ہفتہ, نومبر 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
جہازی میڈیا۔۔۔ نظریوں کا نیٹ ورک
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    جہازی میڈیا

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے اردو ادب

    رہ نمائے اردو ادب

    مرزا بیدل کا واقعہ

    بغداد میں منعقدہ مسلم علماء کانفرنس کی قراردادیں

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    جمعیت علمائے ہندکا ہاتھ تقسیم ہندستان کے خون سے پاک ہے

    جمعیت علمائے بسنت رائے کے وفد کی محمد صداقت حسین سے ملاقات، علاج کے لیے 8 ہزار روپے کی مالی اعانت

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے خلاف جمعیۃ علماء کی عوامی بیداری مہم

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    چھ سات سال کے بچوں کو زبان سکھانے کا طریقہ

    وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

    تھورنا ڈائک(Edward Thorndike)  کا قانون تعلیم

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    جہازی میڈیا

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے اردو ادب

    رہ نمائے اردو ادب

    مرزا بیدل کا واقعہ

    بغداد میں منعقدہ مسلم علماء کانفرنس کی قراردادیں

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    جمعیت علمائے ہندکا ہاتھ تقسیم ہندستان کے خون سے پاک ہے

    جمعیت علمائے بسنت رائے کے وفد کی محمد صداقت حسین سے ملاقات، علاج کے لیے 8 ہزار روپے کی مالی اعانت

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے خلاف جمعیۃ علماء کی عوامی بیداری مہم

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    چھ سات سال کے بچوں کو زبان سکھانے کا طریقہ

    وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

    تھورنا ڈائک(Edward Thorndike)  کا قانون تعلیم

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
جہازی میڈیا۔۔۔ نظریوں کا نیٹ ورک
No Result
View All Result
Home غزل

آسان انگریزی قواعد

by Admin
نومبر 21, 2026
in غزل
0
آسان انگریزی قواعد
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آسان انگریزی قواعد

بہ سلسلہ: تعارف مؤلفات جہازی(3)

دارالعلوم دیوبند کے زمانہ طالب علمی میں رمضان المبارک کی طویل تعطیلات کو بامقصد بنانے کے لیے راقم ہر سال کوئی نہ کوئی نیا پلان بنایا کرتا تھا، تاکہ یہ تعطیلات محض وقت گزاری میں نہ گزر جائیں،چنانچہ سالِ ششم کی رخصت میں تجارتی تجربات حاصل کرنے کے لیے مفتی شاکر عابدی صاحب کٹیہاری، بانی مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم کٹیہار کی شراکت اور رہ نمائی میں پھل فروشی کا تجربہ کرنے کے لیے دہلی کا رخ کیا۔ لیکن اس تجربے نے اپنی ناکامی کی وجہ عدمِ تجربہ کو ہی بتلایا ؛ کیوں کہ دوسرے ہی دن پائی پائی جمع کردہ سارا سرمایہ ڈوبو کر دہلی بدری پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

بہرحال، قصہ مختصر یہ کہ ایک سال راقم نے رمضان المبارک کی تعطیلات میں انگریزی زبان سیکھنے کا منصوبہ بنایا اور پھر اسی کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران ایک مبتدی طالب علم کی حیثیت سے بارہا یہ احساس ہوا کہ اگر قواعد و ضوابط کو مروجہ طرز سے ہٹ کر الگ انداز سے پیش کیا جاتا تو ابتدائی درجے کے طلبہ زیادہ آسانی سے سمجھ سکتے، چنانچہ اپنے انھی تجربات کی روشنی میں انگریزی گرامر کے قواعد کو اپنے انداز میں مرتب کرنا شروع کردیا۔

چوں کہ مدارس کے طلبہ عربی قواعد، اصطلاحات اور گردانوں سے پہلے ہی واقف ہوتے ہیں، اس لیے راقم نے انگریزی کے Tenses کو بھی اسی طرز پر گردان، یعنی Conjugation، کی شکل میں مرتب کردیا اور انگریزی گرامر کی اصطلاحات کے لیے اردو اور عربی کے متبادل اصطلاحی الفاظ پیش کرکے اسے بالکل آسان بنانے کی کوشش کی۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ مدارس کے طلبہ کو انگریزی گرامر سمجھانے کے لیے صرف صرف و نحو کی اصطلاحات کا نام بتادینا کافی ہے۔
اسے اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ جس طرح بنیادی عربی قواعد سیکھنے کے لیے مبتدی طالب علم کو اگر صرف اتنا سمجھا دیا جائے کہ پیش آٹھ جگہ، زبر بارہ جگہ اور زیر صرف دو جگہ آتا ہے، تو سادہ جملے کو سمجھنا اور بنانا آسان ہوجاتا ہے۔ اسی طرز پر انگریزی میں بارہ Active Voice اور آٹھ Passive Voice کی گردانیں کل 20 گردانیں یاد کرلینے سے اتنی بنیادی انگریزی ضرور سیکھی جاسکتی ہے جس کے ذریعے ایک مدرسے کا طالب علم انگریزی زبان سے اپنی ناواقفیت کے احساسِ کمتری یا برتری سے نکل سکے اور کم از کم بنیادی جملوں کو سمجھنے اور بنانے کے قابل ہوجائے۔

