ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (3) (3) ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے متحدہ قومیت کی راہ اختیار کرنا

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(02) ہندستانی مسلمانوں کا راشٹرواد

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    بھارت، انسانیت و روحانیت کی تلاش میں

    زبان سکھانے والی نصابی کتاب کیسے لکھیں

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند

    اماموں کی تربیت پر جمعیت علمائے ہند کا ایک صدی قبل کا فیصلہ اور حضرت بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کی جامع رہ نمائی

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ارکان پارلیمنٹ کی افسوس ناک کارکردگی اورمودی کی شاہ خرچی

    مولانا ابوالبرکات مظاہری،حیات وخدمات کے روشن نقوش

    مولانا ابوالبرکات مظاہری،حیات وخدمات کے روشن نقوش

    ریاضی کی تدریس کے نفسیاتی طریقے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    اردو کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    دھپرا کی مسجد میں فجر کے بعد اصلاحی نشست، آئندہ بدھ سے مستقل درس قرآن شروع کرنے کا عزم

    دارالمصنفین کی مطبوعات کے بارے میں ایک سوال

    آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (3) (3) ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے متحدہ قومیت کی راہ اختیار کرنا

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(02) ہندستانی مسلمانوں کا راشٹرواد

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    بھارت، انسانیت و روحانیت کی تلاش میں

    زبان سکھانے والی نصابی کتاب کیسے لکھیں

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند

    اماموں کی تربیت پر جمعیت علمائے ہند کا ایک صدی قبل کا فیصلہ اور حضرت بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کی جامع رہ نمائی

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ارکان پارلیمنٹ کی افسوس ناک کارکردگی اورمودی کی شاہ خرچی

    مولانا ابوالبرکات مظاہری،حیات وخدمات کے روشن نقوش

    مولانا ابوالبرکات مظاہری،حیات وخدمات کے روشن نقوش

    ریاضی کی تدریس کے نفسیاتی طریقے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    اردو کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    دھپرا کی مسجد میں فجر کے بعد اصلاحی نشست، آئندہ بدھ سے مستقل درس قرآن شروع کرنے کا عزم

    دارالمصنفین کی مطبوعات کے بارے میں ایک سوال

    آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home اسلامیات

مسلمان اور معاشی دشواریوں کا حل

by Md Yasin Jahazi
اکتوبر 16, 2025
in اسلامیات
0
نشہ کی حقیقت اور اس کا علاج اسلامی تعلیمات کی روشنی میں
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بسم الله الرحمٰن الرحیم

