ہفتہ, اگست 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    نسلِ جدید

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    حضرت العلامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    نسلِ جدید

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    حضرت العلامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home متفرق مضامین دیگر مضامین

بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

by Admin
اگست 7, 2026
in دیگر مضامین, زبان و ادب, متفرق مضامین
0
0
SHARES
80
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اس مقالہ میں سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نے بچوں کی نفسیات کے مطابق کھیل کھیل کی تعلیم کے لیے 27 طریقے بتائے ہیں۔

مشق کرانے کی صورتیں
تعلیمی کارڈ کِس طرح استعمال کیے جائیں
قا عدہ حروف شناسی میں کُل گیارہ اسباق ہیں۔ انھیں اسباق کے بموجب الجمعیتہ بک ڈیو کے تیار کردہ کا رڈوں کے اوپر ایک سے لے کر گیارہ تک کے ہند سے ڈال دیے گئے ہیں۔ کارڈوں کے نمبر سبق کے نمبر سے ملالیے جائیں اور جو سبق پڑھائیں اس کی مشق کے لیے اسی نمبر کے کارڈ استعمال کریں، مثلاً،چوتھا سبق پڑھا نے کے وقت وہ کارڈ استعمال کیے جائیں جن پر (۴) چھپا ہوا ہے۔ استعمال کی صورتیں یہ ہیں:
(الف) مقصد: شناخت پیدا کرنا۔
(۱) کارڈ اٹھاؤ
پہلے آپ تختئہ سیاہ یا سلیٹ پر لکھ کر بچّہ کو سبق کاحرف سمجھادیجے ۔پھر بچّوں کے سامنے اس سبق کے کارڈ پھیلا کر رکھ دیجیے۔ آپ سبق کا ایک حرف بولیں اور بچّوں سے کہیں کہ اس حروف کا کارڈ اٹھا ئیں۔
(۲)بلند آواز سے پڑھو
سبق کے کارڈ بچّوں کو تقسیم کر دیں۔ ہر ایک بچّہ اپنا کارڈ بلند آواز سے پڑھے۔
(۳) بتاؤ کس کے پاس ہے؟
سبق کے کارڈ بچّوں کو تقسیم کردیں۔ آپ سبق کا ایک حرف پڑھیں جس بچّہ کے پاس اُس حرف کا کا رڈ ہو ،وہ اپنا کارڈ پیش کردے۔
(۴) حرف پر حرف رکھ دو۔
اگر آپ کے پاس اس سبق کا چارٹ ہو، تو بچّوں کے سامنے چارٹ رکھ دیں۔ ہر ایک بچّہ اپنے کارڈ کا حرف چارٹ میں تلاش کرے۔ اور اُس کے اوپر اپنا کارڈ رکھ دے، یا خامو شی سے اُس حرف پر اپنی انگلی یا قلم کی نوک رکھ دے۔
(۵) اٹھاتے جاؤ پڑھتے جاؤ۔
کارڈوں کی گڈّی بچّوں کے سامنے رکھ دیں، یا اُلٹے کرکے پھیلا دیں اور بچّوں سے کہیں کہ ایک ایک بچّہ ایک کارڈ اُٹھائے اور پڑھ کر بتائے۔
(۶) پہچا نو اور لاکر دو۔
کارڈوں کی گڈّی بچّوں کے سامنے رکھ دی جائے اور ایک ایک لڑکے سے کہا جائے کہ فلاں حرف کا کارڈ اٹھاؤ اور ہمیں لاکر دو۔ اس میںمقابلہ کی صورت بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔ مثلاً دو لڑکوں سے کہا جائے :فلاں گڈّی سے نکالو ،جو پہلے نکالے گا وہ میری ہوگا۔
پوری جماعت میں مقا بلہ کی شکل بھی پیدا کی جاسکتی ہے، اس طرح کہ بچّوں کی دو ٹولیاں کردی جائیں اور اسی طرح کارڈوں کی دو گڈیاں الگ الگ رکھ دی جائیں۔ کوئی لفظ بولا جائے اور دونوں ٹو لیوں سے کہا جائے کہ اپنی اپنی گڈی میں یہ لفظ تلاش کریں، جو پارٹی پہلے تلاش کرلے گی ،وہ میری ہوگی۔
مگر اس صورت میں ضرورت یہ ہے کہ کارڈوں کے دو سیٹ ہوں۔
(۷) امام اور مقتدی
تعلیمی کارڈ کسی چیز کے سہارے سے بنچ پر کھڑے کرکے رکھدیں یا ایک دھا گے میں ترتیب وار باندھ کر آ ویزاں کردیں۔مثلاً:

