پیر, نومبر 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
جہازی میڈیا۔۔۔ نظریوں کا نیٹ ورک
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    جہازی میڈیا

    اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑجائیں گی

    جہازی میڈیا

    روح بے چین ہے ، اس دل کی اذیت کیا ہے

    جہازی میڈیا

    زمانہ بدل گیا

    جہازی میڈیا

    لمحہ مسرت میں افسردگی

    جہازی میڈیا

    الوداع

    جہازی میڈیا

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    جہازی میڈیا

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے اردو ادب

    رہ نمائے اردو ادب

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    جمعیت علمائے ہندکا ہاتھ تقسیم ہندستان کے خون سے پاک ہے

    جمعیت علمائے بسنت رائے کے وفد کی محمد صداقت حسین سے ملاقات، علاج کے لیے 8 ہزار روپے کی مالی اعانت

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے خلاف جمعیۃ علماء کی عوامی بیداری مہم

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    چھ سات سال کے بچوں کو زبان سکھانے کا طریقہ

    وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

    تھورنا ڈائک(Edward Thorndike)  کا قانون تعلیم

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    جہازی میڈیا

    اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑجائیں گی

    جہازی میڈیا

    روح بے چین ہے ، اس دل کی اذیت کیا ہے

    جہازی میڈیا

    زمانہ بدل گیا

    جہازی میڈیا

    لمحہ مسرت میں افسردگی

    جہازی میڈیا

    الوداع

    جہازی میڈیا

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    مرزا بیدل کا واقعہ

    قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    جہازی میڈیا

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے خطابت

    رہ نمائے اردو ادب

    رہ نمائے اردو ادب

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    جمعیت علمائے ہندکا ہاتھ تقسیم ہندستان کے خون سے پاک ہے

    جمعیت علمائے بسنت رائے کے وفد کی محمد صداقت حسین سے ملاقات، علاج کے لیے 8 ہزار روپے کی مالی اعانت

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے خلاف جمعیۃ علماء کی عوامی بیداری مہم

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    ایس آئی آر کے نام پر ووٹرلسٹ سے لاکھوں مسلم نام غائب!

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    مدارس کنونشن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    چھ سات سال کے بچوں کو زبان سکھانے کا طریقہ

    وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    تعزیت و فاتحہ خوانی

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

    تھورنا ڈائک(Edward Thorndike)  کا قانون تعلیم

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
جہازی میڈیا۔۔۔ نظریوں کا نیٹ ورک
No Result
View All Result
Home متفرق مضامین

