حافظ جہانگیر حلیمی کا خطاب جمعیت علماء کاماریڈی کے مشاورتی اجلاس سے
جمعیت علماء کے اکابرین کی بے شمار قربانیاں ہیں جس کی وجہ سے ملک عزیز بھارت کو آزادی ملی ملک میں پرامن خدمات، اور جمہوری اقتدار کی حفاظت کے ساتھ مخلصانہ جدوجہد میں وابستہ ہونا نہ صرف کارکن بلکہ ملک و ملت کے سچے خادم بننے کے لیے ضروری ہے۔ حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم کی ہدایت پر، شہر حیدرآباد میں آندھرا پردیش و تلنگانہ کے جمعیت علماء سے وابستہ کارکنان کا 31 اگست 2025 بروز اتوار ایک روزہ تربیتی اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اجتماع کی کامیابی کے لیے جمعیت علماء ضلع و منڈل کے اپنے کارکنان کو دعوت پہنچانے اور ذمہ داران اجلاس کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔ اسی سلسلے میں ضلعی جمعیت علماء کاماریڈی کے دفتر پر حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی، صدر جمعیت علماء تلنگانہ و آندھراپردیش، کی ہدایت پر ریاستی جمعیت علماء کے ذمہ داران، محترم جناب حافظ جہانگیر حلیمی، خازن جمعیت علماء، حافظ محمد عبدالرحمن حلیمی، صدر جمعیت علماء میڈچل، اور حافظ محمد عبدالقدیر، صدر جمعیت علماء کوکٹ پلی، نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور خطاب کیا۔صدارتی خطاب میں حافظ محمد فہیم الدین منیری، صدر ضلعی جمعیت علماء کاماریڈی، نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیت علماء کا مقصد تنظیمی امور کے ساتھ ملت کی خدمت، اصلاح، دینی شعور کی بیداری، اور سماج میں امن و محبت کی فضا قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندوں کی خدمت بلا لحاظ مذہبی وابستگی انجام دی جاتی ہے اور قومی یکجہتی و بھائی چارہ کو فروغ دینا ہماری اصل ذمہ داری ہے۔ افراد کی اصلاح سے قوم کی اصلاح ممکن ہے، اس لیے ہمیں اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھلائی کی فکر بھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مکاتبِ دینیہ کے استحکام اور بقا پر زور دیا اور کہا کہ یہ چھوٹے چھوٹے ادارے ملت کے مستقبل کو سنوارتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مساجد کو آباد کرنا اور نئی نسل کو مساجد سے جوڑنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ حافظ منیری نے اپنے خطاب میں حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم العالیہ کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت مدنی دامت برکاتہم العالیہ نے ملک گیر سطح پر قومی یکجہتی کے فروغ اور جمہوری انداز میں حقوق کے تحفظ کی جدوجہد سے نہ صرف ملت کو حوصلہ دیا بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی شخصیت کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کارکنانِ جمعیت علماء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ہمیں ایسا عظیم قائد عطا فرمایا جس کی صدارت میں ہم خدمتِ دین و ملت کا کام کر رہے ہیں۔
محترم جناب حافظ محمد عبد الکریم صاحب، صدر جمعیت علماء بانسواڑہ، نے مسحور کن تلاوت سے اجلاس کو رونق بخشی۔ جناب محترم مولانا ابوالکلام صاحب، صدر جمعیت علماء ضلع سرسلہ، نے عشق و محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار ہو کر دل سوز آواز میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ الحاج سید عظمت علی، جنرل سکریٹری، نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مفتی عمر بن عیسی صاحب، رکن عاملہ ضلعی جمعیت علماء کاماریڈی، مفتی عمران خان قاسمی، صدر مقامی جمعیت علماء کاماریڈی، حافظ شکیل صاحب، جنرل سیکریٹری بانسواڑہ، مولانا ابصار الحق صاحب راماریڈی، مولانا نظر الحق صاحب قاسمی، منڈل کاماریڈی، حافظ محمد شہاب الدین صاحب لنگم پیٹ، مولانا کرار صاحب ایس ایس نگر، قاری مجاہد صدیقی، آرگنائزر جمعیت علماء ضلع سرسلہ کے علاوہ، جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
حافظ محمد عبدالرحمن حلیمی، صدر جمعیت علماء ضلع میڈچل و ملکاجگری، کی رقت انگیز دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا۔ حافظ محمد یوسف حلیمی، حافظ محمد مشتاق حلیمی، نائبین صدور جمعیت علماء کاماریڈی، حافظ محمد شرف الدین حلیمی، محمد جاوید علی صاحب مشیر حافظ محمد عبدالواجد علی خان حلیمی، محمد مقیم الدین رکن، حافظ محمد تقی الدین منیری، محمد سلیم الدین سکریٹری محمد حمزہ زاہد، محمد عزیز الدین عزیز، محمد عبد القیوم صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا۔