ہفتہ, نومبر 7, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
جہازی میڈیا۔۔۔ نظریوں کا نیٹ ورک
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    قاضی سید کمال الدین ثانی رح: جن کی نسبت سے صاحب پور کمال آباد ہے

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اچھے دن!

    طریقہ تعلیم پر اہل حدیث عالم کا نظریہ

    متحدہ قومیت پر اہل حدیث عالم مولانا عبد الوہاب آروی کا نظریہ

    اجلاس اور تجاویز

    محمد یاسین جہازی

    مسئلہ آسام اور جمعیت علمائے ہند

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت میں فرقہ وارانہ اتحاد و انتشار کی راہ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (15)۔ جہازی فارمولے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    IMG-20261019-WA0106

    مدرسہ دارالعلوم انوارِ صحابہ، مکتاپور، چندن کیاری، بوکارو: ایک مختصر تعارف اور یادگار حاضری

    جمعیت علمائے ہند کے 106سال مکمل، تاسیس کی مستند کہانی

    جمعیت کے اعلامیہ کاظلم کے آگے نہ جھکنے کا اعلان

     آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

    ریس کورس مسجد کو انہدامی نوٹس غیر قانونی اور غیر دستوری ہے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈبی جے پی حکومتوں کے دور میں مساجد اور مدارس کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں انتہائی تشویشناک ہیں

    آل انڈیا مسلم پرسنل لائ بورڈ کے پہلے اجلاس کی کارروائی رپورٹ

    وہی تنظیم قائم رہتی ہے، جو وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہوتی ہے

    تو ہم کہہ دیں گے کہ یہ ملک ہندو اسٹیٹ بن گیا ہے

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

    تھورنا ڈائک(Edward Thorndike)  کا قانون تعلیم

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results

Home اسلامیات

احرام کی قسمیں

by Admin
مئی 3, 2026
in اسلامیات
0
حج کی فرضیت کا بیان 
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حضرت مولانا محمد منیر الدین جہازی نور اللہ مرقدہ بانی مدرسہ اسلامیہ رحمانیہ جہاز قطعہ گڈا جھارکھنڈ

احرام کی قسمیں

احرام کی چار قسمیں ہیں :

(۱) افراد یعنی صرف حج کا احرام باندھنا۔

(۲) تمتع یعنی اول عمرہ کا احرام باندھنا او رموسم حج میں عمرہ سے فراغت کے بعد حج کا احرام باندھنا۔ 

(۳) قرآن یعنی حج اور عمرہ کا ایک ہی ساتھ احرام باندھنا۔ 

(۴) صرف عمرہ کا احرام باندھنا، حج کے مہینوں کے علاوہ ، خواہ حج سے پہلے یا حج کے بعد یا بغیر حج کے صرف عمرہ کرنا۔ 

جو شخص صرف حج کا احرام باندھے، اس کو مفرد کہتے ہیں۔ اور جو تمتع کرے ، اس کو متمتع کہتے ہیں ۔ اور جو قران کرے، یعنی حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھے ،اس کو قارن کہتے ہیں۔ اور جو صرف عمرہ کرے ،اس کو معتمر کہتے ہیں۔ 

مسئلہ: حج کی تینوں قسمیں جائز ہیں ، لیکن حنفیہ کے نزدیک سب سے افضل قران ہے ، پھر تمتع ، پھر افراد ۔ (ہدایہ)۔

مسئلہ: آفاقی کے لیے تینوں قسمیں جائز ہیں ، لیکن مکہ والوں کے لیے قران اور تمتع ناجائز ہے۔ 

احرام کے صحیح ہونے کی شرطیں

احرام کے صحیح ہونے کے لیے دو شرطیں ہیں: 

(۱) اسلام یعنی احرام باندھنے والا مسلمان ہو۔

(۲) نیت اور تلبیہ یا تلبیہ کے قائم مقام کوئی ذکر اور ہدی کے گلے میں پٹہ ڈالنا اور اس کو چلانا بھی تلبیہ کے قائم مقام ہے۔ 

