بدھ, فروری 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی

    عدالت (مراد آباد) میں حضرت شیخ الاسلام کا بیان

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    شعبان

    شودروں کے زمرے میں، مسلمانوں کو ڈالنے کی مہم

    باب اول در بیان انجام مداہنت

    جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ کی تاریخ

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    توہین رسالت کے مجرمین کے  خلاف کرنے کےضروری کام

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    زمانہ بدل گیا

    نشہ کی حقیقت اور اس کا علاج اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

    لمحہ مسرت میں افسردگی

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

    16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

    جنگل کا قانون

    جنگل کا قانون

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی

    عدالت (مراد آباد) میں حضرت شیخ الاسلام کا بیان

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    شعبان

    شودروں کے زمرے میں، مسلمانوں کو ڈالنے کی مہم

    باب اول در بیان انجام مداہنت

    جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ کی تاریخ

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    توہین رسالت کے مجرمین کے  خلاف کرنے کےضروری کام

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    زمانہ بدل گیا

    نشہ کی حقیقت اور اس کا علاج اسلامی تعلیمات کی روشنی میں

    لمحہ مسرت میں افسردگی

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    رحم مادرمیں بیٹی کے نام ماں کا خط

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    قیام اسرائیل اور قرآن (ایک شرعی تجزیہ)

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

    16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

    جنگل کا قانون

    جنگل کا قانون

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home اسلامیات

وندے ماترم کا نیا شوشہ

by Md Yasin Jahazi
نومبر 13, 2025
in اسلامیات
0
الیکشن میں مسلمانوں کے لئے ترجیحات
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی

اسلام کا سب سے بنیادی عقیدہ ’ عقیدۂ توحید ‘ہے ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں جتنے بھی پیغمبر آئے ، ان کی بنیادی تعلیم یہی تھی کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی عبادت کے لائق ہیں اوراسی کی عبادت کرنی ہے : ’’وَمَا اَرْسَلْنَا مِن قَبْلِکَ مِن رَّسُوْلٍ اِلَّا نُوْحِیْ اِلَیْہِ اَنَّہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنَا فَاعْبُدُوْن‘‘ (الانبیاء : ۲۵) جہاں یہ بات ضروری ہے کہ اللہ کو ایک مانا جائے ، وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ کسی اور کو اس کی خدائی میں شریک نہیں ٹھہرایا جائے ؛ اسی لئے علم کلام کے شارحین نے لکھا ہے کہ کلمہ لا اِلٰہ الا اللہ میں نفی اور اثبات دونوں پہلو کی رعایت ضروری ہے کہ اللہ کی ذات معبود ہے اور اللہ کے سوا کوئی اور معبود نہیں ، ( شرح العقیدۃ الطحاویہ : ۱۰۹)اگر قرآن مجید كے الفاظ کے تہہ میں جھانک کر دیکھا جائے تو شاید ہی کوئی آیت ہو جس میں صراحتاً یا اشارۃ ًبراہ راست یا بالواسطہ توحید کا ذکر نہ آیا ہو ؛ لیکن کم سے کم اکیانوے آیتیں ایسی ہیں ، جو صراحتاً اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو بیان کرتی ہیں ۔رسول اللہ ﷺ کی حدیثیں تو اتنی کثرت سے اللہ تعالیٰ کی توحید کے بارے میں منقول ہیں کہ اگر ان سب کو جمع کردیا جائے تو ایک ضخیم کتاب ہوجائے گی ، یہی عقیدہ آپ ﷺکی زندگی بھر کی دعوت اور آپ کی تعلیمات کا خلاصہ ہے ، آپ ﷺنے پانچ باتوں کو اسلام کی بنیاد قرار دیا اور توحید کو اس کا سب سے پہلا رکن بتایا ، ( بخاری ، عن عبد اللہ بن عمرؓ ، حدیث نمبر : ۸)’لااِلٰہ الا اللہ ‘ کو جنت میں داخل ہونے کی کلید قرار دیا گیا ، حضرت عثمان غنیؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا : جو بھی لا اِلٰہ الا اللہ پریقین رکھتے ہوئے دنیا سے رُخصت ہوگا ، وہ جنت میں داخل ہوگا : ’’من مات وھو یعلم انہ لا اِلٰہ الا اﷲ دخل الجنۃ‘‘ ( مسلم ، حدیث نمبر : ۲۶) توحید کی ضد شرک ہے ، شرک سے مراد ہے : کسی بھی مخلوق کو — خواہ وہ اپنی طاقت ، پھیلاؤ ، ظاہری نفع رسانی ، ضرر رسانی اور علومرتبت کے اعتبار سے کتنی ہی بڑی ہو — اللہ تعالیٰ کی ذات میں یا اللہ کی صفات و اختیار میں شریک اور ساجھی ٹھہرانا ، توحید کی جتنی زیادہ تاکید کی گئی ہے ، شرک کی اتنی ہی زیادہ برائی اور مذمت بیان کی گئی ہے ، قرآن مجید نے انبیاء کے اپنی قوموں سے خطابات کا تفصیل سے ذکر کیا ہے ، ان میں ہر جگہ شرک کی مذمت کی گئی ہے اور اس کو سب سے زیادہ مبغوض اور قابل نفرت فعل ٹھہرایا گیا ہے ۔قرآن مجید ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ صرف یہی کافی نہیں ہے کہ انسان اللہ کو ایک مانے اور عملی طورپر اپنے آپ کو شرک سے بچائے رکھے ؛ بلکہ موقع و محل کے لحاظ سے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ عقیدۂ شرک اور مشرکانہ شعائر ( جس میں مشرکانہ نعرے بھی شامل ہیں ) سے اپنی براءت اوربے تعلقی کا اظہار کرے ؛ اسی لئے پیغمبروں نے اپنی قوم سے کہا کہ میں ان تمام مشرکانہ چیزوں سے بری اور بے تعلق ہوں ، جن کو تم کیا کرتے ہو ، جیساکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا : ’’ یَاقَوْمِ اِنِّیْ بَرِیٌٔ مِمَّا تُشْرِکُوْنَ‘‘ (الانعام : ۷۸)اور حضرت ہود علیہ السلام نے اپنی قوم کو گواہ بناتے ہوئے فرمایا کہ تم سب گواہ رہنا کہ میں تمہارے مشرکانہ افعال سے بری ہوں : ’’ وَاشْہَدُوْا اَنِّیْ بَرِیٌٔ مِّمَّا تُشْرِکُوْن‘ ‘(ہود:۵۴) ۔ رسول اللہ ﷺنے نہ صرف عقیدۂ توحید کی تعلیم دی ؛ بلکہ ہر لمحہ اس کو ذہن میں راسخ کرنے کے لئے ایسی دُعائیں سکھائیں ، جو ہر عمل کے ساتھ انسان کو خدائے واحد کی یاد دلاتی ہے ، کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ، صبح میں اور شام میں ، سفر کی طرف جاتے اور واپس آتے ہوئے ، ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے ، غرض کہ کوئی موقع ایسا نہیں جس میں دُعاء اور ذکر کے اُسلوب میں اللہ کی وحدت کا یقین انسان کے ذہن میں راسخ نہ کیا گیا ہو ، اسی طرح شرک کے جتنے راستے ہوسکتے تھے ، اسلام نے ان سب کو بند کیا ، بعض گذشتہ آسمانی مذاہب میں مجسمہ بنانے کی اجازت تھی ؛ لیکن شریعت محمدی میں اسے منع کردیا گیا ؛ کیوںکہ یہ چیز بتدریج انسان کو شرک تک پہنچادیتی ہے ، اللہ کے سوا کسی اور کی قسم کھانے سے منع فرمایا گیا : ’’من حلف بغیر اﷲ فقد اشرک‘‘ ( ابوداؤد ، عن ابن عمرؓ ، حدیث نمبر : ۳۲۵۱)قبروں کو اونچی بنانے کی آپ نے ممانعت فرمائی ہے: ’’ لا تدعن قبراً مشرفاً الاسویتہ‘‘( نسائی ، عن علی ، باب تسویۃ القبور اذا رفعت ، حدیث نمبر : ۲۰۳۱)کیوںکہ یہ چیز بھی انسان کو شرک تک پہنچا دیتی ہے ، بدشگونی کو منع کیا گیا کہ اس میں انسان اپنے نقصان کے لئے خالق کے بجائے مخلوق کو مؤثر سمجھنے لگتا ہے : ’’ الطِیَرۃ شرک‘‘ (ابوداؤد ، عن عبد اللہ بن مسعودؓ ، حدیث نمبر : ۳۹۱۰)۔آپ ﷺنے ایسی باتوں کو بھی منع فرمایا ، جن میں شرک کا شبہ پایا جاتا تھا ، صحابہؓ نے آپ کو سجدہ کرنے کی اجازت طلب کی ، ظاہر ہے کہ صحابہ عبادت کی نیت سے سجدہ کی اجازت کیسے مانگ سکتے تھے ؟ مقصود تعظیم و احترام کے طورپر سجدہ کرنا تھا ؛ لیکن آپ ﷺنے اس سے بھی منع فرما دیا ، (مسند احمد ، حدیث نمبر : ۱۲۶۳۵) رب کے معنی آقا اور مالک کے بھی ہیں ، اسی لئے اسلام سے پہلے غلام اپنے مالک کو رب کہا کرتے تھے ؛ لیکن چوںکہ رب ، اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں شامل ہے ؛ اس لئے اس بات کی ممانعت کردی گئی کہ کوئی غلام اپنے مالک کو رب کہے ، عبد کے معنی بندے کے بھی ہیں اور غلام کے بھی ، اسی نسبت بندگی کو ظاہر کرنے کے لئے انسان کو ’عباد اللہ ‘ کہا جاتا ہے ، اس لفظی مشابہت سے بچانے کے لئے آپ ﷺنے اس بات سے منع فرمایا کہ غلام کو ’’ میرے عبد ‘‘ ( یا عبدی) کہہ کر مخاطب کیا جائے (مسلم ، کتاب الالفاظ من الادب وغیرہا ، باب حکم اطلاق لفظۃ العبدۃ ، حدیث نمبر : ۲۲۴۹ ) ۔ہر مسلمان اس بات کا یقین رکھتا ہے کہ آخرت کی کامیابی اور ناکامی توحید اور شرک سے متعلق ہے ؛ چنانچہ رسول اللہ ﷺسے دریافت کیا گیا : وہ دو کونسی چیزیں ہیں جو جنت کو اوردوزخکو واجب کرنے والی ہیں ؟ آپ ﷺنے فرمایا : جس کی موت اس حال میں ہو کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا ، اور جس کی موت اس حال میں آئے کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا ہو تو وہ دوزخ میں داخل ہوگا ، ( مسلم عن جابرؓ ، حدیث نمبر : ۹۳) اسی لئے کوئی مسلمان اس بات کو گوارہ نہیں کرسکتا کہ اپنی زبان سے مشرکانہ کلمہ کا تلفظ کرے ، ہر مسلمان کے لئے حضرت معاذ بن جبلؓ کی یہ حدیث سامنے رکھے جانے کے لائق ہے کہ رسول اللہ ﷺنے مجھے دس باتوں کی نصیحت فرمائی ، جن میں سے پہلی بات یہ ہے کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ ، چاہے تم کو مار ڈالا یا جلا ڈالا جائے : ’’ لا تشرک باﷲ شیئاً وان قتلت وان حرقت‘‘ (مسند احمد ، حدیث نمبر :۲۲۱۲۸)۔اسلام میں عقیدۂ توحید کی اہمیت اور شرک کے ناقابل قبول ہونے کی وجہ سے کسی مسلمان سے اس بات کی توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ کسی مخلوق کو محبوب سے بڑھ کر معبود کا درجہ دے دے ، محبت ماں باپ سے ہوتی ہے ، اولاد سے ہوتی ہے ، شوہر و بیوی سے ہوتی ہے ، اسی طرح اس مٹی سے بھی ہوتی ہے ، جس میں وہ پیدا ہوا ہے ، جس کی فضاؤں میں وہ پروان چڑھا ہے ، یہ ایک فطری محبت ہے ، جیسے انسان کو یہ سمجھانے اور یاد دلانے کی ضرورت نہیں کہ تمہیں اپنی اولاد سے محبت کرنی چاہئے ، اسی طرح وطن کی محبت بھی ایک فطری چیز ہے ، انسان پردیس میں رہتے ہوئے اپنے ملک کی ایک ایک چیز کو یاد کرتا ہے ، اگر اس کے ملک سے وابستہ کوئی خبر مل جائے تو اسے