اس کتاب کی بنیادی خصوصیت تو یہی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس میں اس کے علاوہ کوئی اور خصوصیت نہیں۔ کتاب میں انگریزی گرامر کو آسان بنانے کے لیے متعدد دیگر پہلوؤں کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ کتاب کئی سال پہلے شائع ہوئی تھی اور اس عرصے میں اسے غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ مختلف تعلیمی اداروں میں اسے داخلِ نصاب کیا گیا، دیگر زبانوں میں بھی اس کے تراجم ہوئے اور جب اسے انٹرنیٹ پر پیش کیا گیا تو صرف آٹھ ماہ کے اندر اس کے ڈاؤن لوڈ کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ یہ مقبولیت اس بات کی دلیل ہے کہ اگر کسی علمی موضوع کو طلبہ کی ذہنی سطح اور ضرورت کے مطابق آسان انداز میں پیش کیا جائے، تو وہ وسیع پیمانے پر قابلِ استفادہ بن سکتا ہے۔

قارئینِ کرام اس کتاب کو مکتبہ صوت القرآن، دیوبند سے حاصل کرسکتے ہیں۔
یہاں اختیاری مطالعہ کے طور پر پیش لفظ پیش کیا جارہا ہے تاکہ کتاب کا مکمل پس منظر سامنے آجائے۔

پیش لفظ

(اشاعت اول)

یوں تو مارکیٹ میں اردو زبان میں بھی انگریزی گرامر کی کئی ایک کتابیں موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود راقم نے اس کتاب کو ترتیب دی۔ اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ان کتابوں سے استفادے کے دوران شدت سے کئی چیزیں ایسی محسوس ہوئیں کہ جن کو اگر نقص یا کمی کا نام نہ بھی دیاجائے توکم سے کم یہ کہنا نا مناسب نہ ہوگا کہ اگروہ پیش کش تھوڑا کسی اور ڈھنگ اور طرز سے ہوتی تو زیادہ مفید اور کارگر ثابت ہوتی۔ انھیں باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے راقم نے اس کتاب میں درج ذیل کوششیں کیں:
(الف) چوں کہ یہ کتاب اردو میڈیم اور ایک حد تک عربی گرامر جاننے والے طالب علم کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے، اس لیے ان کی دشواریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انگریزی گرامر کے ہر اصطلاحی الفاظ کی اردو اور عربی متبادل اصطلاح دی گئی ہے۔
(ب) ہر اصطلاح اور انگریزی کے نئے الفاظ کے تلفظ کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔
(ج)قواعد کی جو بحثیں موقوف علیہ کی حیثیت رکھتی ہیں، انھیں پہلے بیان کیا گیاہے، اور جو موقوف کی رکھتی ہیں، ان کا تذکرہ بعد میں کیا گیاہے۔ اسی وجہ سے اس کتاب کی بحثوں میں دیگر کتابوں کے مقابلے میں تقدیم و تاخیر پائیں گے۔
(د)اسباق کی تقسیم میں کتاب اور قواعد سے مناسبت پیدا کرنے کے لیے شروع کے اسباق چھوٹے رکھے گئے ہیں، لیکن بعد کے اسباق میں گرامر کا خیال رکھا گیا ہے، جس کی بنا پر بعض سبق کچھ بڑے ہوگئے ہیں۔
(ہ) ہر سبق کے آخر میں مشق دی گئی ہے، جس کی روشنی میں مزید مشقیں کی جاسکتی ہیں اور زبان کو بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں۔
ان تمام خصوصیات اور کوششوں کے ساتھ یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ کوشش کہاں تک کامیاب ہے، اس کا فیصلہ تو آپ کے ہاتھوں میں ہے، البتہ بندے کواتنا اور عرض کرنا ہے کہ عصر حاضر میں انگریزی زبان ٹکنالوجی اور سائنس کی زبان ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی رابطے کی زبان کی حیثیت اختیار کرچکی ہے اور زندگی کے بیشتر معاملات: تجارت، بینکنگ، بین مذہبی روابط وغیرہ وغیرہ اسی زبان سے انجام دیے جارہے ہیں، اس بنیاد پر اس زبان کا سیکھنا جہاں ضروریات زندگی کی تکمیل کے لیے ضروری ہے، وہیں عالمی سطح پر اپنے مقاصد کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اس سے بہتر کوئی اور متبادل سر دست موجود نہیں ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ عصر حاضر میں انگریزی سیکھنا ہر ممکن ضروری ہے۔
آخر میں ہم جناب مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی کا شکریہ ادا کرنا واجبی فریضہ سمجھتے ہیں، جن کے تعاون اور کوششوں کو اس کتاب کو تمام مراحل سے گذار کر اشاعت کے مرحلے تک لانے میں برابر کا دخل ہے۔ اسی طرح مکتبہ صوت القرآن کے بھی ممنون ہیں کہ اس نے اشاعت کی ذمہ داری اٹھاکر اسے عام کرنے کا فریضہ انجام دیا۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ معاونین کو اجر جزیل دے، قارئین کو جزائے خیر دے اور اس کتاب کو قبولیت عامہ سے نواز دے۔آمین۔
دعا جو
محمد یاسین جہازی

Admin

Admin

Next Post
مرزا بیدل کا واقعہ

قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی

برادران وطن کے ساتھ ہندستانی مسلمانوں کا رشتہ

3 مہینے ago
آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

سماوی، انسانی، شیطانی آفات اور تحفظ کے فطری طریقے

9 مہینے ago

مقبول

  • جہازی میڈیا

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • آسان انگریزی قواعد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • رہ نمائے خطابت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.