جمعرات, مارچ 26, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    فرقہ پرست ہندو استھان میں بدلتا بھارت

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت کی فرقہ وارانہ تقسیم کی مہم

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    ہندوتو کی سمت اور رفتار

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    اولیاء اللہ کے مشن: حاجی نور الحسن مرحوم کی یاد میں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    فرقہ پرست ہندو استھان میں بدلتا بھارت

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت کی فرقہ وارانہ تقسیم کی مہم

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    ہندوتو کی سمت اور رفتار

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    اولیاء اللہ کے مشن: حاجی نور الحسن مرحوم کی یاد میں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home جمعیۃ علماء ہند

کارروائی رپورٹ سالانہ تعلیمی پروگرام جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈو تقریب استقبالیہ جمعیت علمائے بسنت رائے

by Md Yasin Jahazi
دسمبر 11, 2025
in جمعیۃ علماء ہند, مضامین
0
کارروائی رپورٹ سالانہ تعلیمی پروگرام جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈو تقریب استقبالیہ جمعیت علمائے بسنت رائے
0
SHARES
71
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

منعقدہ : 10؍دسمبر 2025، مطابق 18؍ جمادی الثانی 1447ھ، بروز بدھ۔بمقام: کیمپس جامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈجامعۃ الہدی جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ کے زیر اہتمام و انتظام،10؍دسمبر 2025ء کو صبح تقریبا ساڑھے نو بجے ، جامعۃ الہدی جہاز قطعہ ، گڈا جھارکھنڈ کے کیمپس میں، تکمیل حفظ قرآن کانفرنس کے عنوان سے اسی جامعہ کا سالانہ تعلیمی پروگرام ہوا، جس کی صدارت علاقے کی مشہور شخصیت حضرت مولانا قاضی محمد شفیق صاحب بیربلپوری دامت برکاتہم نے کی۔ مولانا محمد یاسین قاسمی لوچنی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے جامعہ کے ننھا طالب عزیزم صادق ابن یوسف صاحب جہازی کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔بعد ازاں درج ذیل طلبائے کرام نے تعلیمی مظاہرات پیش کیے: 1 تلاوت عزیزم صادق ابن یوسف صاحب2 نعت محمد عفان ابن مولانا عبد القیوم صاحب3 تقریر: علم شفیع اللہ ابن عبد الرحمان 4 تقریر:عدل و انصاف محمد ساحل ابن جناب جسیم الدین مرحوم5 ٹلی ویژن کاشف ابن حافظ محمد قاسم6 تقریر: انگریزی ڈسپلن محمد احسان ابن مرشد7 رسالت محمد مرغوب ابن محمد عالم گیر8 تلاوت احتشام ابن سیف اللہ صاحب9 نعت انعام الحق ابن اظہار الحق10 احادیث غلام ربانی ابن محمد مستقیم11 سونے کی سنتیں شفیع احمد ابن شبیر احمد12 انگریزی: پیغمبر محمد محمد مبشر ابن عبد الجبار 13 سوال وجواب دینیات محمد ذیشان ابن عبدالمنانمحمد سالم ابن مولانا مختار صاحب14 تقریر:اخلاص محمد عالم ابن محمد اشفاق15 سونے کی سنتیں محمد احسان ابن معین الدین ریسمبا16 تقریر: عظمت قرآن محمد التمش ابن غلام رسول17 انگریزی تقریر:پیغمبر محمد محمد انتظار ابن محمد شبیر صاحب18 سوال وجواب اسلامی معلومات محمد آصف ابن محمد محسنآفتاب عالم ابن محمد سراج19 شرائط نماز محمد مناظر ابن محمداسماعیل20 تقریر: معاشرے میں مدارس کا کردار محمد حسنین ابن غلام رسول21 عظمت قرآن محمد حسنین