تاریخ: 29 /صفر المظفر 1447۔مطابق 24/اگست 2025ء, بروز اتوار بوقت دس بجے دن مقام جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ
آج جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ میں جمعیت علماء بلاک بسنت رائےکا انتخابی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کا آغاز قاری عبد الستار صاحب امام و خطیب کپیٹا کی تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا، اس کے بعد سجاد عالم متعلم جامعۃ الھدی جہاز قطعہ نے نعتیہ کلام پیش کیا اجلاس کی صدارت جمعیت علماء ضلع گڈا کے کارگزارجنرل سکریٹری اور مشاہد کے طور پر تشریف لائے جناب حضرت مولانا سلیم الدین صاحب مظاہری نے فرمائی، حضرت والا نے افتتاحی خطاب میں جمعیت کی خدمات اور اہمیت پر روشنی ڈالی ـ مفتی زاہد امان قاسمی صاحب نے طریقہ انتخاب پر تفصیلی کلام کیا ، جمعیت علماء بلوک بسنت رائے کی صدارت کے لیے مفتی محمد نظام الدین صاحب قاسمی اورمفتی زاہد امان صاحب قاسمی کا نام پیش ہوا مفتی زاہدامان قاسمی نے اپنا نام واپس لے لیا اور اتفاق رائے سے حسب ذیل عہدے داران کا انتخاب عمل میں آیاـ
صدر حضرت مولانا مفتی محمد نظام الدین قاسمی بانی و مہتمم جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ
نائبین صدور، حضرت مولانا محمد شاہنواز صاحب قاسمی بانی و مہتمم جامعہ تعمیر امت کیتھیا بسنت رائے،مولانا مجیب الحق قاسمی امام وخطیب جامع مسجد جھپنیاں بسنت رائے
قاری ارشاد صاحب کدمہ امام و خطیب جامع مسجد سرسی،
ناظم اعلی حضرت مولانا مفتی زاہد امان قاسمی ، بانی و مہتمم جامعہ خدیۃ الکبری بسنت رائے گڈا
نائبین ، جناب حضرت مولانا شمیم صاحب بانی و مہتمم جامعہ فخر الاسلام کوریانہ مولانا شمس تبریز قاسمی صاحب امام و خطیب جامع مسجد کیتھ پورہ قاری محسن صاحب بانی و مہتمم جامعہ سراج االطاہرات بنشی پور بسنت رائے،معاون ناظم اعلیٰ جناب ماسٹرنسیم صاحب لوچنی خازن جناب قاری کلیم الدین صاحب راہی مدرس جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ۔
کل ممبر سازی تین ہزار پانچ سو پندرہ 3515/ ہوئی ہے، دستور کے مطابق پہلے مجلس منتظمہ کا انتخاب عمل میں آیا ممبر سازی کی بنیاد پر کل چھیالیس افراد منتظمہ کے ممبر بناۓ گئے منتظمہ کے افراد نے عہدےداران کا انتخاب کیا، مجلس عاملہ کے لیے آٹھ افراد کا انتخاب عمل میں آیا۔
آخر میں حضرت مولانا شاہنواز صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ کی دعا پر انتخابی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
رابطہ برائے معلومات
دفتر جمعیت علماء بلاک بسنترائے
جامعۃ الہدی جہاز قطعہ ضلع گڈا جھارکھنڈ