مسلمان اور معاشی دشواریوں کا حل

شمع فروزاں2025.10.17 مولانا خالد سیف الله رحمانی

مسلمانوں کو جن مختلف پہلوؤں سے نظر انداز کیا جارہا ہے ، اُن میں ایک بنیادی چیز معیشت ہے ، گورنمنٹ ملازمت میں اُن کا حصہ ناقابل بیان حد تک کم ہوگیا ہے یا کردیا گیا ہے ، مرکزی ملازمتوں میں بھی اور ریاستی ملازمتوں میں بھی ، اُن ملازمتوں میں بھی جن کے لئے اعلیٰ تعلیم اور لیاقت کی ضرورت ہے اور اُن ملازمتوں میں بھی ، جن کے لئے تعلیم کی ضرورت نہیں ہے ، یا بہت ہی معمولی لیاقت درکار ہے ، جیسے : درجہ چہارم کی ملازمتیں ، پرائیوٹ اور غیر ملکی کمپنیوں کے آنے سے مسلمانوں کو کچھ فائدہ ہوا ہے ؛ کیوںکہ اس میں ریزرویشن نہیں ہے اورایک حد تک مذہبی تعصب سے آزاد ہوکر صلاحیت کی بنیاد پر ملازمتیں دی جاتی ہیں ؛ لیکن حکومت اب اس کو بھی بعض جہتوں سے اپنے کنٹرول میں لانا چاہتی ہے ، خاص کر ریزرویشن کے مسئلہ میں ۔یہ بات ظاہر ہے کہ اِس دنیا کے نظام میں معاشی ترقی کے بغیر کوئی قوم سُرخ رُو نہیں ہوسکتی اور نہ آبرومندانہ زندگی گزارسکتی ہے ، اس کے علاوہ اس کا ایک دینی پہلو بھی ہے ، معاشی پسماندگی انسان کو ضمیر فروشی؛ بلکہ کھلے طورپر ایمان کا سودا کرنے کے راستہ پر لے جاتی ہے ، بہت سے علاقوں میں غریب مسلمان عیسائی مشنریز کا شکار ہورہے ہیں ، بعض جگہ سنگھ پریوار کی ذیلی تنظیمیں انھیں ہندو بنانے کے لئے کوشاں ہیں ، قادیانیوں کا پورا تبلیغی مشن غریب اور نادار مسلمانوں ہی کے درمیان سرگرم عمل ہے ، قرض دینے کے نام پر کئی ادارے قائم ہورہے ہیں اوریہ بالآخر قرض کے بدلہ مقروضوں کا ایمان خرید کرلیتے ہیں ، مسلمان کی بڑی تعداد اپنا کما حقہ علاج نہیں کراسکتی ، وہ ذاتی مکان سے محروم ہے ، مسلمان کاشتکار اپنی زراعت کے لئے سودی قرض حاصل کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے ، ایسے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں کہ مسلمان لڑکیاں غیر مسلم لڑکوں کے ساتھ جارہی ہیں اور بعض مزدور پیشہ اور ملازمت پیشہ عورتیں گناہ میں مبتلا ہورہی ہیں ۔ہمارے معاشرہ میں اِن واقعات کا بڑا سبب مسلمانوں کی معاشی پسماندگی ، بےروزگاری اور انتہائی درجہ کی غربت ہے ، اگرچہ ان واقعات کے اور اسباب بھی ہوسکتے ہیں ؛ لیکن یہ اس کا ایک نہایت اہم سبب ہے ، موجودہ حالات میں مسلمانوں کو غور کرنا چاہئے کہ وہ حکومت پر منحصر ہوئے بغیر کس طرح اپنی معیشت کو سنبھال سکتے ہیں؟ اس سلسلہ میں تعلیم کو تو بنیادی اہمیت حاصل ہے ہی ؛ لیکن یہ تو اُن لوگوں کے لئے ہے ، جو ابھی تعلیم حاصل کرنے کی عمر میں ہیں اور پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اب تعلیم کا رشتہ روزگار سے ٹوٹتا جارہا ہے ، لاکھوں گریجویٹس اور انجینئرس ہیں جو روزگار سے محروم ہیں ، کتنے ہی گریجویٹ آٹو رکشا چلا رہے ہیں ، اور کتنے ہی انجینئر معمولی کاموں کے ذریعہ اپنا پیٹ بھررہے ہیں ، اب تو بے روزگار ڈاکٹروں کی بھی اچھی خاصی تعداد ہوگئی ہے ؛ اس لئے ہمیں غور کرنا چاہئے کہ روزگار کے وہ کیا مواقع ہیں ، جن میں ہم حکومت کے محتاج نہ ہوںاور جن کو اپنے طورپر کیا جاسکتا ہو ؟یہ تو اصل میں معاشی ماہرین کے غور کرنے کا موضوع ہے ؛ لیکن ہم جیسے لوگ جو سطحی طورپر ایسے مسائل کو دیکھتے ہیں ، ان کے لحاظ سے تین باتیں مسلمانوں کے لئے اس وقت بہت اہم ہیں ، ایک : تجارت ، دوسرے : چھوٹی صنعتوں کا قیام، تیسرے : ہنر مندی ، اللہ تعالیٰ نے تجارت میں بڑی برکت رکھی ہے ، رسول اللہ ﷺ خود تاجر تھے اور ایک کامیاب تاجر تھے ، آپ ﷺنے نہ صرف مقامی طورپر تجارت کی ؛ بلکہ مکہ کا مال شام پہنچاتے اور وہاں کا مال مکہ لاتے ، گویا آپ ﷺایکسپورٹ ، ایمپورٹ بھی کیا کرتے تھے ، آپ ﷺنے تجارت کی اخلاقیات کو تفصیل سے بیان فرمایا ہے کہ تجارت میں جھوٹ نہ ہو ، دھوکہ نہ ہو ، معاملات میں وضاحت ہو ، ابہام نہ ہو ، کم نفع حاصل کرکے زیادہ مال بیچا جائے ، آپ ﷺنے تجارت کی ترغیب دی یہاں تک فرمایا کہ قیامت کے دن سچے تاجر کا حشر انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا اور اس کو نیک ترین لوگوں کی رفاقت حاصل ہوگی ۔ ( ترمذی عن ابی سعید خدریؓ، کتاب البیوع، باب ما جاء فی التجارۃ)خود قرآن مجید نے بھی تجارت کی ترغیب دی ہے ، سورۂ قریش میں خاص طورپر قریش کے تجارتی اسفار کا ذکر کیا گیا ہے، جو گرما میں شام کی جانب اور سرما میں یمن کی جانب ہوا کرتا تھا اور اس کا ذکر اللہ تعالیٰ کے احسان کے طورپر کیا گیا ہے، سورۂ جمعہ میں تلقین کی گئی ہے کہ نماز ادا کرنے کے بعد زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کی روزی کو تلاش کرو ، خود قرآن مجید میں اس کا اشارہ موجود ہے کہ یہ پھیلنا تجارت کے لئے تھا ؛غرض کہ تجارت ایک بہت ہی بابرکت اور آزاد ذریعۂ معاش ہے ، امام شافعیؒ کا نقطۂ نظر ہے کہ تجارت سب سے افضل ذریعۂ معاش ہے ؛ (عمدۃالقاری: ۶؍۱۸۶) چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت ابوبکرؓ ، حضرت عمرؓ ، حضرت عثمانؓ اور اکثر مہاجرین صحابہ ؓنے تجارت کو اپنا ذریعۂ معاش بنایا تھا۔تجارت ایسا ذریعۂ معاش ہے جو شہر ، قصبہ ، گاؤں ، ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ ، ہاسپٹلوں اور تعلیمی اداروں کے قریب ہر جگہ شروع کیا جاسکتا ہے اوراگر تاجر اچھی طرح جائزہ لے کہ کہاں کس چیز کی کھپت ہے ؟تو وہ ضرور اپنی تجارت میں کامیاب ہوگا ، ہندوستان کے بعض علاقوں خاص کر گجرات ، ممبئی ، کلکتہ وغیرہ میں مسلمانوں نے چھوٹی بڑی تجارت کی طرف توجہ دی ہے ، اس کی وجہ سے وہاں کے مسلمان بحمد اللہ خوش حال ہیں ، ضرورت ہے کہ مسلمانوں کو عمومی طورپر تجارت کی طرف متوجہ کیا جائے؛ تاکہ وہ اپنے روز گار کے معاملہ میں زیادہ سے زیادہ خود مکتفی ہو سکیں۔دوسری چیز جس کی طرف توجہ کی ضرورت ہے، وہ ہے چھوٹی صنعتیں ، رسول اللہ ﷺ نے صنعت و حرفت سے واقف مسلمان کی تعریف کی ہے : ان اللّٰه یحب المؤمن المحترف (مجمع الزوائد:۴؍۶۲، باب الکسب والتجارۃ) بھاری صنعتیں تو بہت خرچ طلب ہوتی ہیں ، اس کے قیام میں قانونی مسائل بھی درپیش ہوتے ہیں ، اور اس پر جس طبقہ کی اجارہ داری ہے ، وہ عموماً مسلمانوں کا راستہ کاٹنے کی کوشش کرتاہے ، تو کوشش تو بڑی صنعتوں کے لئے بھی کرنی چاہئے ، اس سے صرف صنعت کے مالک ہی کو نہیں ؛ بلکہ بہت سے لوگوں کوروزگار ملتا ہے؛ لیکن چھوٹی صنعتوں میں نسبتاً کم دشواریاں ہیں اور کم سرمایہ سے ان کا قیام عمل میں آسکتا ہے ، جن شہروں میں مسلمانوں نے چھوٹی صنعتوں کی طرف توجہ کی ہے ، جیسے : بنارس ، مئو ، مرادآباد ، کانپور ، چنئی ، فیروز آباد ، مالیگاؤں ، بھیونڈی وغیرہ ، وہاں اُن کی معاشی حالت بہتر ہے ، اب چھوٹی صنعتوں کا دائرہ بہت وسیع ہوگیا ہے ، اس کے لئے باضابطہ ٹریننگ کورس بھی ہیں اور ان کورسوں میں داخلہ کے لئے زیادہ تعلیم کی ضرورت نہیں ہے ، مسلم سماج میں اس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، ان صنعتوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس میں گھر کے تمام افراد شامل ہوجاتے ہیں ، اور خواتین بھی اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اس کا حصہ بن سکتی ہیں ۔تیسرا ضروری شعبہ ہے ہنر مندی کا ، جس کو آج کل حکومت ’’ اسکیل ڈیولپمنٹ ‘‘ کے عنوان سے فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے ، جیسے : الیکٹریشن ، پلمبروغیرہ ، اس میں خواتین کے لئے بھی متعدد کورس ڈیژائن کئے گئے ہیں ، ان فنون کی تربیت کے لئے سرکاری ادارے بھی قائم ہیں اور پرائیوٹ ادارے بھی ہیں ، شخصی طورپر بھی اس کی تربیت حاصل کی جاسکتی ہے ، جیسے : اے سی ورکشاپ میں ایئر کنڈیشن کی ، موٹر میکینک کے ساتھ رہ کر اُن کے فن کی ، یہ بھی کسب ِمعاش کا اہم شعبہ ہے ، ڈاکٹرس اور انجینئرس کی ضرورت تو کم ہوتی جارہی ہے ؛ لیکن ہنرمندوں کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے اور متمول ملکوں میں بھی ایسے ماہرین کی بہت زیادہ طلب ہے ، اس میدان میں ماشاء اللہ مسلمانوں کی اچھی خاصی تعداد ہے ؛ لیکن اب بھی بےروزگار نوجوانوں کے لئے اس بات کے کافی مواقع ہیں کہ کوئی ہنر سیکھ کر ملک یا بیرون ملک میں محنت اور عزت کی روزی حاصل کر سکیں ۔= = = _________Khalid Saifullah RahmaniGen.Secretary : Islamic Fiqh Academy,India Director : Al Mahadul A’ali Al Islami Hyderabad.E-mail :ksrahmani@yahoo.comWebsite: www.khalidrahmani.in

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

10 مہینے ago

کھلونا پر مبنی تدریس (Toy-Based Learning)

1 مہینہ ago

مقبول

  • راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (4)۔ متحدہ قومیت کے خلاف فرقہ پرستانہ ذہنیت کے فروغ کے لیے برطانوی حکومت ہند کی سازشیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اردو کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • راشٹرواد (3) (3) ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے متحدہ قومیت کی راہ اختیار کرنا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • راشٹرواد(02) ہندستانی مسلمانوں کا راشٹرواد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.