اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    طریقہ تعلیم پر اہل حدیث عالم کا نظریہ

    متحدہ قومیت پر اہل حدیث عالم مولانا عبد الوہاب آروی کا نظریہ

    اجلاس اور تجاویز

    محمد یاسین جہازی

    مسئلہ آسام اور جمعیت علمائے ہند

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت میں فرقہ وارانہ اتحاد و انتشار کی راہ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (15)۔ جہازی فارمولے

    گاندھی جی اور جمعیت علمائے ہند

    گاندھی جی اور جمعیت علمائے ہند

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    آپ کس سمت سے نکلیں گے بچاکے دامن

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    وہی تنظیم قائم رہتی ہے، جو وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے

    تو ہم کہہ دیں گے کہ یہ ملک ہندو اسٹیٹ بن گیا ہے

    تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے خلاصے سے اہم اقتباسات

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (14)۔ ملک دو راہے پر آگے کا راستہ کیا؟

    شیخ محمد محسن تِرہُتی رح اور ان کی تصنیف الیانع الجنى فی اسانید الشیخ عبد الغنی (تاریخ، تعارف اور تجزیہ)

    شیخ محمد محسن تِرہُتی رح اور ان کی تصنیف الیانع الجنى فی اسانید الشیخ عبد الغنی (تاریخ، تعارف اور تجزیہ)

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(13) قیام پاکستان کی مخالفت کیو ں کی گئی؟

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت میں ہندو تہذیب وثقافت کی بالادستی کی جنگ 

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(11)۔لمحوں کی خطا کیا تھی؟—صدیوں کی سزا کیا ہوگی؟

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    طریقہ تعلیم پر اہل حدیث عالم کا نظریہ

    متحدہ قومیت پر اہل حدیث عالم مولانا عبد الوہاب آروی کا نظریہ

    اجلاس اور تجاویز

    محمد یاسین جہازی

    مسئلہ آسام اور جمعیت علمائے ہند

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت میں فرقہ وارانہ اتحاد و انتشار کی راہ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (15)۔ جہازی فارمولے

    گاندھی جی اور جمعیت علمائے ہند

    گاندھی جی اور جمعیت علمائے ہند

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    آپ کس سمت سے نکلیں گے بچاکے دامن

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    وہی تنظیم قائم رہتی ہے، جو وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے

    تو ہم کہہ دیں گے کہ یہ ملک ہندو اسٹیٹ بن گیا ہے

    تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے خلاصے سے اہم اقتباسات

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (14)۔ ملک دو راہے پر آگے کا راستہ کیا؟

    شیخ محمد محسن تِرہُتی رح اور ان کی تصنیف الیانع الجنى فی اسانید الشیخ عبد الغنی (تاریخ، تعارف اور تجزیہ)

    شیخ محمد محسن تِرہُتی رح اور ان کی تصنیف الیانع الجنى فی اسانید الشیخ عبد الغنی (تاریخ، تعارف اور تجزیہ)

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(13) قیام پاکستان کی مخالفت کیو ں کی گئی؟

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت میں ہندو تہذیب وثقافت کی بالادستی کی جنگ 

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(11)۔لمحوں کی خطا کیا تھی؟—صدیوں کی سزا کیا ہوگی؟

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home متفرق مضامین

نصابِ دارالعلوم ہی کیوں ؟

by Md Yasin Jahazi
دسمبر 25, 2025
in متفرق مضامین
0
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مبین نعمانی متعلم دارالعلوم دیوبند

