محمد نظام الدین قاسمی ایڈیٹر جہازی میڈیا، بانی و مہتمم جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ
صدر جمیعت علماء بلاک بسنت رائے گڈا جھارکھنڈ
مورخہ 25/ ستمبر 2025 ء کو جامعہ حسینہ کڈرو رانچی میں منعقدہ جھارکھنڈ کے صوبائی انتخاب میں، اکابر علماء کرام کے اعتماد اور رائے سے مولانا عبد القیوم صاحب عہدۂ صدارت پر بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے۔ اس عظیم اعتماد اور کامیابی پر میں اپنی جانب سے اور جمیعت علماء بلاک بسنت رائے کی پوری ٹیم کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
مجھے قوی امید ہے کہ مولانا عبد القیوم صاحب جمیعت علماء کی روشن روایت کو قائم رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ریاست جھارکھنڈ کے دینی، سماجی اور ملی مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کریں گے، اس اجلاس میں بطور خازن دوبارہ الحاج شاہ عمیر صاحب بلا مقابلہ منتخب ہوئے میں اس کامیابی پر بھی اُنہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں نیز جھارکھنڈ کے چار نائبین صدر مولانا نعمت اللہ، مولانا منہاج،مولانا رضوان اور مولانا اسحاق کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ملت کی رہنمائی اور مسائل کے حل میں کامیابی عطا فرمائے، آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نئے انتخاب کو جمیعت علماء جھارکھنڈ کے لیے خیر و برکت اور ملت اسلامیہ کے لیے اتحاد و استحکام کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