ابن عبدالجبار 22 نماز محمد مسعود ابن محمد سلطان23 نظم: حافظ قرآن محمد ریحان ابن عبدالمنان24 انگریزی تقریر: نماز محمد منتشر ابن افروز عالم25 آخرت محمد مصطفی ابن محمد اسلم26 نظم: صحبت اللہ والوں کی محمد سجاد ابن محمد عباس بنسی پور27 مکالمہ: سلام اور استقبالمکالمہ نگار: مولانا محمد یاسین جہازیڈائریکٹرانقاری کلیم الدین صاحب جامعہ ہذامولانا محمد بلال صاحب استاذ جامعہ ہذا محمد حسنین ابن غلام رسولمحمد مجاہدابن نثار احمدمحمد مسعود ابن محمد سلطانجسیم الدین ابن امن انصارین پھنسیامحمد مصطفیٰ ابن محمد اسلم سانکھی سلام اور استقبال کے عنوان سے شان دار پیش کش کے بعد جامعۃ الہدی کے بانی و مہتمم مفتی محمد نظام الدین قاسمی نے جامعہ کی سالانہ تعلیمی رپورٹ، آمدنی و خرچ کا بجٹ، آئندہ سال کا تخمینی بجٹ اور ادارے کا مشن و ویژن پیش کیا۔اس کے بعد انعامات کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوا۔ سب سے پہلے جامعہ کے سبھی 48 طلبہ کوتشجیعی انعامات کے طور پر فائل میں رکھ کرایک ایک عدد کاپی اور قلم دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔بعد ازاں جامعہ کے صدر مدرس قاری کلیم الدین صاحب، مولانا بلال صاحب،ماسٹر شمشاد صاحب اور ماسٹر راسخ صاحب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملبوسات پیش کیے گئے۔ جامعہ کے باورچی محمد مشاق صاحب کو بھی شرٹ، پینٹ،چپل اور بنیان دے کر ان کی خدمت کو سراہا گیا۔اورسب سے اہم انعام حافظِ قرآن حافظ احتشام الحق ابن اظہار الحق جہازی کو دیا گیا، جنھیں ایک سائیکل اور ایک جوڑا کپڑا بطور حوصلہ افزائی پیش کیا گیا۔اسی موقع پر دہلی سے تشریف لائے جناب ڈاکٹر انیس الرحمان صاحب علیگ، مولانا ادریس صاحب کیواں، مفتی اقبال صاحب اور قاضی شفیق صاحب کا شال اوڑھا کر استقبال کیا گیا، جب کہ مولانا سلیم الدین صاحب کا چادر کے بغیر ہی استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں صدرا اجلاس حضرت مولانا قاضی محمد شفیق صاحب بیربل پوری دامت برکاتہم کا صدارتی خطاب ہوا، جس میں انھوں نے علم کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالم اپنے بلند مقام کو سمجھیں اور جو عالم اخلاص کے ساتھ عمل کریں گے ، ہلاک نہیں ہوں گے۔انھوں نے نوجوانوں کو علاقے میں کام کرتے ہوئے دیکھ کر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر ہونے سے تعبیر کیا۔ اور کہا کہ جو کام باپ نہیں کرپایا، وہ بیٹے کر رہے ہیں۔انھوں نے مولانا اسعد مدنی صاحب کا ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے بیان کہا کہ ایک پروگرام میں کسی نے ان سے کہا کہ آپ علی گڑھ کے معاملہ میں کچھ کیوں نہیں کر رہے ہیں؟ پھر کہا کہ پہلے آپ یہ بتائیے کہ آپ مسلمان بھی ہے یا نہیں؟ اس پر مولانا نے ناراضگی کے اظہار کے بجائے کہا کہ لو میں آپ کے سامنے کلمہ پڑھتا ہوں کہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ۔ پھر فرمایا کہ اصل چیز اخلاص ہے۔ اگر اخلاص سے کام کریں گے، تو اللہ تعالیٰ اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ اخیر میں انھوں نے جامعۃ الہدیٰ کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا مکمل تعاون پیش کرنے کا اعلان کیا۔ حضرت قاضی صاحب نے یہ بھی فرمایا کہ مدرسہ اور جمعیت دونوں کے کام دینی و ملی خدمات ہیں۔ ہم بچپن سے جمعیت علمائے ہند سے وابستہ رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ مفتی محمد نظام الدین قاسمی، مولانا محمد یاسین، مفتی زاہد امان اور ان کی نوجوان ٹیم علاقے میں مکاتب، مدارس اور جمعیت کے کاموں کو متحرک طریقہ سے انجام دے رہی ہے۔ ہم ان کی مکمل تائیدکرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو بھی ہیں۔انھیں کے خطاب کے ساتھ اس نشست کے اختتام اور چائے کے وقفہ کا اعلان ہوا اور گیارہ بج کر تریپین منٹ پر پندرہ منٹ کے لیے چائے کا وقفہ کیا گیا۔تقریب استقبالیہجمعیت علمائے بلاک بسنت رائے کے زیر اہتمام، تقریب استقبالیہ کے عنوان سے، تقریبا سوا بارہ بجے پروگرام کا دوسرا سیشن شروع ہوا۔ اس کی صدار ت حضرت مولانا مفتی محمد اقبال صاحب نائب صدر جمعیت علمائے ضلع گڈا و بانی مہتمم معہد محمود سراج العلوم رجون نے فرمائی۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد جمعیت بلاک یونٹ کے صدر مفتی محمد نظام الدین صاحب قاسمی کے دہلی چھوڑ کر علاقے ہی میں رہنے کے فیصلے تناظر میں ان کا تہلکہ خیز استقبال کرنا تھا۔ چنانچہ اسکیجیول کے مطابق سب سے پہلے ٹیکر سے لے کر جامعہ تک پیدل مارچ کرتے ہوئے نعرہ ہائے استقبال و خوش آمدید کے مترنم صداوں کے بیچ ، پھولوں کی بارش اور مالا وگل دستوں کے ساتھ ان کی آمد کا خیر مقدم کیا گیا۔ علاقے کے ائمہ، علما اور جمعیت علما سے وابستہ افراد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے، مفتی محمد نظام الدین کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ مفتی صاحب علما و عوام کے جلوس کے جلو میں جب تک جمعیت علما کے جھنڈے تک نہیں پہنچے، تب تک فلک شگاف نعرہ ہائے استقبال و تحسین بلند ہوتے رہے۔ بعد ازاں مفتی صاحب نے جھنڈا لہرانے کی رسم ادا کی، اس کے ساتھ ہی ترانہ جمعیت علما پڑھا گیا۔اسے مشہور مداح رسول مولانا شمیم صاحب مہتمم مدرسہ فخر الاسلام کوریانہ نے اپنی دل کش اور من موہ لینے والی آواز میں پیش کیا۔ بعد ازاں نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے مفتی محمد زاہد امان قاسمی نے پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے ،مولانا شمس تبریز قاسمی نائب صدر ناظم جمعیت علمائے بسنت رائے کو مائک پر بلایا ، جنھوں نے کلمات ترحیب و تشکر پیش کیا۔ اس کے بعد مفتی محمد زاہد امان قاسمی نے جمعیت علمائے بلاک بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ پیش کی، جو 2019سے 2025 تک خدمات پر مشتمل تھی۔ پھر مفتی محمد خلیل احمد صاحب استاذ حدیث مدرسہ اصلاح المسلمین چمپانگر بھاگل پور نے استقبال کی شرعی حیثیت کے عنوان سے خطاب کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ آج کل مدارس اور دیگر جلسوں میں مقررین کے لیے جو القاب استعمال کیے جاتے ہیں، وہ حد درجہ مبالغہ آمیز اور حقیقت سے بہت دور ہوتے ہیں، ہمیں شریعت کے حکم کو سامنے رکھتے ہوئے اعتدال سے کام لینا چاہیے۔ انھوں نے حدیث کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ جس کی تعریف کی جائے، اسے چاہیے کہ تکبر میں مبتلا ہونے سے بچنے کے لیے تعریف کرنے والے کو تعریف کرنے سے منع کرے۔ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اعتدال کے ساتھ کسی کا استقبال کیا جائے، تو شریعت اس سے منع نہیں کرتی ہے۔ بعد ازاں مولانا شمیم صاحب نے زبردست استقبالیہ نظم پیش کی، جس میں مفتی محمد نظام الدین صاحب کی خصوصیات کے تذکرہ کے ساتھ اس پر مسرت کا اظہار کیا کہ علاقے میں ان کے مستقل طور پر رہنے سے اہل علاقہ کو بڑا فائدہ ہوگا ان شاء اللہ تعالیٰ۔