پھر بچّے صف باندھ کر کھڑے ہوں۔ ایک بچّہ امام کی طرح آگے بڑھے ،وہ ایک ایک کارڈ کا حرف پڑھتا رہے، بچّے اُس کی آ واز کے ساتھ آ واز ملاتے رہیں۔ اس طرح پورا سبق پڑھ لے۔ بچّے ساتھ دیں۔پھر دوسرا اور تیسرابچّہ اسی طرح کرے۔
(۸) کون بادشاہ کون وزیر( کھیل)
بچّوں کو پہلے سے بتا دیں کہ جس کے پاس فلاں حرف آئے گا ،وہ بادشاہ کہلا ئے گا۔ اور جس کے پاس فلاں حرف آئے گا ،وہ وزیر کہلائے گا۔ پھر حرف بچّوں کو تقسیم کردیں اور کہیں کہ جو بادشاہ ،ہو وہ جماعت کے سامنے آئے۔ جو وزیر ہو، وہ سامنے آئے۔
(۹) آج کا نام بتاؤ(کھیل)۔
بچّوں کو کارڈ تقسیم کردیں اور سمجھا دیں کہ اس وقت اُن کا نام وہی ہے، جو اس کے کارڈ کا حرف ہے۔ پھر ہر ایک بچّہ سے اس کا نام پوچھیں ۔ وہ اپنے کارڈ کا حرف چڑھ کر اپنا اس وقت کا نام بتائے۔
(۱۰) بوجھو اور بتاؤ(کھیل)
سبق کے کارڈوں میں سے کوئی کارڈ استاد ہاتھ میں چُھپالے ،یا کسی اور چیز کے نیچے چھپا دے اور بچّوں سے کہے : بوجھو کس حرف کا کارڈ ہے؟
بچّے اٹکل سے بتائیں گے۔ پھر اُستاد کارڈ سامنے رکھ دیں ۔بچے اپنے جواب کو صحیح پائیں گے یا غلط؛ دونوں صورتوں میں حرف شناسی کی مشق بھی ہوگی اور تفریح بھی۔ بچّے استاد کے بغیر آپس میں بھی یہ کھیل کھیلیں۔
(۱۱) آج کا نام یاد رکھو اور کام کرو (کھیل)
بچّوں کو کارڈ تقسیم کرکے بتادیں کہ اُن کا نام اس وقت یہی ہے، جو کا رڈوں پر حرف ہے۔ پھر ہر ایک حرف پڑھ کر بچّہ کو کام بتائیں۔
مثلاً تیسرے سبق کے پڑھنے والے بچّوں سے کہیں کہ ’م‘ میرے پاس آئے۔ ’ل‘ کھڑا ہو جائے، م آگے آئے ۔’ ک‘ کان پکڑ ے۔
یا مثلاً ’لا‘کھڑا ہو کر’مَ‘ سے ہاتھ ملا ئے اور’ک َ‘کے کان میں کوئی بات کہے۔
(۱۲) چِٹھی رسانی کا کھیل
حرفوں یا لفظوں کے کارڈ بچّوں کو تقسیم کر دیے جائیں ۔ پھر ایک بچّہ ڈاکیہ بنے ۔ جن حرفوں یا لفظوں کے کارڈ بچّوں کو تقسیم کیے گئے ہیں، وہ سب اُس کے پاس بھی جھولے یا جیب میں ہوں ۔ ڈاکیہ باہر سے آئے، اپنی جیب یا جھولے سے ایک کارڈ نکال کر پڑھے، مثلاً وہ کارڈ نکالے جس پر’’ط‘‘ ہے۔ بچّوں سے کہے ’ط ‘صاحب کون ہیں؟اُن کا خط ہے، جس بچّہ کے پاس ’’ط‘‘ کا کارڈ ہو، وہ آگے آکر ڈاکیہ سے خط یعنی ’ط‘ کا کا رڈ -جو ڈاکیہ کے پاس ہے-ے لے۔ اسی طرح پھر دوسرا حرف پکارے اور جس کے پاس اس حرف کا کارڈ ہو، وہ آگے آئے۔
