہی میں گذرا ،اور وہیں وہ مطب کرتے تھے ،غالباً حضرت مولانا سید سلیمان اشر ف کے بچپن ہی میں ان کا انتقال ہوگیا تھا ۔ ان کے اعمام کے متعلق تو زیادہ تفصیل نہیں ملتی ،البتہ مولوی عبدالغنی کا ذکر کئی جگہ ملتا ہے ،اور حضرت شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی کے متوسلین میں بھی یہ نام کئی جگہ نظر آتا ہے ،زیادہ امکان ہے کہ مذکورالصدر بزرگ ہی مراد ہوں گے ،ان کا ایک رسالہ بھی ملتا ہے ،القول المحق لایصال الحق الی المستحق ۔سرورق پر عنوان کے بعد درج ہے ’’مرتبہ جناب مولوی حکیم سید عبدالغنی صاحب متوطن جیر ڈومرانواں پرگنہ بہار ضلع پٹنہ ،فرمائش جناب منشی عابد حسین عابد باہتمام کمترین محمد عبدالقادر عفی اللہ عنہ در سنہ ۱۳۱۲ہجری بمقام عظیم آباد احسن المطابع طبع شد‘‘۔اس کتاب میں وراثت کے ایک مسئلہ کی توضیح وتفصیل ہے ۔ کئی لوگوں نے ان کا نسب نامہ سید جہانگیر اشرف سمنانی اور ان کی ہمشیرہ سے ملایا ہے،جن کا ایک خاندان بیتھو ضلع گیا میں سید محمد درویش بیتھوی کے ذریعہ آباد ہوگیا تھا،اور وہاں ان کی خانقاہ اب بھی موجود ہے۔ (دیکھئے محولہ بالا کتاب قمر الاسلام)لیکن ان کا آبائی نسب نامہ قیاساً وہی ہوگا جو اس بستی اور اس دیار کے بیشتر سادات کا ہے اور جس سے اس علاقہ کے دیگر مشاہیر کا تعلق ہے ،یعنی سادات جاجنری یا سید منہاج الدین گیلانی سے تعلق ہوگا جن سے سادات ڈمراواں کا تعلق رہا ہے ۔شاید نام کے ساتھ اشرف دیکھ کر یہ غلط فہمی ہوئی ہو ۔بیتھوضلع گیا کے بزرگوں سے بھی جن کا سلسلہ سید اشرف جہانگیر سمنانی سے ملتا ہے ان کی کسی قرابت کا پتہ نہیں چلتا ،اس کے لئے میر کریم الدین مذکورہ بالا کتاب دیکھی جاسکتی ہے ۔ سید صاحب نے ان کاابتدائی استاد مولانا محمد احسن استھانوی کو بتایا ہے ۔کچھ لوگوں نے غلطی سے ابوالحسن استھانوی لکھ دیا ہے جو درست نہیں ہے،یہ دوسرے بزرگ تھے ۔مولانا محمد احسن استھانوی اس دیار کے مشہور مدرس تھے ،جن کا آبائی تعلق دیسنہ سے متصل اور مولانا کے وطن سے قریب مشہور قریہ استھاواں(جوراقم السطورکا بھی وطن ہے) کے ایک ملک خاندان سے تھا ،اور بہارشریف میں مدرس تھے ،اور معقولات کے مشہور عالم تھے ،ان کے بارے میں کئی جگہ لکھا ہے کہ وہ مولانا فضل حق خیرآبادی کے شاگرد تھے ،ایسا نہیں ہے بلکہ وہ خود مولانا ہدایت اللہ خاں جونپوری کے شاگرد تھے ،اور عجب نہیں کہ درسیات کا ایک بڑا حصہ خود پڑھا کر انہوں نے ہی مولانا کو اپنے استاد سے استفادہ کے لئے ان کے پاس بھیجا ہو۔مولانا محمد احسن استھانوی کچھ دن علامہ شمس الحق ڈیانوی کے یہاں بھی رہے اور تدریسی خدمت انجام دی تھی ،وہ معقولات میں مولانا ہدایت اللہ خاں اور منقولات میں مولانا سید نذیر حسین دہلوی کے شاگرد تھے ۔تاریخ وفات کا صحیح علم نہیں ہوسکا البتہ مختلف تحریروں سے ۱۹۰۴ تک ان کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے ۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

استھانواں کے محسن اعظم الحاج سید تقی الدین استھانوی مرحوم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی حیات اور افکار

کیا گاندھی جی کے اصول دور حاضر میں بھی کارآمد ہیں؟

1 سال ago
ایک اور ایک دو نہیں گیارہ بنیں: مولانا محمود مدنی صدر جمیعت علمائے ہند

ایک اور ایک دو نہیں گیارہ بنیں: مولانا محمود مدنی صدر جمیعت علمائے ہند

4 مہینے ago

مقبول

  • دن کی تنظیم و ترتیب (Organising the Day)

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • امتحان کے نتائج کو ریکارڈ میں رکھنا اور تجربات کے لیے مستقبل میں فائدہ اٹھانا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • موثر تدریس کے لیے بچوں کے ردِعمل کے تجزیاتی اصول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بچوں کے امتحان کے لیے ضروری آلات

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • درجہ ایک تا پانچ کے بچوں کے امتحان کے طریقے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.