دارالعلوم دیوبند علوم کتاب وسنت کا امین، متاع دین و دانش کا نگہبان، اسلامی تعلیمات و روایات کا پاسبان، علم و عرفان کا سنگم، ہندوستان میں تحفظ دین کی اولین کوشش کا مظہر جمیل، علماء حق کے جذبہٴ ایثار وقربانی کی لازوال یادگار، اکابر کی آہ سحرگاہی و دعائے نیم شبی کا ثمرہ اور اسلام کی بقاء و تحفظ کا وہ عظیم مرکز ہے جس نے اسلامی علوم و فنون کی تعلیم و اشاعت، ملک وملت کی دینی ودنیاوی قیادت، تزکیۂ اخلاق، وعظ وتذکیر، تصنیف وتالیف، صحافت وخطابت، دعوت وارشاد اور ملک کی آزادی کے سلسلے میں جو زریں خدمات انجام دیں ہیں وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔جب ۱۸۵۷ء کی جنگِ آزادی کے بعد برصغیر میں انگریزوں کا تسلط پوری طرح مضبوط ہوگیا تھا، شاطران فرنگ پورے بر صغیر پر اپنا قبضہ جما چکے تھے اور ان کے زیرِ اثر قادیانیت، عیسائی مشنری اور دیگر گمراہ کن فتنوں نے سر اٹھانا شروع کردیا تھا، جس کے باعث عام مسلمانوں کے لئے اپنا ایمان بچانا مشکل ہوتا جارہا تھا اور انگریزوں کی طرف سے رائج کی جانے والی مغربی تعلیم نے بھی مسلمانوں کے عقائد پر گہرے اثرات ڈالنے شروع کردیے تھے۔تو ایسے پُرفتن حالات میں مسلم معاشرے کی دینی، ملی اور دعوتی ضرورتوں کی تکمیل، علومِ کتاب و سنت کی حفاظت و اشاعت، دینی عقائد و شعائر کی صیانت، نت نئے فتنوں کی سرکوبی، سرمایۂ ملت کی پاسبانی اور دیگر دینی و ملی اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے دارالعلوم دیوبند کا قیام عمل میں آیا۔اس کے مؤسسین صالح، خدا رسیدہ اور صاحبِ بصیرت ہستیاں تھیں، جو عرفانِ شریعت سے آراستہ اور وقت کی نزاکتوں سے پوری طرح باخبر تھیں۔ انہوں نے درسِ نظامی میں حکیمانہ اور دوراندیشانہ ترمیم و اضافہ کرکے دارالعلوم دیوبند کے لئے ایسا جامع اور متوازن نصاب مرتب کیا، جس میں ایک طرف افراد سازی کا ملکہ موجود تھا اور دوسری طرف وقت کے فتنوں سے ٹکرانے کی فکری، علمی اور استدلالی قوت بھی بدرجۂ اتم پائی جاتی تھی۔منطق، فلسفہ، علمِ کلام، اصولِ حدیث ، اصول تفسیر ، اصول فقہ اور دیگر معاون علوم کو نصاب میں شامل رکھنا کوئی اتفاقی امر نہ تھا، بلکہ یہ اکابرِ دیوبند کی غیر معمولی بصیرت اور آنے والے خطرات کے پیشِ نظر کی گئی ایک حکیمانہ منصوبہ بندی تھی۔ماضی میں اسی نصابِ تعلیم سے ایسے نابغۂ روزگار علماء پیدا ہوئے، جن کے رسوخ فی العلم، مقامِ تحقیق اور کمالِ علم کا اعتراف پورے عالمِ اسلام نے کیا ہے۔فقہ، حدیث، تفسیر، عقائد اور ردِ باطل کے میدان میں ان اکابر کی خدمات آج بھی علمی دنیا کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ اپنے مضبوط نظام اور متوازن نصاب کی بنا پر دارالعلوم دیوبند روزِ اوّل ہی سے اہلِ باطل کے لئے دردِ سر بنا ہوا ہے۔اکابرِ دیوبند کے تجویز کردہ اسی نصاب کے زیر سایہ تربیت پانے والے ابنائے دارالعلوم دیوبند نے ہر دور کے فتنوں کا جرأت و استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ خواہ رافضیت و شیعیت ہو، نصرانیت و عیسائیت ہو، بابیت و بہائیت ہو یا قادیانیت، یا پھر دورِ حاضر میں جدّت اور جدیدیت کے خوش نما عنوان سے جنم لینے والے نئے فتنوں کی یلغار— دارالعلوم دیوبند کے سپوت ہر محاذ پر بے لاگ، بے خوف اور بے سمجھوتہ باطل کے خلاف سینہ سپر نظر آئے ۔