مرکب الفاظ کی بھی اسی طرح مشق کرائی جاسکتی ہے۔ مثلاً بابا۔ بالا۔ راجا۔ ملکہ وغیرہ کے کارڈ تقسیم کیے جائیں اور ڈاکیہ ان الفاظ کو پُکار کر چٹھی پہنچا ئے۔ البتہ اس کھیل کے لیے ضروری ہے کہ زیر مشق کارڈوں کے دوسیٹ ہوں : ایک بچّوں کو تقسیم کردیا جائے اور ایک ڈاکیہ کو دے دیا جائے۔ اگر دوسیٹ نہ ہوں ،تو کا رڈوں کے حروف یا الفاظ ایک کاغذ پر لکھ کر ڈاکیہ کو دے دیے جائیں ۔ ڈاکیہ میں اتنی صلاحیت ہوکہ اُن حرفوں یا لفظوں کو ـــجو اس کے کاغذ پر لکھے ہوئے ہیں ـــ آسانی سے پڑھ سکے۔ اب وہ کاغذ پر لکھا ہوا لفظ، مثلاً ’راجا ‘بولے کہ ’راجا ‘صاحب کہاں ہیں؟ جس بچّہ کے پاس یہ کارڈ ہو، جس پر’ راجا‘ لکھا ہوا ہے، وہ آگے آجا ئے۔ پھر اسی طرح دوسرا لفظ بولے اور دوسرا بچّہ- جس کے پاس اس لفظ کا کارڈ ہو-آگے آجائے۔
(۱۳) پریڈ کا تماشہ(کھیل)
حرفوں کے کارڈ بچّوں کو تقسیم کرکے لین میں کھڑا کر دیا جائے۔ اُستاد ایک حرف بولیں، جس بچّہ کے پاس وہ حرف ہو، وہ فوجی سپا ہیوں کی طرح قدم بڑھاتا ہوا آگے آئے۔ پھر اُستاد دوسرا حرف بولیں۔ جس بچّہ کے پاس وہ حرف ہو، وہ بھی اسی طرح قدم بڑھاتا ہوا آگے آئے۔ اور پہلے لڑکے کی برابر لین میں کھڑا ہوجائے۔ اس طرح تمام بچے آگے بڑھائے جائیں۔ پھر اسی طرح ایک ایک حرف بول کر اُن کو پیچھے ہٹا یا جائے۔ پھر دائیں بائیں چلا یا جائے۔
(۱۴) دریا پار کرو(کھیل)
دریا کے کناروں کی طرح زمین پر دو لکیریں فاصلہ سے کھینچ لیں، گویا اِن دو لکیروں کا بیچ کا حصّہ دریا کا پاٹ ہے۔ اب اس پاٹ میںیعنی دونوں لکیروں کے بیچ میں تھوڑے تھوڑے فاصلہ سے حرفوں یا لفظوں کے کارڈ رکھ دیں۔ لڑکے ایک ایک حرف پڑھ کر آگے بڑھتے جائیں۔ جو صحیح پڑھے گا، دریا پار کرے گا۔
(۱۵) لنگڑے کھیل
کھیل (مذکورہ بالا) کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ دریا کے بجائے ’’لنگڑے کھیل‘‘ کے خانے زمین پر کھینچ دیے جائیں اور خانوں میں حروف لکھ دیے جائیں یا کارڈپھیلادیے جائیں۔ لڑکے باری باری ایک پیر سے خانے میں کودیں اور حرف پڑھیں۔ جو سب حرف صحیح پڑھتا ہوا خانوں کو پار کرلے گا، وہ جیت جائے گا، یعنی وہ میرْی ہوگا۔
(۱۶) ریل کا تماشہ (کھیل)
حرفوں کے کارڈ بچوں کو تقسیم کردیے جائیں۔ پھر ایک حرف بولا جائے۔ جس بچہ کے پاس وہ حرف ہو، آگے آئے۔ وہ گویا انجن ہے ۔اب باقی بچوں کو بتادیا جائے کہ جب کوئی حرف پکارا جائے ،تو جس کے پاس اس حرف کا کارڈ ہو، وہ آگے آکر ڈبّے کی طرح انجن میں جڑ جائے۔ اس طرح پوری ٹرین بن جائے گی۔ یہ ٹرین چل کر کسی اسٹیشن پر ٹھہرے۔ اسٹیشنوں کے نام بھی حرف ہی ہوں۔ اب کوئی ایک حرف بولا جائے۔ جس بچہ کے پاس وہ حرف ہوگا، وہ ٹرین سے الگ ہوجائے۔ گویا یہ ڈبّہ کٹ کر اسٹیشن پر رہ گیا۔ باقی ڈبّے جڑ کر آگے چلیں۔ دوسرے اسٹیشن پر کوئی دوسرا ڈبّہ اسی طرح کاٹ دیا جائے۔ (اس طرح کے اور کھیل بھی تجویز کیے جاسکتے ہیں۔(۱) استاد کی نگرانی میں بچے خود آپس میں بھی یہ کھیل کھیلیں۔

