اتوار, اگست 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    نسلِ جدید

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    حضرت العلامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results

Home اسلامیات

روزے کا احترام

by Md Yasin Jahazi
فروری 16, 2026
in اسلامیات
0
روزے کا احترام
0
SHARES
23
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

روزے کا احترام
بتاریخ: ۱۲؍ رمضان المبارک ۱۴۳۵ھ مطابق ۱۱؍ جولائی ۲۰۱۴ء
محترم حضرات! عام دنوں کے مقابلے میں رمضان کے روز مرہ کی عبادات میںبھی تغیر وتبدل ہوتا ہے اور معمولات میںبھی فرق آتا ہے۔ اسی طرح عام دنوں کے مقابلے میں ماہ رمضان میں افعال و اقوال کے تعلق سے بھی ہماری ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ عبادات میں تبدیلیاں یہ ہوتی ہیں:کہ(الف) تراویح کی نماز پڑھی جاتی ہے۔(ب)نماز وتر جماعت سے ادا کی جاتی ہے۔(ج) آخر عشرے کا اعتکاف کیا جاتا ہے۔(د) تراویح میں پورا قرآن سننے اور سنانے کا بہت زیادہ اہتمام کیا جاتا ہے۔اور معمولات میں تبدیلیاںیہ ہوتی ہیں کہ(الف) دن میں کھانے، پینے اور جماع کرنے سے رکا جاتا ہے۔(ب) افطاری کی جاتی ہے۔(ج) سحری کا کھانا کھایا جاتا ہے۔(د) سونے جاگنے کا شیڈول بھی بدل جاتا ہے۔یہ وہ باتیں ہیں ، جو ہمارے لیے ایک گونہ غیر اختیاری ہیں ، یعنی ہم چاہیں یا نہ چاہیں ، ان تبدیلیوں سے ہم کو گزرنا پڑے گا۔ مثال کے طور پر دن میں کھانے پینے سے روکنا ضروری ہے، اس کے بغیر ہمارا روزہ ہی صحیح نہیں ہوگا؛ لہذا یہ ہمارے لیے غیر اختیاری ہے ؛ لیکن اگر آپ افطاری نہ کریں اورسحری نہ کھائیں ، تو بھی آپ کا روزہ ہوجائے گا ، آپ کے لیے یہ دونوں کام واجب نہیں ہیں ؛ لیکن پورا مہینہ آپ سحری نہ کھائیں اور افطاری نہ کریں، ایسا کرنا دشوار ہوگا؛ لہذایہ افعال ہمارے لیے ایک حد تک غیر اختیاری ہیں۔
عبادات و معمولات کے علاوہ دو اور چیزیں ہیں، جو سراسر اختیاری ہیں ، جن کا کرنا نہ کرنا مکمل ہمارے کنٹرول میں ہیں۔ اور روزہ کی تکمیل اور اس میں کمال پیدا کرنے کے لیے ان سے بچنا نہایت ضروری ہیں۔ اگر ان سے نہیں بچتے ، تو مسئلے کی رو سے اور شکل کے اعتبارسے آپ کا روزہ تو ہوجائے گا ، لیکن صحیح معنی میں ثواب و نتیجہ مرتب ہونے کے اعتبار سے وہ روزہ نہیں ہوگا۔ ان میں سے پہلی چیز ہے کہ: روزوں کو شہوانی، شیطانی اور درندگی والے اقوال و افعال سے پاک رکھا جائے؛ کیوں کہ یہ چیزیں نفس انسانی کو اخلاق رذیلہ پر ابھارتی ہیں اور اسے بہیمیت کی طرف لے جاتی ہیں ، یہ روزوں کے بنیادی مقصد کے خلاف ہے ، کیوں کہ روزہ کا بنیادی مقصد تقویٰ و پرہیز گاری پیدا کرنا اور نفس کے اندر موجود قوت شہویہ کو زیر کرنا ہے اور یہ چیزیں قوت شہویہ کو تقویت پہنچاتی ہیں۔ چنانچہ نبی اکرم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں :
عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ ﷺ : من لم یدع قول الزور والعمل بہ ، فلیس للہ حاجۃ ان یدع طعامہ و شرابہ (بخاری، باب من لم یدع قول الزور)
