ازقلم افتخار حسین احسن
رابطہ 6202288565
دسمبر گیا اور نیا سال آیا
اخوت محبت کا پیغام لایا
رضائی میں خود کو چھپانے لگے ہیں
عجب رنگ موسم نے اپنا دکھایا
ذرا سوچئے قلب پر ہاتھ رکھ کر
گئے سال میں ہم نے کیا کھویا پایا
نئے سال میں یہ کریں عزم ہم سب
نہ ناراض ہم سے ہو اپنا پرایا
ہے امید اس سے خدا ہوگا راضی
گلے دشمنوں کو بھی جس نے لگا یا
نئے سال میں کر دےرحمت کی بارش
دکھادےمقامِ مقدس خدایا
کریں کیوں نہ ہم شکر ہر آن اس کا
کہ احسن کو جس رب نے شاعر بنایا