(۱۷) ایک سانس میں کارڈ پڑھو اور اٹھاؤ۔
بچوں کے سامنے کارڈ پھیلا دیجیے اور بچوں سے کہیے کہ کارڈ صحیح صحیح پڑھتے رہیں اور اٹھاتے رہیں۔ سانس نہ ٹوٹنے پائے۔ جو بچہ ایک سانس میں زیادہ کارڈ صحیح پڑھ کر اٹھالے گا، وہ میری ہوگا ،یا آج کے دن اس جماعت کا بادشاہ ہوگا۔
(۱۸)صحیح حرف پڑھو اور پیسہ اٹھاؤ
اگر آپ کے پاس اس سبق کا چارٹ ہو، تو اس کو بچوں کے سامنے رکھ کر اس کے حرفوں پر پیسے، موتی یا اسی قسم کی کوئی چیز ،مثلاً’ چنے‘ رکھ دیں، اور بچوں سے کہیں: صحیح حرف پڑھو اور پیسہ اٹھاؤ۔ جو بچے ایک سانس میں زیادہ حرف صحیح پڑھ کر زیادہ پیسے اٹھائیں گے (یا زیادہ چنے اٹھالیں گے) وہ آج کے بادشاہ ہوں گے۔
(۱۹) حرف پر انگلی رکھو
آپ نقشہ سامنے رکھ کر جلدی جلدی حرف بولیں اور بچوں سے کہیں کہ وہ اتنی ہی پھرتی سے حرف پر انگلی رکھتے رہیں۔
(۲۰) حرف کا کارڈ اٹھاو
آپ کارڈ بچوں کے سامنے پھیلا کر جلدی جلدی حرف بولیں اور بچوں سے کہیں کہ وہ اتنی ہی پھرتی سے حرف کے کارڈ اٹھاتے رہیں۔
(۲۱) فورا پڑھو
تھری پلائی یا گتّے کا ایک گول تختہ بنالیں، جس کا قطر کم سے کم ایک فٹ ہو۔ بیچ میں گھنٹہ جیسی سوئیں لگا لیں۔ بعد ازاں کناروں پر کارڈ رکھ دیں یا سفید چاک سے حروف لکھ دیں، پھر سوئیں گھمائیں۔ بچوں سے کہا جائے کہ جس حرف کے سامنے سوئی ٹھہرے، فوراً اس کو پڑھ دیں۔
(ج) مقصد: حرفوں سے لفظ بنانا۔
حرفوں سے لفظ بنانے کا عمل قاعدہ ’’حروف شناسی‘‘ میں پہلے سبق سے ہی شروع ہوجاتا ہے۔ کیوں کہ پہلے سبق میں ا- ل- ہ پڑھانے کے بعد ان کے ملانے کا تصو ّر بھی پیدا کردیا جاتا ہے۔ جزم اور سکون یا زبر ،زیر وغیرہ زبان پر نہیں آتا۔ لیکن اس کے بغیر بھی یہ بتایا جاتا ہے کہ اَلَ ملے تو اَلْ ہوگیا۔ لَ اَ= لا۔ یہ دونوں ملے تو اللہ پھر ہ ملی تو اللا ہ ہوگیا۔ جس کی دوسری صورت اللہ ہے۔
دوسرے سبق میں اس تصور کو پختہ کرایا جاتاہے۔ چنانچہ لاھ لاھ ا= لاھا۔ ھالا۔ ھل۔ جو دوسرے سبق کے بنیادی حروف ہیں۔ ان میں پہلے سبق کے حرفوں ہی کو دہرا کر ان کے ملانے کی صورتیں بتائی گئی ہیں۔ پھر لاھا۔ ھل لا۔ لاھل لا۔ ھل لا لا لا وغیرہ مکمل اور نامکمل جملوں سے ان کی مشق کرائی گئی ہے۔
