پیر, ستمبر 7, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    زبان سکھانے والی نصابی کتاب کیسے لکھیں

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند

    اماموں کی تربیت پر جمعیت علمائے ہند کا ایک صدی قبل کا فیصلہ اور حضرت بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کی جامع رہ نمائی

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ارکان پارلیمنٹ کی افسوس ناک کارکردگی اورمودی کی شاہ خرچی

    مولانا ابوالبرکات مظاہری،حیات وخدمات کے روشن نقوش

    مولانا ابوالبرکات مظاہری،حیات وخدمات کے روشن نقوش

    ریاضی کی تدریس کے نفسیاتی طریقے

    پیرنٹنگ

    پیرنٹنگ

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results

Home اسلامیات

حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی مبارک

by Md Yasin Jahazi
مارچ 4, 2026
in اسلامیات
0
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

مسلمانوں کے ایک طبقہ کا عقیدہ یہ ہے کہ محرم الحرام غم کا مہینہ ہے ، کیوں کہ نواسہ رسول سردار نوجوانان جنت حضرت حسین ؓ کو اسی مہینے کے عاشورہ کے دن بے دردی سے شہید کردیا گیا تھا۔ اس واقعہ کی بنیاد پر اس مہینے میں خوشی و مسرت پیدا کرنے والی کوئی بھی تقریب یا جشن منعقد کرنا اس کی حرمت کی پامالی تصور کرتے ہیں ؛ بالخصوص شادی بیاہ کو ناجائز اور حرام سمجھتے ہیں ۔ حالاں کہ اسلام کی تعلیمات اور نبی اکرم ﷺ کا عمل اس عقیدے کی تردید کرتا ہے ؛ کیوں کہ خود سرکار دوجہاں ﷺ کے دو دو نکاح اسی مہینے میں ہوئے ہیں ۔ امہات المومنین حضرت ام سلمہ اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہما کی شادی ماہ محرم الحرام میں ہی ہوئی ہے۔اسی طرح نبی اکرم ﷺ نے اپنی سب سے چہیتی اور لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہ الزھرا کا نکاح بھی اسی مہینے کے سن ۲ ہجری میں کیا ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے اپنے جگر کے ٹکڑے کا نکاح کس طرح فرمایا ہے۔
آں حضور ﷺ کے سامنے حضرت فاطمہ ؓ کے لیے کئی پیغامات آئے ؛ لیکن ہر پیغام پر آپ ﷺ نے خاموشی اختیار فرمائی۔سب سے حضرت ابوبکر ،پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہما نے اس سعادت کے حصول کی تمنا کی، لیکن آپﷺ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پھر انھیں دونوں صاحبان نے حضرت علیؓ کو مشورہ دیا کہ وہ پیغام بھیجیں ۔ حضرت ام ایمنؓ نے بھی اس کی تائید کی ۔ چنانچہ حضرت علیؓ تیار ہوگئے اور شرماتے ہوئے کاشانہ نبوی پر حاضر ہوکراپنا مدعا عرض کیا ۔ حضورﷺ نے سن کر ارشاد فرمایا کہ اھلا و سھلا۔ لیکن ساتھ ہی حضورﷺ نے پوچھا کہ آپ کے پاس مہر میں دینے کے لیے کچھ ہے؟ حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے۔ سرکار دو عالمﷺ نے پھر پوچھا کہ جنگ بدر میں جو زرہ ملی تھی وہ کہاں ہے؟ اس پر انھوں نے کہا کہ وہ تو موجود ہے۔ پھر سرکارﷺ نے فرمایا کہ وہی زرہ فاطمہؓ کو مہر میں دے دینا۔حضرت علی رضی اللہ عنہ زرہ لے کر بازار گئے اور مدینہ کے مشہور و امین تاجر حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی ۔ انھوںنے بازار میں آنے کی وجہ پوچھی ، تو حضرت علیؓ نے جواب دیا کہ زرہ بیچنے آیا ہوں۔ حضرت عثمان غنی ؓ نے پوچھا کتنے میں ؟ حضرت علیؓ نے کہا ۴۸۰ درہم ۔ چنانچہ حضرت عثمانؓ نے زرہ خرید لیا اور پیسہ ادا کردیے اور زرہ کو بھی شادی کے تحفہ کے طور پر حضرت علیؓکو واپس کردیا ۔ حضرت علیؓ پیسہ اور زرہ لے کر کاشانہ نبوت ﷺپر حاضر ہوئے اور دونوں چیزیں سرکار کی خدمت میں پیش کردیں۔