جو شخص جھوٹ بولنااور جھوٹی باتوں پر عمل کرنا نہ چھوڑے ، تو اللہ تعالیٰ کو اس کے بھوکے پیاسے رہنے کی کوئی قدر نہیں ہے۔ یاد رکھیے ایک طرف حدیث قدسی ہے کہ روزہ میرے لیے ہے میں ہی اس کا بدلہ دوںگا، کیوں کہ اس نے کھاناپینا اور خواہشات کو میری خاطر چھوڑا اور دوسری طرف یہ ارشاد ہے کہ اللہ کو اس کی بھوک اور پیاس سے کوئی سروکار نہیں، معلوم ہوا کہ روزہ میں لایعنی باتوں سے بچنا، جھوٹ، غیبت، چغل خوری ، لڑائی جھگڑااور ہر برے اعمال سے بچنا ضروری ہے ، ورنہ پھر روزہ کا کوئی فائدہ ہی حاصل نہیں ہوگا۔
اور اگر ایسا ہوتا ہے کہ آپ ان برائیوں سے بچنا چاہتے ہیں ، لیکن آپ کا ساتھی ان باتوں پر مجبور کرتا ہے ، تو ایسے وقت میں نبی کریم ﷺ کے اس فرمان کو سینے سے لگالیجیے کہ
و عنہ ان رسول اللہ ﷺ قال : الصیام جنۃ ، فاذا کان احدکم صائما، فلا یرفث ولا یجھل فان امرء قاتلہ او شاتمہ، فلیقل : انی صائم، انی صائم (موطا امام مالک، باب جامع الصیام)
روزہ ڈھال ہے۔ جب تم میںسے کوئی روزہ سے ہو، تو بے حیائی کی باتیں نہ کرے اور نہ ہی جہالت کی باتیں کرے ۔ اگر کوئی شخص لڑے یا گالی دے ، تو ایسا نہ کرے کہ جواب میں لڑنے اور گالی دینے لگے ؛ بلکہ اس کے بجائے یہ کہہ دے کہ دیکھو بھائی ، میرا روزہ ہے ۔
دوسری چیز ہے :ایسی چیزوں سے بھی بچنا ضروری ہے ، جو روزہ توڑنے کی دعوت دیتی ہے، چنانچہ بلا ضرورت کسی چیز کو چبانا، منہ میں تھوک جمع کرکے نگلنا، ٹوتھ پیسٹ اور منجن وغیرہ سے دانت صاف کرنا، تمام دن حالت جنابت میں گذاردینا، بیوی سے دل لگی کی باتیں کرنا، جس سے جماع یا انزال کا خوف ہو، عورت کا ہونٹوں پر اس طرح سرخی لگانا کہ پیٹ میں جانے کا اندیشہ ہواور اس طرح کے تمام کام مکروہ ہیں۔ ان سے بچنا نہایت ضروری ہے۔ ارشاد نبوی ہے :
افطر الحاجم والمحجوم (بخاری، باب الحجامۃ والقئی للصائم)
پچھنا لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا، یعنی ٹوٹنے کے قریب ہوگیا ، کیوں کہ ممکن ہے کہ خون چوستے وقت پیٹ میں چلاجائے یا خون نکلنے کی وجہ سے کمزوری لاحق ہوجائے اور روزہ توڑنے کی نوبت آجائے۔ روزے کو اس کے تقاضے کے ساتھ پورا کرنے کے لیے ان باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق دے، آمین۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

سری لنکا بنگلہ دیش اور نیپال،، کیا سے کیا ہوگیا!! –(تبدیلی کی لہر)

سری لنکا بنگلہ دیش اور نیپال،، کیا سے کیا ہوگیا!! –(تبدیلی کی لہر)

10 مہینے ago
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

بے تکلف اسلوب

7 مہینے ago

مقبول

  • مولانا محمود مدنی

    دل پل میں تولہ ہوتا ہے اور پل میں ماشا: مولانا محمود مدنی صاحب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • چار ملعون لوگ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • نجات دین اسلام ماننے ہی میں ہے: مولانا اشرف عباس صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • درس قرآن کی مجلس میں ضرور شرکت کریں: نائب امیر الہند مفتی محمد سلمان منصور پوری استاذ دارالعلوم دیوبند کا بیان

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کیا ہم نے اپنے وطن کی قدر کرنا چھوڑ دیا ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.