اس مشق کے سلسلہ میں تعلیمی کارڈ بہت مفید ثابت ہوں گے۔ ان سے بچوں کی دل چسپی بھی بڑھے گی۔ تعلیمی کارڈ کے استعمال کی بہت سی صورتیں تجویز کی جاسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر چند صورتیں یہاں بیان کی جا رہی ہیں:
(۲۲)اٹھاتے جاؤ اور ملاتے جاؤ
سبق کے کارڈ بچوں کے سامنے پھیلادیے جائیں۔ استاد ایک حرف بولیں۔ بچہ اس حرف کا کارڈ اٹھا کر اس کو پڑھے۔ پھر استاد دوسرا حرف بولیں۔ بچہ اس حرف کا کارڈ اٹھا کر اس کو پڑھے۔ پھر استاد ہدایت کریں کہ دونوں کارڈ ملا کر پڑھو۔ مثلاً’ لاَ‘ کا کارڈ اٹھایا۔ بچہ نے اس کو پڑھا۔ پھر’ ھا‘ کا کارڈ اٹھایا۔ اس کو پڑھا۔ اس کے بعد دونوں کارڈوں کو ملا کر پڑھا یعنی لاھا۔ ان کارڈوں کو آگے پیچھے رکھ کر پڑھوایا جائے۔ تو ھا لا ہوجائے گا۔ ’لا‘ کا ایک اور کارڈ اٹھوالیا جائے۔ بچہ اس کو ملا کر پڑھے گا تو لاھا لا ہوگا۔ اُلٹ پھیر سے۔ ھالا لا لا لاھا۔ ھالا لا ہوجائے گا۔
اسی طرح باقی کارڈ اٹھوائے جائیں۔ پڑھوائے جائیں۔ پھر آگے پیچھے رکھ کر پڑھوائے جائیں۔ اس طرح کچھ بامعنیٰ جملے بنیں گے، کچھ بے معنی۔ مگر مقصد ہر حالت میں حاصل رہے گا، یعنی حرفوں کو ملا کر پڑھنے کی مشق ہر حالت میں ہوگی اور بچوں کے لیے ایک طرح کی تفریح بھی رہے گی۔
(۲۳) ان حرفوں سے لفظ بنایئے۔
جو سبق پڑھایا گیا ہے، اس کے حرف بینچ پر دیوار کے سہارے یا کسی اور چیز پر کوئی سہارا دے کر کھڑا کردیجیے۔ پھر استاد صاحب سبق کا کوئی لفظ یا جملہ بولیں۔ لڑکا جماعت کے سامنے آکر حرفوں کے کارڈ ترتیب وار اٹھائے اور جملہ بنائے۔ لڑکوں کے سامنے کتابیں کھلی رکھی رہیں۔ وہ فیصلہ کریں کہ لفظ صحیح بنایا ہے یا غلط۔ ایک لڑکے کے بعد دوسرے لڑکے سے اس طرح جملے بنوائے جائیں۔
(۳) وہ تمام صورتیں اور تمام کھیل -جو اصل شناخت پیدا کرنے کے سلسلہ میں تحریر کیے گئے ہیں-حرفوں کے ملانے کے سلسلہ میں بھی جاری ہوسکتے ہیں۔ صرف اتنا اضافہ ہوگا کہ شناخت پر بات ختم نہ ہوجائے گی، آگے بڑھ کر ملانے کو بھی کہا جائے گا۔
(۲۴) امام اور مقتدی