پھر مولانا مجیب الحق صاحب نائب صدر جمعیت علمائے بلاک بسنت رائے و امام و خطیب جھپنیاں مسجد نے مفتی محمد نظام الدین کا مختصر سوانحی خاکہ پیش کرتے ہوئے ان کا جامع تعارف پیش کیا، جس میں خاندانی پس منظر، تعلیمی اسفار، خدمات کا وسیع دائرہ، سلوک و تصوف سے وابستگی اور علاقے میں ان کے کارہائے نماں کا نمایاں طور پر تذکرہ کیا گیا تھا۔ تاثراتاس کے بعد تاثرات کے تحت مولانا محمد سلیم الدین صاحب مہتمم یتیم خانہ باگھاکول نے اپنے قلبی جذبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمد نظام الدین صاحب ہمہ گیر شخصیت ہیں، وہ سیاست، قیادت، تعلیم و تدریس اور تحریر وتقریر گویا ہر فن مولیٰ اور گل سرسبد ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ مفتی صاحب اور ان کے رفقا نے علاقے میں تعلیمی و سماجی بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے۔ ڈاکٹر مولانا عبدالمجید ندوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے علاقے کے حالات کے متعلق ’’علاقے میں شیخ برادری کا ذکر جاوداں‘‘ کے عنوان سے ایک کتاب لکھی ہے، جس میں ثابت کیا ہے کہ علاقے میں پرسہ اسکول اور مدرسہ شمسیہ گورگواں کا بڑا اہم کردار ہے، جنھوں نے ہمیں پاؤں پاؤں چلانا سکھایا ہے؛ لیکن یہ ادارے آج زبوں حالی کے شکار ہیں۔ انھوں نےمفتی صاحب کا علاقے میں خیرمقدم کرتے ہوئے ، انھیں مبارک باد پیش کی اور امید جتائی کہ جامعۃ الہدیٰ کا قیام اورمفتی صاحب کی روزو شب کی محنت علاقے کے کھوئے ہوئے وقارکو واپس دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ مولانا سجاد ندوی صاحب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مارٹن لوتھر کا مقولہ نقل کرتے ہوئے مفتی صاحب کو مجاہد کا خطاب دیتے ہوئے ان کی زندگی کو جہد مسلسل سے تعبیر کیا اورکہا کہ کرگس کے بجائے شاہین کی زندگی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔دہلی کے معروف ڈرائے فروٹ تاجر جناب ڈاکٹر انیس الرحمان صاحب-جو دہلی سے اس اجلاس میں شرکت کے مقصد سے ہی تشریف لائے تھے- نے اپنا تاثرات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مفتی محمد نظام الدین صاحب دہلی کی گرین پارک جامع مسجد میں صرف ایک امام اور خطیب ہی نہیں تھے؛ بلکہ وہ ایک مشن اور تحریک کا نظریہ رکھنے والی شخصیت تھے۔ جب انھوں نے وہاں استعفی پیش کیا، تو دل نے قبول نہیں کیا؛ لیکن جب یہاں ان کی خدمات و کارنامے کو دیکھا ، تو معلوم ہوا کہ وہاں سے زیادہ ضرورت یہاں ہے، اس لیے نم آنکھوں کے ساتھ ہمیں مجبورا الوداع کہنا پڑا۔ اور یہاں آج ان کے استقبال کے حسین منظر کو دیکھ کر یہ اندازہ ہوا کہ آپ سب اپنے عالم، اپنے قائد سے کس درجہ محبت کرتے ہیں۔انھوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ علاقہ بہت پسماندہ ہے اور کام کی سخت ضرورت ہے، ہمیں جب بھی کسی کام کے لیے آواز دی جائے گی، تو ان شاء اللہ تعالیٰ ہم لبیک کہیں گے۔ بعد ازاں مرکزی جمعیت علمائے ہند کے شعبہ تصنیف مرکز دعوت اسلام کے معتمد مولانا محمد یاسین جہازی –جنھوں نے مہمان خصوصی کے طور پراس اجلاس میں شرکت کی تھی-نے اپنے خطاب میں کہا کہ موضوع کے اعتبار سے ارادہ یہ تھا کہ علاقے میں جمعیت علمائے ہند کو کم سرمایہ کے باوجود فعال کیسے بنایا جائے کے موضوع پرگفتگو کروں، لیکن قلت وقت کی وجہ سے اس موضوع کو چھوڑتا ہوں۔ انھوں نے آگے کہا کہ مفتی خلیل احمد صاحب نے استقبال کے متعلق حقیقت سے دور القابات استعمال کرنے سے متعلق جو باتیں کہی ہیں، وہ معتدل موقف ہے، تاہم سیرت نبوی اور بزرگان کی سوانح حیات میں اپنی قیادت کی حوصلہ افزائی اور استقبال کے عملی نمونے ملتے ہیں۔ اور مفتی صاحب کا یہ استقبال دراصل اسی فریضہ کی ادائیگی تھی۔ اگرچہ جس آن بان اور شان کے ساتھ ہمیں مفتی صاحب کا استقبال کرنا چاہیے، وہ نہیں ہوپایا، تاہم یہ عمل ہمارے مستقبل کے لیے نمونہ عمل ہے، جس کا سلسلہ مزید وسیع ہوگا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔انھوں نے جمعیت والے کو ہدیہ بہت ملتا ہوگا کے تصور پر ایک لطیفہ بھی سنایا کہ مجھےایک بہت بڑی ہستی نے کہا کہ آپ لوگوں کو ہدیہ بہت ملتا ہوگا، جس پر مولانا جہازی نے جواب دیا کہ اتنا ہی ملتا ہے، جتنا آپ نے دیا ہے۔ چوں کہ انھوں نے کبھی کوئی ہدیہ نہیں دیا تھا، اس لیے وہ صاحب اور شریک اجلاس بھی بہت محظوظ ہوئے۔بعد ازاں مفتی محمد نظام الدین صاحب قاسمی نے ان کے لیے استقبالیہ پروگرام منعقد کرنے پر جمعیت علمائے بسنت رائے کے ذمہ داروں اور ممبروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ استقبال دراصل ذمہ داری ہے، اور ان شاء اللہ اس کی ادائیگی میں میں آپ حضرات کی توقع پر پورااترنے کی کوشش کروں گا۔ اور سماج کا ہر ہر فرد اپنی اپنی جگہ ایک ذمہ دار ہے۔ اور اسے اپنی اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان سماج کا آئینہ ہے، لہذا بہتر سماج کی تعمیر کے لیے ہمارے نوجوانون کو اپنا کردار بھی بہتر بنانا ہوگا۔ مولانا ادریس صاحب صدر جمعیت علمائے گڈا (ارشد مدنی) و مہتمم امداد القرآن کیواں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کام کی توفیق کے لیے صرف صلاحیت کافی نہیں ہے؛ بلکہ مقبولیت بھی ضروری ہے۔ مفتی محمد نظام الدین صاحب کے کارہائے نمایاں اس پر بات گواہ ہیں کہ ان کے اندر صلاحیت بھی ہے اور عند اللہ و عند الناس مقبول بھی ہیں۔ انھوں نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ میں مفتی صاحب کا علاقے میں خیرمقدم کرتا ہوں اور ان کے تمام کاموں کی مکمل تائید کرتا ہوں۔اخیر میں اس نشست کے صدر مولانا مفتی محمد اقبال صاحب نے صدارتی خطاب پیش کرتےہوئے کہا کہ میں، بحیثیت نائب صدر جمعیت علمائے گڈا، بحیثیت صدر لجنۃ العلما والمفتیین اور بحیثیت صدر رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع گڈا، حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیت علمائے ہند کے اس تاریخی بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں جو انھوں نے 29 ؍نومبر 2025 ءکو بھوپال میں مرکزی مجلسِ منتظمہ کے اجلاس میں دیا تھا کہ: "جب جب ظلم ہوگا، تب تب جہاد ہوگا”۔انھوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں علاقے کے اہل ثروت کو جامعۃ الہدی اور دیگر تمام اسلامی اداروں کے تعاون کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انھوں نے ترغیب کے لیے دیوبند کی بیوہ کا واقعہ بھی سنایا، جو اپنی کمائی ہوئی دو روٹی میں سے ایک افغانستان کے ایک مجبور و لاچار طالب علم کو دیا، تاکہ وہ طالب علم دارالعلوم دیوبند میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکے۔ چندہ کرتے ہوئے مفتی صاحب نے اعلان کیا کہ کون ایک طالب علم کو حافظ بنانے کا خرچہ اٹھائے گا، جس پر ماسٹر نسیم صاحب لوچنی، جناب یاسین صاحب پکڑیا ، ماسٹر غلام رسول صاحب جہاز قطعہ، ڈاکٹر انیس الرحمان صاحب دہلی (دو بچے) نے لبیک کہا۔ اور نقد بارہ ہزار پانچ سو چودہ روپے ہوئے۔ مفتی محمد خلیل صاحب سیری چک کی دعا پردو بج کر ایک منٹ پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ نماز ظہر کے بعد تمام حاضرین کی بریانی اور زردہ سے ضیافت کی گئی، جس کی مجموعی تعداد تقریبا پانچ سو تھی۔ ان دونوں پروگراموں میں عوام کی سینکڑوں تعداد کے لیے جن اہم اہم شخصیات نے شرکت کی، ان میں قاری محمود بسمبر چک، مولانا محفوظ امام مسجدموہن پور، مفتی زاہد حسن بانی مہتمم جامعہ شیخ یونس اسنبنی گڈا، انجینر مقیم الرحمان فاونڈر و پرنسپل الامین اسکول سروتیہ، مولانا خالد اقبال مہتمم جامعہ محی السنہ، مولانا الیاس ثمر ڈائریکٹر و پرنسپل الفتح انٹرنیشنل اسکول کرما، مولانا قاسم بانی مہتمم معہد انور نیموہاں، ماسٹر نظام الدین ناظم اعلیٰ مدرسہ بشیر العلوم کیتھیہ، مفتی زبیر نمائندہ مدرسہ سلیمانیہ سنہولا ہاٹ بھاگل پور، قاری اکرام بانی مہتمم جامعۃ الصالحات کرہریا گڈا، مولانا عبد الرحمان مظاہری ناظم اعلیٰ مدرسہ حمیدیہ ہنوارہ، مولانا آصف قاسمی امام و خطیب مدنی چک، مفتی سجاد قاسمی امام و خطیب موکل چک، حافظ جمشید امام و خطیب سکرام پور، حافظ رئیس مدرسہ اسلامیہ خرد سانکھی، مولانا شمشیر قاسمی امام و خطیب پھنسیہ، قاری محسن بانی مہتمم جامعۃ الطاہرات بنسی پور، قاری محمود بسمبر چک، قاری ضیاء اللہ ناظم اعلیٰ مخزن العلوم دھپرا، مولانا ذیشان قاسمی امام و خطیب بیلا قطعہ، حافظ محسن امام و خطیب بڑی سانکھی، قاری عبدالستار امام و خطیب کپیٹا، مولانا سرفراز قاسمی بڑی سانکھی، قاری کلیم الدین مہتمم مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم خورد، مولانا مستقیم پربتہ،حافظ ہاشم امام و خطیب کیتھیا مسجد، جناب آفتاب عالم ناظم اعلیٰ جامعۃ الطاہرات مانجر، ماسٹر نسیم لوچنی خازن جمعیت علمائے بسنت رائے، ماسٹر ازہر کیتھ پورا، ماسٹر ولی سروتیہ خازن جمعیت علمائے ضلع گڈا، ماسٹر مظفر جمنی کولا، مولانا اختر حسین امینی جہازی، مولانا غلام رسول ریسمبا، ماسٹر فیض الدین جہازی، جناب فہیم جہازی، مکھیا صغیر جہازی، جناب انظر احمد پرمکھ بسنت رائے پرکھنڈ، ڈاکٹر خالد جہازی، ماسٹر غلام رسول جہازی، حافظ شفیق امام عیدگاہ جہاز قطعہ،حاجی عبید اللہ جہازی، حافظ اشفاق جہازی، مولانا عبدالقیوم قاسمی جہازی،نسیم بسمبر چک،مفتی عبد اللہ جہازی مدرس مدرسہ اسلامیہ خرد سانکھی،حافظ قمر الہدی رنسی ، قاری سجاد صاحب کیواں،مولانا فیضان قاسمی جہازی، حافظ ہارون رشید پرسیاہائی اسکول اور جناب جمال جہازی صاحب ودیگر اہم شخصیات کےنام قابل ذکر ہیں۔ سامعین کے تاثرات میں اس بات کا کھل کر اعتراف کیا گیا کہ جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ کے اس دو سیشن پر مشتمل عظیم الشان پروگرام نے علمی، سماجی اور تنظیمی سطح پر ایک نئی تاریخ رقم کی، جسے علاقے کے لوگ دیر تک یاد رکھیں گے۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
استقبالیہ برائے مفتی محمد نظام الدین قاسمی

استقبالیہ برائے مفتی محمد نظام الدین قاسمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

سماوی، انسانی، شیطانی آفات اور تحفظ کے فطری طریقے

3 ہفتے ago
باب اول در بیان انجام مداہنت

واپسی

2 مہینے ago

مقبول

  • ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • فرقہ پرست ہندو استھان میں بدلتا بھارت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سرور کائنات ﷺ کی عید

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.