اور حضرت عثمانؓ کے اس حسن سلوک بھی تذکرہ کیا ۔ سرکار دو عالم ﷺ نے حضرت عثمان ؓ کو دعا دی اور رقم حضرت ابوبکر ؓ کو دیتے ہوئے فرمایا کہ جاؤ اور شادی کے سامان لے آؤ۔ حضرت ابوبکر ؓ نے ایک لحاف، ایک کھجور کی چھال بھرا ہوا گدا، دو چکیاں، ایک مشکیزہ اور دو مٹی کے گھڑے لے آئے۔ جب تیاریاں مکمل ہوگئیں ، تو حضور ﷺ نے اپنے خادم حضرت انسؓ کو حکم دیا کہ انصار و مہاجرین کے فلاں فلاں حضرات کو بلا لائیں۔ چنانچہ کچھ ہی دیر میں حضرات ابوبکرؓ، عمر فاروقؓ، عثمان غنیؓ، سعدؓ اور دیگر حضرات کو بلا لائے۔
مجلس نکاح منعقد ہوئی ۔ خود سرور کائنات ﷺنے بصیروت افروز خطبہ نکاح پڑھا اور ارشاد فرمایا کہ ائے علیؓ! میں نے تمھارا نکاح فاطمہ بنت محمد سے چار سو مثقال حق مہر کے عوض کردیا ہے ۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ مجھے منظور ہے۔پھر حضور ﷺ نے حضرات شیخین کو مخاطب کرکے فرمایا کہ
انی اشھدکم انی زوجت فاطمۃ بعلی (کشف الغمہ ، ؍۱۵۴)
پھر زوجین کو دعا دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
جمع اللہ شملکما و بارک علیکما و اخرج منکما کنزا طیبا (اصابہ)۔
ایجاب و قبول کے بعد کھجور سے بھری ایک پلیٹ منگوائی گئی اور مجلس میں تقسیم کردی گئی ۔
جب رخصتی کا وقت آیا تو حضرت علی ؓ نے ایک مکان کرایہ پر لیا ۔ ادھر حضرت ام ایمنؓ سیدہ ؓکو لینے کے لیے آئیں۔ حضورﷺ نے امہات المومنینؓ کو رخصتی کی تیاری کا حکم دیا ۔ رخصتی کی اس فرحت و غم کی ملی جلی کیفیت میں حضرت ام سلمہ ؓ نے کہا کہ ائے کاش ! اپنی بیٹی کی رخصتی کے وقت خدیجہؓ زندہ ہوتیں، یہ سننا تھا کہ جذبہ محبت آنکھوں سے بہہ پڑا اور ارشاد فرمایا کہ
خدیجۃ و این مثل خدیجہ صدقتنی وارزقتنی علی دین اللہ و اعانتنی علیہ بمالھا۔
ماں کی یاد نے حضرت سیدہؓ کو بھی بے چین کردیا اور آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے ۔ حضور ﷺ نے تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ یا فاطمۃ! اللہ غنی و انتم الفقراء۔ پھر ارشاد فرمایا کہ فاطمۃ بضعۃ منی ۔ پھر پانی کا ایک پیالہ منگوایا ، اس میں اپنی کلی کا پانی ملاکر سیدہ کے جسم اطہر پر چھڑکا اور یہ دعا ارشاد فرمائی کہ
انی اعیذھا بک و ذریتھا من الشیطان الرجیم
حضرت سیدہؓ یہ دعا لے کر حضرت علیؓ کے گھر رخصت ہوگئیں۔ یہ کرایہ کا مکان تھا ، جس پر حضرت فاطمہ ؓ نے اپنے شوہر کو مشورہ دیا کہ آپ حارثہ بن نعمانؓ سے مکان مانگ لیں۔ حضرت علیؓ نے فرمایا کہ مجھے مانگنے میں عار محسوس ہورہی ہے۔ بعد میں جب یہ خبر حضرت حارثہؓ کو پہنچی ، تو وہ فورا خدمت نبوی میں حاضر ہوئے اور مکان کی پیش کش کی، چنانچہ حضورﷺ نے برکت دعا دی اور پھر یہ دونوں اسی مکان میں منتقل ہوگئے۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

مختصر واقعہ شہادت حضرت حسین رضی اللہ عنہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

اب وہ جمعہ جمعہ نظر آئیں گے!!

4 مہینے ago
عقیدهٔ توحید اور توهم پرستی

ازواج مطهرات كے ساتھ پیغمبر اسلام صلی الله علیه وآله وسلم كا سلوك

2 ہفتے ago

مقبول

  • زبان سکھانے والی نصابی کتاب کیسے لکھیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بچوں کی نصابی کتابیں مرتب کرنے کے جامع اصول

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اماموں کی تربیت پر جمعیت علمائے ہند کا ایک صدی قبل کا فیصلہ اور حضرت بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کی جامع رہ نمائی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.