کارڈ بچوں کو تقسیم کردیے جائیں۔ بچے صف بنا کر کھڑے ہوں۔ ایک بچہ آگے کھڑا ہو۔ مگر اس کا مونھ بچوں کی صف کی طرف رہے۔ صف کے کنارے کا بچہ اپنے کارڈ کا حرف پڑھے۔ مثلاً ’لا‘۔ امام کے پاس بھی ایسا ہی کارڈ ہے۔ جس پر’ لاَ‘ ہے تو جیسے ہی صف کا بچہ اپنے کارڈ کا حرف ’ لاَ‘ پڑھے۔ امام بھی اپنے کارڈ کا حرف’ لا‘ پڑھ لے۔ پھر دونوں کو ملا کر کہے: لا لا۔ سب بچے کہیں: لا لا۔
پھر صف کے دوسرے بچہ کے پاس مثلاً وہ کارڈ ہو، جس پر’ ھل‘ لکھا ہوا ہے۔ وہ پڑھے: ’ھل‘۔ امام پڑھے ’لا‘۔ پھر ملا کر کہیں: ’ھل لا ۔‘اس طرح صف کاایک ایک بچہ اپناکارڈ پڑھتا رہے۔ امام اس کے ساتھ اپنے کارڈ کا حرف بڑھاکر دونوں کو ملاتا رہے اور باقی بچے امام کی آواز کے ساتھ اپنی آواز ملاتے رہیں۔ اسی طرح ترتیب وار صف کے بچے امام بنتے رہیں اور سبق دہراتے رہیں۔ چند منٹ کے کھیل میں سبق یاد ہوکر پختہ بھی ہوجائے گا اور حرفوں کی صورتیں ننھے دماغوں میں نقش ہوکر پتھر کی لکیر بھی بن جائے گی (ان شاء اللہ)۔
(۲۵) پھیری والے کی صدا (کھیل)
کارڈ بچوں میں تقسیم کردیے جائیں۔ بچے صف بنا کر کھڑے ہوں۔ ایک بچہ صف سے آگے نکل کر آئے۔ وہ صف کے کنارے کے بچے کے پاس پہنچے۔ کنارہ والا بچہ اپنے کارڈ کا حرف پڑھے۔ پھیری والا بچہ اس کے ساتھ اپنے کارڈ کا حرف پڑھ کر دونوں کو ملا کر پڑھے۔ صف کے تمام بچے اس کی آواز میں آواز ملائیں۔ اسی طرح دوسرے بچہ کے پاس پہنچ کر اس کے حرف کے ساتھ اپنا حرف ملا کر صدا دے۔ جب ایک بچہ اس طرح صف کے آخر تک پھیری کرلے ،تو پھر دوسرا اور تیسرا بچہ یہی عمل کرے۔
(۲۶) میری مدد کون کرتا ہے
کارڈ بچوں کو تقسیم کردیے جائیں۔ ایک بچّہ آگے آئے، وہ کہے: میں’ با‘ ہوں،بَا بَا بننا چاہتاہوں، کو نسا بچّہ میری مدد کرے گا۔ بچّے اپنے اپنے کارڈ پڑھیں۔ جس کے پاس’ با‘ کا کارڈ ہو وہ اس کے پاس آکر کھڑا ہو جا ئے، ’’با با‘‘ ہو جائے گا۔
اس میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ مثلاً وہ کہے: میں ’’بابا‘‘ ہو گیا ہوں، اب چاہتاہوں ’’ بالا‘‘ ہوجاؤ ں، تو ’با‘ والا بچّہ پیچھے ہٹ جائے ،’لا ‘والا بچّہ آگے آکر اس کے ساتھ کھڑا ہوجا ئے ۔اب وہ کہے :میں ’بالا‘ ہوگیا ہوں ،با با بالا لایا بننا چاہتا ہوں، تو جن کے پاس ان حروف کے کارڈ ہوں، وہ آگے آکر تر تیب وار کھڑے ہو جائیں۔
(۲۷) کس کس کی باری ہے۔