آج بھی اگر اہلِ باطل کے دلوں میں کسی ادارے کا خوف رچا بسا ہوا ہے، اگر کسی نام سے ان کے ہوش اُڑ جاتے ہیں، نیندیں حرام ہو جاتی ہیں اور سازشیں دم توڑ دیتی ہیں، تو وہ دارالعلوم دیوبند اور ابنائے دارالعلوم دیوبند ہی ہیں ، اور اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ اس اثر و ہیبت کے پسِ پردہ سب سے بڑا کردار دارالعلوم دیوبند کے مضبوط نظام اور اس کے مدبرانہ نصابِ تعلیم کا ہے۔اس کے باوجود گزشتہ کئی برسوں سے تجدد پسند طبقہ دارالعلوم دیوبند کے نصابِ تعلیم کو ہدفِ تنقید بناتا آیا ہے۔ کبھی اسے فرسودہ کہا جاتا ہے، کبھی غیر ضروری علوم کا بوجھ قرار دیا جاتا ہے اور کبھی اسے عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے؛ لیکن ”وجودِ باری تعالیٰ“ پر حالیہ ڈیبیٹ میں حضرت مفتی شمائل صاحب کی مدلل گفتگو، مضبوط منطق اور علمِ کلام کی دقیق اصطلاحات سن کر یہی ناقدین یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ اکابرِ دیوبند کی بصیرت کتنی گہری اور ان کی منصوبہ بندی کس قدر دور رس تھی۔علم کلام میں شرح عقائد کو ممتاز مقام حاصل ہے، جو نصاب دارالعلوم دیوبند کا ایک اہم جز ہے۔ اس کتاب کو تنگ نظری کے شکار لوگ فرسودہ قرار دے کر اکابر دیوبند پر استہزاء کرتے آئے ہیں؛ لیکن حضرت مفتی شمائل صاحب کی کامیابی کے پیچھے اگر کسی کتاب کا سب سے بڑا کردار رہا ہے تو وہ یہی کتاب ہے، جس کی تیاری انہوں نے دارالعلوم دیوبند کے ایک عظیم سپوت حضرت مفتی یاسر ندیم الواجدی صاحب کی رہنمائی اور تربیت میں کی۔ اسی لئے اس ڈیبیٹ کی کامیابی کا کریڈٹ بالواسطہ دارالعلوم دیوبند کو جاتا ہے۔ نصابِ دارالعلوم پر اعتراض کرنے والوں کو اپنی تنگ نظری کا احساس ہورہا ہوگا۔اگرچہ وقت کے بدلتے دھارے کے ساتھ اسلوبِ بیان اور طرزِ اظہار میں تبدیلی ایک فطری تقاضا ہے، مگر اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ اس نصابِ تعلیم کے سائے سے باہر رہ کر فتنوں کے اس ہجوم میں فکری استحکام، علمی رسوخ اور نظریاتی مضبوطی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ یہ نصاب آج بھی حق کے متلاشیوں کے لیے سمت متعین کرنے والا چراغ اور باطل کے فکری و اعتقادی حملوں کے مقابل ایک ناقابلِ تسخیر علمی حصار کی حیثیت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ اکابرِ دیوبند کو بہترین بدلہ عطا فرمائے، ان کی قبروں پر اپنی خاص رحمتیں نازل فرمائے اور ان کے لگائے ہوئے اس پودے کو ہمیشہ سر سبز و شاداب رکھے۔آمین

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

جارحانہ و نفرت پسند ہندوتو کی زد میں بھارت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

عید قرباں

5 مہینے ago
راشٹرواد(01)

راشٹرواد (7 ) راشٹر کی غلامانہ حیثیت بدلنے کے لیے ہندستان کی شرعی حیثیت کا معاملہ

3 ہفتے ago

مقبول

  • دن کی تنظیم و ترتیب (Organising the Day)

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • امتحان کے نتائج کو ریکارڈ میں رکھنا اور تجربات کے لیے مستقبل میں فائدہ اٹھانا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • موثر تدریس کے لیے بچوں کے ردِعمل کے تجزیاتی اصول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بچوں کے امتحان کے لیے ضروری آلات

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • درجہ ایک تا پانچ کے بچوں کے امتحان کے طریقے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.