اتوار, جولائی 26, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    کب تک بیٹیاں رشتوں کے انتظار میں بیٹھی رہیں گی؟

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    دھرمستھلا، کراس ووٹنگ اور قیادت کا بحرانکرناٹک کی سیاست آخر کس سمت بڑھ رہی ہے؟

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بنگلہ دیش اور جمعیت علمائے ہند کا تاریخی کردار

    اہلِ مدارس کے لیے تعلیمی ایجوکیشن پالیسیز میں اہم فارمولے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    شہری حقوق کے تحفظ کے لیے SIR کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری: مولانا محمد یاسین جہازی

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    گیروا ندی کے ساحل سے بلند ہوا ذکر و ضرب کا غلغلہ

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    کب تک بیٹیاں رشتوں کے انتظار میں بیٹھی رہیں گی؟

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    دھرمستھلا، کراس ووٹنگ اور قیادت کا بحرانکرناٹک کی سیاست آخر کس سمت بڑھ رہی ہے؟

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بنگلہ دیش اور جمعیت علمائے ہند کا تاریخی کردار

    اہلِ مدارس کے لیے تعلیمی ایجوکیشن پالیسیز میں اہم فارمولے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    شہری حقوق کے تحفظ کے لیے SIR کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری: مولانا محمد یاسین جہازی

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    گیروا ندی کے ساحل سے بلند ہوا ذکر و ضرب کا غلغلہ

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home اسلامیات

بم دھماکے ، اسلامی نقطۂ نظر

by Md Yasin Jahazi
نومبر 20, 2025
in اسلامیات
0
الیکشن میں مسلمانوں کے لئے ترجیحات
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بسم الله الرحمٰن الرحیم