اُستاد ایک مرکب لفظ بولیں، مثلاً یہ کہیں :ہمیں’’لا لا‘‘ کی ضرورت ہے، یا یہ کہیں ’’بالا‘‘ چا ہیے، جن کے پاس ان حرفوں کے کارڈہوں وہ کھڑے ہوجائیں، یا بیٹھے رہیں اور اپنے کارڈ آگے رکھ دیں۔
مزید۔ اُستاد ایک فقرہ بولیں: بالا بالا لایا، جن بچّوں کے پاس یہ حروف ہوں، وہ آگے آکر ترتیب وار کھڑے ہو جائیں (وغیرہ)
تعلیمی کارڈوں کی مدد سے حرفوں کی شناخت ،شنا خت کو تیز کرنے اور حرفوں سے جملے بنوانے کی یہ چند مثالیں ہیں، جو سطور بالا میں پیش کی گئی ہیں ۔ہوشیار اور سمجھ دار اُستاد و معلم صاحبان ان کے علاوہ اور بھی بہت سی صورتیں تجویز کر سکتے ہیں۔ البتہ یہ خیال ضرور رہے کہ شرط بدھنے یا بازی لگانے وغیرہ کی صورت ہر گز نہ پیدا ہو، اس کی پوری احتیاط رکھی جائے اور کوئی بچّہ یا بڑا اگر خلاف ورزی کرے تو اس کو سخت تنبیہہ کی جائے۔
واللّٰہ الموفق و ہو المعین و ہو یھدی السّبیل

ازـ مسئلہ تعلیم اور طریقہ تعلیم: تصنیف: حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

نوٹ: اس کتاب کو جمعیت علمائے ہند کے بکڈپو الجمعیۃ گلی قاسم جان بلی ماران سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Tags: بچےتعلیم
Admin

Admin

Next Post
قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

جارحانہ و نفرت پسند ہندوتو کی زد میں بھارت

7 مہینے ago
جمعیت علمائے ہند کے 106سال مکمل، تاسیس کی مستند کہانی

جمعیت علمائے ہند: قدم بہ قدم:دسواں سال: 1928ء

7 مہینے ago

مقبول

  • اکیسویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم (سعودی عرب) سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط

    ویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم (سعودی عرب) سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہر شخص ذمہ دار ہے اور اپنی ذمہ داری پر جواب دہ=مہتمم دارالعلوم دیوبند

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بچوں کو کہانیوں کے ذریعے تعلیم دینے کے نفسیاتی طریقے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • گناہوں کا ریویزن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.