جمعہ, مارچ 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت کی فرقہ وارانہ تقسیم کی مہم

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    ہندوتو کی سمت اور رفتار

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    اولیاء اللہ کے مشن: حاجی نور الحسن مرحوم کی یاد میں

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ڈیجیٹل محبت، آن لائن کھیل اور کم سن ذہنایک خاموش سماجی بحران کی دستک

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی اور ترک موالات کا آغاز کیسے ہوا؟

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت کی فرقہ وارانہ تقسیم کی مہم

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    ہندوتو کی سمت اور رفتار

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    اولیاء اللہ کے مشن: حاجی نور الحسن مرحوم کی یاد میں

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ڈیجیٹل محبت، آن لائن کھیل اور کم سن ذہنایک خاموش سماجی بحران کی دستک

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی اور ترک موالات کا آغاز کیسے ہوا؟

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home جمعیۃ علماء ہند

قائد جمعیت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کی تاریخ و  تحسین و تبریک

by Md Yasin Jahazi
نومبر 3, 2025
in جمعیۃ علماء ہند, مضامین
1
مولانا محمود مدنی صدر جمعیت علمائے ہند
0
SHARES
347
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

9891737350

مولانا محمود مدنی صاحب، مدنی لاحقہ سے شہرت رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس لاحقہ کے موسس  شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ ہیں، جو مدینہ ہجرت کی نسبت کی وجہ سے لگایا جاتا تھا۔ پہلے ’’مہاجر مدنی‘‘ لکھا جاتا تھا۔ شاید بعد میں کثرت استعمال کی وجہ سے صرف ’’مدنی‘‘ استعمال کیا جانے لگا۔  حضرت شیخ الاسلام  مولانا محمود  اسعد مدنی صاحب کے دادا ہیں۔

تاسیس جمعیت علمائے ہند (23؍نومبر 1919، بعد نماز عشا بمقام کرشنا تھیٹر ہال پتھر والا کنواں دہلی)  کے بعد اس کے پہلے اجلاس عام (28-و 31؍دسمبر 1919، و یکم جنوری 1920ء) میں منظور شدہ دستور اساسی کی دفعہ (5) کے  ذریعہ علما وغیرہ کے لیے اس کی رکنیت کو عام کیا گیا، تو حضر ت شیخ الاسلام  نےمئی 1920 میں مالٹا سے رہا ہوکر 8 ؍جون 1920 کو ہندستان پہنچنے کے بعد کسی تاریخ میں جمعیت علمائے ہند کی رکنیت اختیار کی۔ جیسا کہ دوسرے اجلاس عام (19-20-21؍نومبر1920ء) کے موقع پر شائع دو سالہ روداد کے کتابچے کے عنوان ’’اسمائے اراکین‘‘ کی فہرست میں سلسلہ وار نمبر(20) پر موجود آپ کے نام سے واضح ہے۔گویا یہ خاندان جون 1920ء سے ہی جمعیت علمائے ہند سے وابستہ رہا ہے۔ 

حضرت شیخ الاسلام  کے بعد آپ کے والد محترم فدائے ملت حضرت مولانا اسعد مدنی صاحب نے بھی جمعیت علمائے ہند کی قیادت فرمائی۔ بہ الفاظ مختصر مولانا محمود مدنی صاحب نے ایسے ماحول میں ہی آنکھیں کھولیں، جہاں ان کا پورا گھرانہ جمعیت علمائے ہند سے وابستہ تھا۔ اس لیے جمعیت کی قیادت کے ہر کامیاب طریقے سے وہ واقف ہیں۔

علاوہ ازیں خود مولانا محمود مدنی صاحب سیاسی سیادت اور جمعیتی قیادت کا ایک طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ چنانچہ ان دونوں پہلووں کے اعتبار سے ان کی زندگی کے سفر پر نظر ڈالیں، تو خلاصہ یہ نکلتا ہے کہ

1۔ جمعیت علمائے ہند کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مولانا محمود مدنی کا نام 9؍جولائی 1996 ء کی تاریخ میں ملتا ہے، جہاں وہ مسلم مسائل و مطالبات پر وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کو میمورنڈم پیش کرنے والے وفد کا حصہ تھے۔  

2۔ بعد ازاں 27؍اگست 1996ء کو قومی کنونشن کے موقع پر سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔

3۔ سماج وادی پارٹی ہی سے 1998ء میں پارلیمانی الیکشن کے لیے دھوبری آسام سے الیکشن لڑے۔ لیکن ہار گئے۔

4۔ 12؍اکتوبر1996 ء کو جمعیت علمائے ہند کے ناظم تنظیم نام زد کیے گئے۔

5۔ 9؍نومبر1996ء کو مرکزی جمعیت علمائے ہند کے مدعو خصوصی بنائے گئے۔

6۔ 30؍جولائی 1999ء کو جمہوری کنونشن کے موقع پرسماج وادی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

7۔ 24؍دسمبر2001ء کو جمعیت علمائے ہند کے ناظم عمومی نام زد کیے گئے۔اور 7؍اپریل 2008ء تک اس عہدے پر رہے۔ بعد ازاں دو سال کے بعد پھر 29؍دسمبر2010ء کو دوبارہ ناظم عمومی بنائے گئے اور26؍مئی 2021ء تک اس عہدے پر رہے۔ 