مسئلہ: صرف حج کی نیت کرنے سے احرام درست نہیں ہوتا؛ بلکہ تلبیہ یا اور کوئی ذکر جو اس کے قائم مقام ہو کرنا ضروری ہے ۔ اسی طرح نیت کے بغیر صرف تلبیہ پڑھ لینے سے احرام صحیح نہیں ہوگا؛ بلکہ نیت کے ساتھ تلبیہ پڑھنے سے احرام درست ہوگا۔ (بحر الرائق)

مسئلہ: احرام کے صحیح ہونے کے لیے کسی خاص زمانہ یا کسی خاص مکان یا کوئی خاص ہیئت کی ضرورت نہیں ہے ، اگر کوئی موسم حج سے پہلے اور میقات آنے سے پہلے اپنے گھر ہی سے احرام باندھ لے ، تو درست ہے۔ 

اسی طرح اگر کسی نے سلہ ہوئے کپڑوں ہی میں احرام باندھ لیا ، وہ بھی صحیح ہے ، مگر سلے ہوئے کپڑوں میں احرام باندھنا مکروہ ہے ۔ اور اس کے بعد سلے ہوئے کپڑوں کے پہنے رکھنے سے جزا لازم آئے گی، صدقہ یا قربانی، جس کا بیان آگے آئے گا۔ 

واجبات احرام

احرام میں تین چیزیں واجب ہیں: 

(۱) میقات سے احرام باندھنا۔ 

(۲) ممنوعات احرام سے بچنا۔ 

(۳) ایک مرتبہ تلبیہ پڑھنا۔ 

احرام کی سنتیں

احرام باندھنے کے لیے نو سنتیں ہیں:

(۱) حج کے مہینوں میں احرام باندھنا۔ 

(۲) اپنے ملک کی میقات سے احرام باندھنا جب کہ اس سے گذرے۔ 

(۳) غسل یا وضو کرنا۔ 

(۴) چادر اور لنگی استعمال کرنا۔ 

(۵) دو رکعت نماز پڑھنا۔ 

(۶) تلبیہ پڑھنا۔ 

(۷) تین مرتبہ پڑھنا۔ 

(۸) بلند آواز سے پڑھنا۔ 

(۹) احرام سے پہلے خوشبو لگانا۔ 

احرام کے مستحبات

احرام کے لیے دس چیزیں مستحب ہیں: 

(۱) میل دور کرنا۔ 

(۲) ناخن کترنا۔ 

(۳) بغل صاف کرنا۔ 

(۴) زیر ناف کے بال دور کرنا۔

(۵) احرام کی نیت سے غسل کرنا۔ 

(۶) لنگی چادر نئی سفید یا دھلی ہوئی استعمال کرنا۔ 

(۷) چپل پہننا۔ 

(۸) زبان سے احرام کی نیت کرنا۔ 

(۹) نیت نماز کے بعد بیٹھ کر کرنا۔ 

(۱۰) میقات سے پہلے اپنے گھر ہی میں احرام باندھنا ۔ 

احرام کا حکم

جب احرام باندھ لیا، تو اس کا حکم یہ ہے کہ جس چیز کا احرام باندھا ہے اس کو پورا کرکے ہی احرام کھولے۔ اگر کوئی ایسا فعل بھی ہوجائے، جس سے احرام فاسد ہوجاتا ہے ، تب بھی تمام افعال حج کے ادا کرے اور اگر حج نہ ملے تو عمرہ کرکے حلال ہوجائے ۔ اور اگر کوئی روک دے ، تو قربانی کا جانور ذبح کرنے کے بعد حلال ہو۔ 

Admin

Admin

Next Post
حج کی فرضیت کا بیان 

مسائل احرام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

8 مہینے ago
راشٹرواد(01)

راشٹر واد(11)۔لمحوں کی خطا کیا تھی؟—صدیوں کی سزا کیا ہوگی؟

1 مہینہ ago

مقبول

  • بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    بسنترائے جمعیت علما کی مجلس منتظمہ کے دوسرے اجلاس کا انعقاد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جمعیت علمائے بسنت رائے کی سکریٹری رپورٹ کا خلاصہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جمعیت علمائے بسنت رائے کی مجلس منتظمہ کے اجلاس میں منظور کردہ تجاویز

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ارتداد کی روک تھام کے لیے دو اہم اور قابلِ عمل طریقے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تجاویز: آٹھواں فقہی سیمینار مجلس تحقیقات شرعیہ ندوة العلماء، لکھنؤ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.