شوق کی آنکھوں سے پڑھتا ہے ، اجنبی ملک میں رہتے ہوئے اپنے وطن کا کوئی آدمی مل جائے تو گھنٹوں اس سے بات کرنا چاہتا ہے ، کہیں جاکر اپنے وطن کو واپس آئے تو دل کو سکون اور آنکھوں کو راحت میسر آتی ہے ؛ اسی لئے کسی ملک میں رہنے والے کو اس ملک سے محبت کی یاد دلانا ایک بے معنی اور غیر منطقی بات ہے اور پھر یہ بڑا ظلم ہے کہ ایک گھر میں چار بھائی رہتے ہوں اور ایک بھائی دوسرے بھائی سے مطالبہ کرے کہ تم اس گھر سے وفاداری اور محبت ثابت کرو ، محبت اور وفاداری کا مطالبہ کرایہ دار اور مزدور سے تو کیا جاسکتا ہے ؛ لیکن مالک اورحصہ دار سے نہیں کیا جاسکتا ۔افسوس کہ اس ملک میں نفرت کے سوداگروں کا اقلیتوں کے ساتھ یہی رویہ ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے آزادی کی لڑائی میں انگریزوں کی پشت پناہی اور قوم سے غداری کا راستہ اختیار کیا اور ملک کی آزادی کے لئے ان کے تلووں میں ایک کانٹا بھی نہیں چبھا ، یہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے مختلف خود ساختہ نعرے وضع کرتے ہیں اور اس کو حب الوطنی کے لئے کسوٹی قرار دیتے ہیں ، اسی كا ایك حصه یه هے كه اس وقت ــ”وندے ماترم” كو بحیثیت ترانه پڑھانے كی كوشش كی جارهی هے، یه ترانه سنسكرت زبان میں ۱۸۷۶ میں بنكم چندر چٹرجی نےلكھا تھا، جو معروف بنگالی ناول آنند مٹھ كا حصه بنایا گیا، اس ناول میں یه تصور پیش كیا گیا كه انگریزاور هندوكو مل كر مسلمانوں سے بدله لینا چاهئے،اس میں مساجداور درگاهوں كو قابل نفرت قرار دیاهے، ۱۸۹۶ میں كانگریس كے اجلاس كلكته میں رابندر ناتھ ٹائیگور نے اس گایا تھا، پھر جب اس كی شدید مخالفت هوئی تو مهاتما گاندهی اور خود ٹائیگور نے شروع كے دوبند گائے اور بقیه كو نكال دینے كی بات كهی، یه ترانه هندو اقتدار كے احیاءكی دعوت دیتا هے، اس ترانه كے شروع میں هی مادر وطن كی وندنا كی بات كهی گئی هے اور وندنا كے معنی احترام كے بھی هیں اور پوجا اور عبادت كے بھی، گویا اس میں وطن كی معبودیت كا تصور دیا گیا هے، اس میں درگا دیوی كی پوجا اور اس كے راسته پر چلنے كا عزم ظاهر كیا گیا هے، جو ظاهر هے كه كھلا هوا شرك هے؛ اس لئے مسلمانوں كے لئے یه هرگز قابل قبول نهیں هے، بدقسمتی سے اس وقت سنگھ پریوار كے لوگ بی جے پی كے زیر اقتدار مختلف ریاستوں میں اس ترانه كو لازم كرنے كے لئے قانون بنارهے هیں اور اسكولوں میں اس ترانه كے پڑھنے كو لازم قرار دے رهے هیں، یه مسلمانوں كے لئے هرگز قابل قبول نهیں هے، مسلمانوں كو چاهیے كه وه اس كے خلاف عدالتی چاره جوئی كریں اور اپنے بچوں كو ترانه میں شركت سے روكنے كی حتی الامكان كوشش كریں۔ = = = _________Khalid Saifullah RahmaniGen.Secretary : Islamic Fiqh Academy,India Director : Al Mahadul A’ali Al Islami Hyderabad.E-mail :ksrahmani@yahoo.comWebsite: www.khalidrahmani.in

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

سلطنت آصفیہ کی ہندو نوازی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی حیات اور افکار

کیا گاندھی جی کے اصول دور حاضر میں بھی کارآمد ہیں؟

4 مہینے ago
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

کیا مسلمانوں کے اندر اتحاد کی گنجائش ہے؟

4 ہفتے ago

مقبول

  • تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    کیا چندہ لینے دینے کے لیے رمضان ہی ضروری ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  •  جمعیت علما کی ضرورت اور شرعی حیثیت 

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عدالت (مراد آباد) میں حضرت شیخ الاسلام کا بیان

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • مولانا سجادصاحبؒ اور جمعیت علمائے ہند

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • آسان انگریز قواعد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.