8۔ مسلمانوں کے ریزرویشن اور فسادات متاثرین کو معاوضہ دینے کے مطالبے کو لے کر اکیس لاکھ سے زائد دستخطوں پر مشتمل صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر کے آر نارائن کو میمورنڈم دینے کے باوجود جب مسلمانوں کا یہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا، تو 2؍اکتوبر2002ء سے لے کر 15؍اکتوبر2002ء تک سول نافرمانی کی تحریک چلائی گئی۔ چودھویں دن اس تحریک کی قیادت کرتے ہوئے دس ہزار تین سو تیرہ افراد کے ساتھ وزیر اعظم مسٹر اٹل بہاری واجپائی کی کوٹھی کا گھیراؤ کیا، جس کے پاداش میں آپ کو رفقا سمیت   27؍نومبر2006ء کو گرفتار کرکے تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں 11؍دسمبر2006ء کو رہائی عمل میں آئی۔ کل پندرہ دن آپ جیل میں رہے۔

9۔ بعد ازاں کانگریس کو چھوڑ کر راشٹریہ لوک دل میں شامل ہوگئے، اور 10؍مئی 2004ء میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن میں امروہہ سے الیکشن لڑے ، لیکن اس میں بھی جیت نہیں سکے۔

10۔ پھر راشٹریہ لوک دل ہی سے 2006ء میں راجیہ سبھا کے لیے الیکشن لڑے اور جیت حاصل کی۔ وہ 3؍ اپریل 2006ء سے 2؍ اپریل 2012ء تک راجیہ سبھا کے ممبر رہے۔ بعد ازاں انھوں نے  راشٹریہ لوک دل سے بھی مستعفی ہوکر پارلیمانی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

11۔ جمعیت علمائے ہند کی صدارت کے عہدے پر

چوتھے امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری ؒ کی وفات کے بعد27 مئی 2021 ء کو پہلی مرتبہ صدر منتخب کیے گئے۔ اس وقت سے لے کر تاحال اسی عہدے پر فائز ہیں۔ جمعیت علمائے ہند کے دستور کے مطابق ہر تین سال کا ایک ٹرم ہوتا ہے اور ہر ٹرم کے لیے صدارت کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

دستور کی دفعہ (51) کی ضمنی دفعات: (الف)تا (ہ) کے مطابق:

(۱) عمومی انتخابات سے تین ماہ پہلے ناظم عمومی ایک تاریخ مقرر کرتا ہے۔

(۲) اس مقررہ تاریخ تک ہر ریاست کی مجالس عاملہ، مرکزی صدر کے لیے ایک، ایک سے زائد ناموں کی سفارش کرتی ہیں۔

(۳)پھر ریاستوں سے موصول شدہ تمام ناموں کی ایک فہرست ناظم عمومی تمام ریاستی جمعیتوں کو بھیجتا ہے۔

(۴)ہر ریاست کی مجالس منتظمہ اپنے پہلے اجلاس میں فہرست میں سے کسی ایک نام کو منتخب کرتی ہیں۔

(۵) ساتھ ہی جتنے ناموں کے ساتھ جتنی رائیں آتی ہیں، ان کی ایک فہرست بناکر ناظم عمومی کوبھیجتی ہیں۔

(۶)جس نام کو ریاستوں کی اکثریت حاصل ہوتی  ہے، وہی اگلے ٹرم کے لیے صدر مقرر کیا جاتا ہے۔

(۷) پھر دفعہ (۱۱) ضمن دفعہ (ج) کے مطابق مرکزی انتخاب کی تکمیل کے بعدمنعقد مجلس عاملہ میں نیا صدر چارج لیتا ہے۔ اور صدر کا چارج لیتے ہی ٹرم کا آغاز ہوجاتا ہے۔

29؍اکتوبر2025ء کو منعقد مجلس عاملہ نے مولانا محموداسعد مدنی صاحب کو دوسری مرتبہ ٹرم 2024-2027ء کے لیے چارج دیا، لہذا یہ ٹرم 29؍اکتوبر2027ء تک جاری رہے گا۔

10؍اکتوبر2025ء کو شائع روداد جمعیت کے مطابق، موجودہ ٹرم کے لیے 1,04,46,854 (ایک کروڑ، چار لاکھ، چھیالیس ہزار، آٹھ سو چون ) بنیادی ممبرسازی ہوئی ہے۔ بنیادی ممبران کی نمائندگی مقامی مجالس منتظمہ کے اراکین کرتے ہیں۔ مقامی مجالس منتظمہ کے اراکین کی نمائندگی ضلعی، اور ضلعی مجالس اراکین منتظمہ کی نمائندگی ، صوبائی اراکین منتظمہ کرتے ہیں۔ اور یہی صوبائی اراکین منتظمہ کی ووٹنگ سے مرکزی جمعیت علمائے ہند کا صدر منتخب کیا جاتا ہے۔

