مؤرخہ 7 / نومبر 2026ء کو کیمپس جامعۃ الہدیٰ، جہاز قطعہ میں منعقدہ جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس میں ”عیادت و تعزیت“ کے سلسلہ میں ایک تجویز منظور کی گئی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے جمعیت علمائے بلاک بسنت رائے کا ایک وفد 6/جمادی الثانی 1448ھ مطابق 17 / نومبر 2026ء بروز منگل بوقت ساڑھے گیارہ بجے دن کو بسمبرچک گاؤں پہنچا۔
قاری محمود صاحب بسمبرچک کی معرفت یہ معلوم ہوا تھا کہ بسمبر چک کے رہنے والے جناب محمد صداقت حسین صاحب کی آنکھوں کی بینائی کافی کمزور ہو گئی ہے علاج و آپریشن کے لیے نیپال جانا ہے مالی تعاون کے مستحق ہیں ان کی مدد ہونی چاہیے یہ اطلاع ملنے پر جمعیت کے وفد نے ان کے گھر پہنچ کر عیادت کی اور علاج کے سلسلے میں تعاون کے طور پر آٹھ ہزار روپے کی مالی اعانت پیش کی گئی، اس موقع پر ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔
وفد میں جمعیت علمائے بسنت رائے کے صدر مفتی محمد نظام الدین قاسمی مفتی زاہد امان قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علمائے بسنت رائے،
حافظ وماسٹر مجاہد صاحب لیتھا رکن مجلس منتظمہ،قاری محسن صاحب بنسی پور نائب سکریٹری اور قاری محمودصاحب بسمبرچک رکن مجلس عاملہ شریک تھے۔