شمع فروزاں مولانا خالد سیف اﷲ رحمانی

2025.11.21

بم دھماکوں سکے واقعات بڑھتے جارہے ہیں ، جہاز اور ٹرین میں تو دھماکے ہوہی رہے تھے ، اب عبادت گاہیں بھی ان کا نشانہ بن رہی ہیں ، عبادت گاہ خواہ کسی قوم کی ہو ، اس کا بنیادی مقصد ان کے عقیدہ کے مطابق خدا کی بندگی کرنا ہوتا ہے ، ایسی جگہوں کی بے احترامی سے گذرکر وہاں آنے والوں پر جان لیوا حملے کرنا یقیناً انسانیت سوز عمل ہے ۔حالت امن کی تو بات ہی اور ہے ، حالت جنگ میں بھی صحابہ ؓ کو جن باتوں کی تلقین کی جاتی اور رسول ﷺ فوج بھیجتے وقت جو ہدایات دیتے ، ان میں ایک یہ بھی ہوتی کہ مذہبی پیشواؤں اور عبادت گاہوں کے خادموں کو قتل نہ کیا جائے ؛ چنانچہ حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما کی روایت میں ہے کہ رسول اﷲ ﷺ فوج روانہ کرتے وقت یہ ہدایات دیتے :تم لوگ اﷲ کے نام سے نکلو ، ایمان نہ لانے والوں سے اﷲ ہی کے لئے جہاد کرو ، دھوکہ نہ دو ، خیانت نہ کرو ، کسی کو مثلہ نہ کرو ، بچوں کو اور چرچ والوں کو قتل نہ کرو ۔ ( مسند احمد،حدیث نمبر:۲۷۲۸ )اس سے اسلام کی فراخدلی ، وسیع القلبی اور کشادہ چشمی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عین جنگ کے وقت جب اکثر قانون کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے اور یہ بھی اس زمانہ میں جب قوموں کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں تھا اور نہ جنگ کے کسی قانون پر حکومتوں نے دستخط کئے تھے ،یک طرفہ طورپر آپ ﷺنے مہذب قوانین جنگ انسانیت کو دیا اور دوسری قوموں کے مذہبی جذبات کو ملحوظ رکھا ۔بم دھماکوں کے سلسلے میں اسلامی نقطۂ نظر کو جاننے کے لئے چند اُمور کو ملحوظ رکھنا چاہئے :(۱) ان دھماکوں میں صرف قصور وار اور مجرمین کی جانیں نہیں جاتیں ؛ بلکہ بے قصور لوگ بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں ۔(۲) ان دھماکوں میں بوڑھے ، بچے ، عورتیں بھی نشانہ بنتے ہیں ۔(۳) مہلوکین کی جانیں اس طرح جاتی ہیں کہ ان کے جسم کے پرخچے اُڑ جاتے ہیں ، بعض دفعہ تو سر ایسا غائب ہوتا ہے کہ بغیر سر کے آخری رسوم انجام دی جاتی ہیں ۔(۴) یہ بنیادی طورپر آتشیں ہتھیار ہے ، اسی لئے دھماکہ کا شکار ہونے والوں کے چہرے جھلس جاتے ہیں ؛ بلکہ پورا جسم ہی ، بارود وغیرہ سے بنیادی طورپر آگ پیدا ہوتی ہے اوریہی آگ دوسرے مہلک مادوں کو لے کر پوری طاقت کے ساتھ اپنے ماحول میں بکھرجاتی ہے اورجہاں تک پہنچتی ہے ، آفت ڈھاتی چلی جاتی ہے ۔اب آئیے ان نکات کے بارے میں شرعی نقطۂ نظر سے غور کریں :(۱) حالت ِامن میں شریعت کا اُصول واضح ہے کہ جو شخص مجرم نہ ہو ، اس پر ہاتھ اُٹھانا جائز نہیں ؛ کیوںکہ ایک کے عمل کی ذمہ داری دوسرے پر نہیں :’’ لا تزر وازرۃ وزر اُخریٰ ‘‘ بلکہ ممکن حد تک میدانِ جنگ میں بھی اس کو ملحوظ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ، عرب میں لوگ مزدوروں اور غلاموں کو پکڑلیتے تھے اور زبردستی اپنے ساتھ جنگ میں لے جاتے تھے ، ان کی رضامندی شامل نہیں ہوتی تھی ، اسی لئے آپ ﷺ نے مزدوروں اور غلاموں کو بھی جنگ میں نشانہ بنانے سے منع فرمایا : ’’فنهانا أن نقتل العسفاء والوصفاء‘‘۔ ( مسند احمد،حدیث نمبر:۱۵۴۲۰)(۲) بوڑھوں ، بچوں اور عورتوں کو عام حالات میں تو کجا ؟ حالت جنگ میں بھی نشانہ بنانے سے منع کیا گیا ہے ، حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے بہ سند صحیح منقول ہے کہ آپ ﷺنے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرمایا ، (مجمع الزوائد : ۵؍۳۱۶)،اسی مضمون کی روایت حضرت کعب بن مالک ؓ کے صاحبزادے سے بھی منقول ہے ، (حوالۂ سابق : ۵؍۳۱۵) ایک اور روایت میں بوڑھوں کا ذکر بھی ہے اور اس کے راوی بھی حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما ہیں ، (حوالۂ سابق : ۵؍۳۱۷) بعض جنگوں میں آپ ﷺنے خواتین کی لاش دیکھی تو اس پر سخت ناگواری کا اظہار فرمایا ، (دیکھئے : حوالۂ سابق : ۵؍۳۱۶) جب حالت جنگ میں بوڑھوں ، خواتین اور بچوں کی یہ رعایت ہے تو معتدل حالات میں میں کیوں کر ایسے اقدام کا جواز ہوسکتا ہے ، جس میں ان کمزوروں کی جانیں جائیں ؟(۳) حدیث میں بار بار مثلہ سے منع کیا گیا ہے ، یہ ممانعت عام حالات میں تو ہے ہی ، جنگ میں بھی اس کو خاص طورپر منع فرمایا گیا ؛ کیوںکہ عربوں کا طریقہ یہ تھا کہ وہ جب اپنے دشمنوں پر فتح پاتے تو نہ صرف ان کو قتل کرتے ؛ بلکہ نہایت ایذا رسانی سے ان کی جان لیتے اورپھر ان کومثلہ بھی کرتے ، ناک کاٹ دیتے ، آنکھیں نکال لیتے ، کان کاٹ دیتے ، یہاں تک کہ مقتول کی کھوپڑی میں شراب پی کر اپنی بڑائی اور قوت کا اظہار کرتے ، رسول اﷲ ﷺ نے اس غیر انسانی حرکت کو نہایت شدت سے منع کیا اور فرمایا کہ اگر کوئی شخص قتل کا مستحق ہو ، یعنی قانونی طور پر اس كا جرم ثابت هو تو اسے بہتر طریقہ پر قتل کرو ، ایذا نہ پہنچاؤ اور مثلہ نہ کرو ، جنگ کے موقع پر آپ ﷺنے جو ہدایات دی ہیں ، ان میں کثرت سے مثلہ کی ممانعت کا ذکر موجود ہے ، (دیکھئے : باب مانہی عن قتلہ من النار وغیر ذالک ، مجمع الزوائد : ۵؍۱۸-۳۱۵) بلکہ اگر کسی شخص نے کسی بے قصور کو قتل کرتے وقت ایذا رسانی اورمثلہ کرنے کا طریقہ اختیار کیا ہو ، تب بھی حکم ہے کہ جب بدلہ میں اسے قتل کیا جائے ، تو سیدھے طور پر تلوار سے قتل کردیا جائے : ’’ لا قود إلا بالسیف‘‘(ابن ماجہ ، عن نعمان بن بشیر،حدیث نمبر:۲۶۶۷) دھماکہ کے ذریعہ انسانی جسم کا جو حشر ہوتا ہے ، وہ یقیناً مثلہ کی بدترین صورت ہے ۔