چوں کہ یہ انتخاب ایک دستوری بنیاد پر ہوتاہے،اور  1,04,46,854 ہندستانی مسلمانوں کی نمائندگی پر مشتمل اراکین کرتے ہیں، اس لیے ناچیز اس حسن انتخاب پر قائد جمعیت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہے۔

مبارک بادی پیش کرنے کی ایک وجہ تو یہ تھی اور دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ کے دور صدارت و نظامت میں جمعیت علمائے ہند نے ملی ، قومی و وطنی خدمات میں جو تنوع حاصل کیا ہے اوراس کی وسعت  دو درجن کے قریب شعبوں تک پہنچی ہے، وہ جمعیت علمائے ہند کی تاریخ میں ایک امتیازی پہلو ہے۔ ہم ذیل میں طوالت کے خوف سے شعبوں کی تفصیلات پیش کرنے کے بجائے صرف فہرست پیش کرنے پر اکتفا کرتے ہیں:

1۔ مرکزی دینی تعلیمی بورڈ( خود کفیل منظم مکاتب۔ تعلیم بالغان۔ تدریب المعلمین)

2۔ اصلاح معاشرہ(معاشرہ کی صلاح و فلاح ۔ درس قرآن۔ درس حدیث)

3۔امارت شرعیہ ہند( محکمہ شرعیہ۔ دارالافتا)

4۔ جمعیت اسٹیڈی سینٹر۔(مدراس کے طلبہ عصری تعلیم سے آراستہ کرنا)

5۔ جمعیت چلڈرن ولیج۔(یتیم بچے بچیوں اور بیواوں کی تعلیم و کفالت کا مرکز)

6۔جمعیت سدبھاؤنا منچ۔ (بین مذاہب اتحاد و بھائی چارہ کا فروغ)

7۔جیم( ہیٹ کرائم وغیرہ کے لیے لیگل و دیگر ایکشن)

8۔ جمعیت موڈل ولیج( گاؤں کو تعلیمی، طبی، معاشی و دیگر امور کے حوالے سے خود کفیل بنانے کا پروگرام)

9۔ لیگل سیل(فسادات و دیگر مواقع پر بے قصور ماخوذ افراد کے لیے قانونی جدوجہد)

10۔ جمعیت یوتھ کلب(نوجوانوں کی ذہنی و فکری تربیت اور خدام خلق پیدا کرنے کا ایک کامیاب سسٹم)

11۔ وظائف  بیوگان و یتامیٰ و اسکالر شپ۔

12۔ الجمعیۃ بکڈپو (دینی و تاریخی کتابوں کا اشاعتی ادارہ۔

13۔ الجمعیۃ (ہفتہ وار اردو اخبار۔ شانتی مشن( ہفتہ وار ہندی اخبار)

14۔ملت فنڈ( ہنگامی حالات میں مقامی افراد کو تعاون کے لیے بااختیار بنانے کی مہم۔

15۔مرکز دعوت اسلام۔ (تحقیقی و تصنیفی ادارہ)

16۔ محمودیہ لائبریری (مطالعہ کا سینٹر)

17۔ امن فیلو شپ (نوجوانوں کی تربیت اور انھیں عصر حاضر سے ہم آہنگ کرنے کی مہم۔

18۔ مفتی کفایت اللہ ڈائگنوسٹک سینٹر۔ (کم فیس پر طبی خدمات)

19۔ مسلم سکریٹریٹ (ملی و قومی وو طنی مسائل پر اخبارات کا تحفظ )

20۔ نشرواشاعت (میڈیا،پریس بیانات  وغیرہ)

21۔ ریلیف ورکس(آفات سماوی و دنیاوی کے مواقع پر فوری امداد و تعاون)

22۔ جمعیت علمائے ہند حلال ٹرسٹ(شرعی تقاضے کے پیش نظر حلال ذبیحوں کی نگرانی)

23۔دفتری وانتظامی امور سے متعلق کئی شعبے۔

یہی وہ امتیازات ہیں، جن کی وجہ سے ان کا انتخاب، نہ صرف انتخاب ہے؛ بلکہ حسن انتخاب ہے اور لائق تحسین و تبریک بھی۔ اللہ تعالیٰ مولانا مدنی صاحب کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور ملت و ملک کی خدمات کے لیے قبولیت عامہ سے نواز دے۔

محمد یاسین جہازی

9891737350

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
حلال ذبیحہ کا مسئلہ

حلال ذبیحہ کا مسئلہ

Comments 1

  1. Mohd. Ansar says:
    5 مہینے ago

    Masha’Allah… Bahut Accha Mazmoon…. Bahut Qeemti Baatein… Dil Khush Ho Gaya Padh Kar…. Allah Aap Ko Bhi Jaza E Khair Ataa Farmaye… Aur Hamare Hazrat Ko Bhi Aafiyat Wali Lambi Umar Ataa Farmaye…

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

مسجد کا پیغام

4 مہینے ago
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

حجۃ الاسلام اکیڈمی دیوبند کی کامیابی کا راز

2 مہینے ago

مقبول

  • سرور کائنات ﷺ کی عید

    سرور کائنات ﷺ کی عید

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بھارت کی فرقہ وارانہ تقسیم کی مہم

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.