لمحہ مسرت میں افسردگی

by Admin
نومبر 23, 2026
in متفرق مضامین
0
جہازی میڈیا

جہازی میڈیا

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

لمحہ مسرت میں افسردگی
میری فکر پریشاں اور تصور حیراں کے فیصلے کا عجیب حال ہے کہ جو لمحہ دنیا کے لیے مسرت افگن اور سرور آمیز ہوتا ہے، وہی لمحہ میرے لیے باعث الم ہوتا ہے۔ دنیا جس گھڑی میں اپنی خوشیوں کے پھریرے اڑاتی ہے، وہی گھڑی میرے لیے اندوہ و غم کا سامان ڈھونڈھتی ہے ۔ جو وقت دنیا کو پیغام جاں فزا اورمژدہ روح افزا سناتا ہے، وہی وقت میرے لیے داستان بے ستون ، حکایت کوہ کن اور قصہ برق و خرمن کی سمع خراشی کرتا ہے؛ لیکن یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ، کیوں کہ یہ حقیقت سب کو معلوم ہے کہ مثلا کوئی تلخ شراب پینے کا رسیا ہوتا ہے تو اس کو اس تلخی ہی میں اتنا لطف آتا ہے کہ جیسے اس کے لیے پوری کائنات کی لذتیں اس میں سماگئی ہیں۔
عید ہو یا بقرعید، چاند نظر آتے ہی لوگوں کی خوشیوں کی انتہا نہیں رہتی اور وہ مسرتوں سے پھولے نہیں سماتے۔ خوشی کے ایک ایک راگ کو چھیڑ کر مسرت کے ترانے گاتے ہیں ، غرض اتنا مسرور ہوتے ہیں کہ سرور میں چور چور ہوجاتے ہیں ؛ لیکن میرے دل کی کیفیت اس بیوہ کی سی ہوتی ہے ، جس کا شوہر عین عید کے دن زبردستی قتل کردیا گیا ہواور اس یتیم کی سی ہوتی ہے ، جس کے لیے عید ، عید نہیں ؛ بلکہ ایک وعید ہوتی ہے ۔ اور یہ اس لیے ہوتا ہے کہ جب لوگ اپنی خوشیوں کی تیاریوں میں منہمک ہوجاتے ہیں اور زرق و برق لباس پہنے اور مٹھائیاں لیے پھرتے ہیں ، تو مجھے ایک یتیم کی ہچکیاں اور بیوہ کی آہیں سنائی دینے لگتی ہیں اور ان کی وہ کیفیت سامنے آجاتی ہے کہ مسرت کے اس حسین موقع پر بھی ان کے چہرے پر خوشی کا کوئی اثر ظاہر نہیں ہوتا۔ اس لیے ان کی حالت کو دیکھ کر میں بھی تار غم کو چھیڑتا ہوں تاکہ زہر غم کا وہ پیالہ ہمیں بھی نصیب ہو جس کی لذت سے قہقہ عیش لگانے والے اور عید میں خوشیوں کے پھریرے اڑانے والے ناآشنا و بے خبر ہیں ۔
ششماہی امتحان کا اعلان ہوا تو میرے دل نے خوشیوں کا بگل بجادیا ، ذہن نے فرحت اور دماغ نے مسرت کا احساس کیا کہ عنقریب چھ گھنٹے کے پابند سلاسل، ہوائے حریت سے ٹکڑے ٹکڑے ہونے والے ہیں ۔ وقت کے چھ قفس میں مقید تن کو آزادی ملنے والی ہے اور میں خود کو اب آزاد پاوں گا، لیکن میں نے دیکھا کہ اس اعلان سے دوسروں کے چہرے اتر گئے، ان کے ہونٹوں کی ہنسی چھن گئی ، مسرتوں سے وہ نا آشنا ہوگئے، ان کا دل غم سے لبریز ہوگیا، ان کے سینے فکر امتحان سے پھٹنے لگے، وہ سراپا غم و حسرت کا علم بردار بن گیا، ایسا لگنے لگا کہ گویا آسمان ان کے سروں پر گر پڑا ہے ، یا ان کی زندگی کی تمام عیش پامال کردیا گیا ہے یا پھر ان کے خاندان کو جڑو بن سے اکھاڑ دیا گیا ہے ۔ پھر جب امتحان کے بعد کچھ دنوں کے لیے چھٹی ہوئی ، تو سب کے چہرے کھل اٹھے، سب خوشیوںکے پھریرے اڑانے لگے اور ایسا محسوس ہونے لگا کہ جیسے موسم خزاں میں یکایک پھول کھل اٹھے ہوں ۔ مجھے بھی چھٹی ملی ۔ میں بھی اپنی خوشی کا متلاشی ہوا، لیکن پتہ چلا کہ جس کی تقدیر نے ایسے پرمسرت لمحوں میں افسردگی رقم کی ہو، حصول فرحت کے لیے چاہے وہ لاکھ ہاتھ پیر مارے، خوشی اس پر مہربان نہیں ہوسکتی ۔ سب نے اس چھٹی سے خوب لطف اندوزی کی، لیکن میرے نصیب میں جو دارالعلوم کی چہار دیواری مقدر تھی وہی رہی۔ بے بسی نے ہاتھ پیر مضبوط رسیوں سے یوں جکڑدیا کہ اس عقدہ مشکل کے کشود میں تمام قوتیں صرف کردیں؛ لیکن تمام کوششیں لاحاصل و بے سود ثابت ہوئیں۔ میں خوشی کی تلاش کے لیے حیران و سرگرداں رہا، لیکن دور دور تک نہیں ملی، اسے ہر سمت تلاش کیا ، لیکن کہیں نظر نہیں آئی ۔ یوں محسوس ہورہا تھا جیسے کہ اب دنیا سے مسرت ہی اٹھالی گئی ہو۔ جب انتہائی کوششوں کے بعد بھی خوشی میسر نہیں آئی تو بالآخر غذائے روح یعنی غم کا متلاشی ہوا اور تقدیرکے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے افسردگی کا پرتپاک استقبال کیا اور پژمردگی کو رفیق حیات ٹھہرالیا۔
؎
غم تو غذائے روح ہے اس سے گریز کیا
جس کو ملے جہاں سے ملے جس قدر ملے
اس لیے دارالعلوم کی چہار دیواری کو اختیار کرکے دنیا کی تمام رنگینیوں سے منھ موڑلیا، تالمحہ فرصت اسی کی گود میں پھلنے پھولنے کا عزم کرلیا ، اب مجھ کو مادر علمی سے کوئی جدا نہیں کرسکتااور نہ ہی دنیا کی کوئی طاقت اس ماں کی محبت سے مجھے روک سکتی ہے۔ اور نہ ہی مجھے کبھی مادر علمی بھول سکتی ہے ، کیوں کہ ایسے کیسے ہوسکتا ہے اور آج تک ایسا ہوا ہی نہیں ہے کہ ایک ماں اپنے بیٹے کو بھول جائے ۔ گو کہ گردش ایام کی وجہ سے یہ طالبان علوم مجھے پہچاننے سے انکار کردیں ، لیکن یہ حسین درودیوار، یہ گنبد بیضا اور قال اللہ و قال الرسول کا حسین نغمہ ان شاء اللہ کبھی بھی نہیں بھولے گا، بلکہ مجھے ہمیشہ یاد رکھے گا۔

Admin

Admin

Next Post
جہازی میڈیا

زمانہ بدل گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

ہر شخص ذمہ دار ہے اور اپنی ذمہ داری پر جواب دہ=مہتمم دارالعلوم دیوبند

4 مہینے ago
باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

ووٹ کی شرعی حیثیت اور ہماری قومی و ملی ذمہ داریاں

1 سال ago

مقبول

  • جمعیت علمائے ہند کے 106سال مکمل، تاسیس کی مستند کہانی

    جمعیت علمائے ہند کے 106سال مکمل، تاسیس کی مستند کہانی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جمعیت علمائے ہند کی تاسیس: آج 107 سال مکمل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑجائیں گی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • روح بے چین ہے ، اس دل کی اذیت کیا ہے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • زمانہ بدل گیا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.