(۴) رسول اﷲ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی انسان دوسرے انسان یاحیوان کو آگ میں جلانے کی سزا دے ؛ کیوںکہ یہ سزا دینا اﷲ ہی کے شایانِ شان ہے : ’’فإنہ لا یعذب بالنار الا رب النار‘‘( سنن ابوداؤد،حدیث نمبر:۲۶۷۳)؛ بلکہ آپ ﷺنے تو کھیتیوں کو بھی جلانے سے منع فرمایا ، ( مجمع الزوائد عن ثوبان : ۵؍۳۱۷) اور بم بنیادی طورپر آتش گیر ہتھیار ہے ۔اس لئے شرعی نقطۂ نظر سے بم دھماکہ جنگ کے علاوہ عام حالات میں کرنا کسی طرح درست نہیں ، اس طرح کے دھماکو ں کو ایشیاء میں دراصل یہودی دہشت گردوں نے رواج دیا ، جنھوں نے ۱۹۴۷ء میں بڑے پیمانے پر فلسطین میں بم دھماکے کئے ، مسلمانوں اور عیسائیوں کو اس کا نشانہ بنایا اور اب یہ انتقام و احتجاج کا ایک اندھا ہتھیار ہوگیا ہے ،جن جمہوری ممالک میں دستوری معاہدہ کی بنیاد پر مختلف قومیں ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں اور وہاں احتجاج اور حصول انصاف کے جائز راستے کھلے ہوئے ہیں ، وہاں ایسے دھماکوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا ، رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی مُعاهِد پر ظلم کیا ، یا اس کو نقصان پہنچایا تو میں اس کی طرف سے قیامت کے دن فریق بن کر کھڑا ہوں گا :الا من ظلم معاھداً أو أنقض … فأنا حجیجہ یوم القیامۃ ۔ ( ابوداؤد ، حدیث نمبر : ۳۰۵۲)البتہ ہماری حکومت کے لئے دو باتیں قابل غور ہیں : ایک یہ کہ کسی شخص کو ثبوت و شواہد کے بغیر مجرم کے کٹہرے میں کھڑا کردینا کھلی ہوئی ناانصافی ہے ، مسلمانوں پر ظلم روا رکھا جاتا ہے ، خود حکومت کے قائم کئے ہوئے کمیشن فرقہ پرست تنظیموں اور پولیس عہدیداروں کو قصور وار ٹھہراتی ہیں ؛ لیکن ان کے خلاف کوی ایکشن نہیں لیا جاتا اور اگر اکثریت کو کہیں کوئی نقصان پہنچے تو بلا ثبوت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ؛ حالاںکہ اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے فرقہ پرستوں نے ان کے خلاف سازش رچی ہو ۔دوسرے : مسلمان محسوس کرتے ہیں کہ ان پر جو ظلم و ستم ہوتا ہے ، اس پر ظالموں کے ہاتھ تھامے نہیں جاتے ، نہ پولیس انھیں انصاف دیتی ہے ، نہ عدالتیں ان کو انصاف دینے کے لئے حرکت میں آتی ہیں ، بھاگلپور ، مرادآباد اور گجرات کے قتل عام کو عرصہ ہوگیا ؛ لیکن کوئی قابل ذکر کارروائی نہیںکی گئی ؛ بلکہ شقی القلب عہدیداروں کو ترقیوں سے نوازا گیا ؛ لیکن جب مسلمانوں پر کوئی الزام آتا ہے ، تو نہایت برق رفتاری کے ساتھ اس کی تحقیق کی جاتی ہے ، یہاں تک کہ بعض بے قصور لوگوں کو مجرم کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جاتا ہے ، جب تک یہ ناانصافی اور دو نظری ختم نہیں ہوگی ، ملک میں حقیقی امن و آشتی قائم نہ ہوسکے گی ۔بہرحال ! مسلمان ایک داعی اُمت ہیں اور انھیں خدا نے انسانیت کے لئے رہبر بناکر بھیجا ہے ، اس لئے ان کا فریضہ ہے کہ حالات کتنے ہی دشوار ، صبر آزما ، حوصلہ شکن اور جذبات کو برانگیختہ کرنے والے کیو ںنہ ہوں ؛ لیکن وہ اپنے آپ کو شریعت کی حدود میں رکھیں ، کہ اسی میں ان کی بھلائی ہے ۔= = = _________Khalid Saifullah RahmaniGen.Secretary : Islamic Fiqh Academy,India Director : Al Mahadul A’ali Al Islami Hyderabad.E-mail :ksrahmani@yahoo.comWebsite: www.khalidrahmani.in

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
جمعیت علمائے ہند کے 106سال مکمل، تاسیس کی مستند کہانی

جمعیت علمائے ہند کے 106سال مکمل، تاسیس کی مستند کہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

قرآن حکیم غیر مسلموں کی نظر میں

9 مہینے ago
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

حضرت مولاناحافظ پیرذوالفقار احمدصاحب نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ

6 مہینے ago

مقبول

  • فرقہ وارانہ سیاست کا تاریخی پس منظر اور جمعیت علمائے ہند کا معقول اصولی موقف

    موجودہ ہندستان کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • پاکستان کا بھوت کھڑا کرکے ہندستانی مسلمانوں کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • فرقہ پرستوں کے اعتراض کا علمی و تاریخی جواب نمبر (1)

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.