جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    اسرائیل کا وجود ایک ظلم ہے

    اسرائیل کا وجود ایک ظلم ہے

    باپ کا آشیانہ بکا تب بیٹی کا آشیانہ بسا

    باپ کا آشیانہ بکا تب بیٹی کا آشیانہ بسا

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    فرقہ وارانہ سیاست کا تاریخی پس منظر اور جمعیت علمائے ہند کا معقول اصولی موقف

    فرقہ وارانہ سیاست کا تاریخی پس منظر اور جمعیت علمائے ہند کا معقول اصولی موقف

    ہندستان فرقہ پرستی کی راہ پر

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    امت مسلمہ پر یلغار

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    فرقہ پرست ہندو استھان میں بدلتا بھارت

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    مدرسہ کے بچوں کو چائلڈ لائن کے حوالے کرنے کی مذمت

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اتراکھنڈ و گجرات میں منظور یونیفارم سول کوڈ قطعی منظور نہیںآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    اسرائیل کا وجود ایک ظلم ہے

    اسرائیل کا وجود ایک ظلم ہے

    باپ کا آشیانہ بکا تب بیٹی کا آشیانہ بسا

    باپ کا آشیانہ بکا تب بیٹی کا آشیانہ بسا

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    فرقہ وارانہ سیاست کا تاریخی پس منظر اور جمعیت علمائے ہند کا معقول اصولی موقف

    فرقہ وارانہ سیاست کا تاریخی پس منظر اور جمعیت علمائے ہند کا معقول اصولی موقف

    ہندستان فرقہ پرستی کی راہ پر

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    امت مسلمہ پر یلغار

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    فرقہ پرست ہندو استھان میں بدلتا بھارت

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    مدرسہ کے بچوں کو چائلڈ لائن کے حوالے کرنے کی مذمت

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اتراکھنڈ و گجرات میں منظور یونیفارم سول کوڈ قطعی منظور نہیںآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home اسلامیات

گرمائی تعطیل بچوں كی بنیادی دینی تعلیم كا زریں موقع!

by Md Yasin Jahazi
اپریل 23, 2026
in اسلامیات
0
الیکشن میں مسلمانوں کے لئے ترجیحات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بسم الله الرحمٰن الرحیم

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

انبیاء و رسل میں ایک اہم ترین ہستی سیدنا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہے ، مسلمان ، عیسائی اور یہودی گویا دنیا کی آبادی کا قریب قریب تین چوتھائی حصہ آپ علیہ السلام کی عظمت پر متفق ہے اور آپ کی نبوت پر ایمان رکھتا ہے ، حضرت ابراہیم علیہ السلام نہ صرف خود نبی تھے ؛ بلکہ ابوالانبیاء تھے ، آپ کے صاحبزادے حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام بھی نبی تھے ، پھر حضرت اسحاق علیہ السلام کے صاحبزادے حضرت یعقوب علیہ السلام نبی ہوئے ، حضرت یوسف علیہ السلام بھی نبی بنائے گئے جو حضرت یعقوب علیہ السلام کے فرزند تھے ، یہی حضرت یعقوب جن کے آباء واجداد تین پشت سے پیغمبر تھے اور آئندہ بھی بنی اسرائیل کے تمام انبیاء آپ ہی کی نسل میں پیدا ہوئے ، قرآن مجید نے ان کی وفات کا واقعہ ذکر کیا ہے ، جو اس طرح ہے : کیا تم اس وقت موجود تھے جب یعقوب پر موت آئی ؟ جب اس نے اپنے بیٹوں سے دریافت کیا : تم میرے بعد کس کی عبادت کروگے ؟ ان لوگوں نے جواب دیا : ہم آپ کے رب اور آپ کے باپ دادا ابراہیم علیہ السلام، اسماعیل علیہ السلام اور اسحاق علیہ السلام کے رب کی — جو ایک ہی معبود ہے — کی عبادت کریں گے اور اسی کے فرماں بردار ہوکر رہیں گے ، یہ کچھ لوگ تھے جو گذر چکے ، ان کے لئے ان کے اعمال ہیں اور تمہارے لئے تمہارے اعمال اور تم سے ان کے اعمال کے بارے میں کوئی پوچھ نہیں ہوگی۔ (البقرۃ : ۱۳۴)یہ آیت بظاہر حیرت میں ڈالتی ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام جیسی شخصیت جن کے یہاں چار پشتوں سے نبوت چلی آرہی تھی ، جن کی اولاد میں بھی نبی تھے اور آئندہ سلسلۂ اولاد میں بنی اسرائیل کے بہت سے انبیاء کو پیدا ہونا تھا ، ایسا شخص اپنی موت کے وقت اس بارے میں فکر مند ہے کہ خانوادۂ نبوت کے چشم و چراغ کس کی پرستش کریں گے ؟ جب ان کے بچے اطمینان دلاتے ہیں کہ وہ توحید ، تعلق مع اللہ اور خدا کی اطاعت و فرماں برداری کے رویہ پر قائم رہیں گے ، تو اب ان کو اطمینان ہوتا ہے ، یہ معمولی بات نہیں ہے ، اس میں اُمت ِمسلمہ کے لئے حیرت و موعظت کا سامان ہے کہ ایک صاحب ایمان کو کبھی بھی اپنے بچوں کی دینی کیفیت کے بارے میں غافل نہ ہونا چاہئے ، جیسے ایک تاجر چاہتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ تجارت چھوڑ کر جائے ، جیسے ایک کارخانہ دار کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے صنعت کے میدان میں ترقی کریں ، جیسے ایک ملازم کی تمنا ہوتی ہے کہ اس کے بچے اعلیٰ سے اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز ہوں ؛ بلکہ انسان کا بس چلے تو وہ آئندہ کے لئے سات پشتوں کی معیشت کا انتظام کر جائے ، ٹھیک اسی طرح بلکہ اس سے بہت بڑھ کر ایک مسلمان کو اپنی اولاد کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے کہ ایمان اور عمل صالح کے اعتبار سے اس کی اولاد صحیح راہ پر گامزن ہو اوروہ خدا کی پرستار اور اس کی فرماں بردار ہو ۔ اس میں اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ کتنا بھی دین دار خاندان ہو ، خاندان میں علماء اور حفاظ ہوں ، دین کی دعوت و اشاعت کا کام کرنے والے لوگ ہوں ، اسلامی شعور رکھتے ہوں ؛ لیکن اپنی اولاد کی طرف سے مطمئن نہ رہیں اور یہ نہ سمجھیں کہ یہ بہر حال دین پر قائم رہیں گے ؛ کیوں کہ انبیاء سے بڑھ کر خدا ترس خانوادہ اور کون ہو سکتا ہے ؟ لیکن اس کے باوجود انبیاء اپنے خاندان او راہل و عیال کے بارے میں کبھی بے فکر نہیں رہے ، خود پیغمبر اسلام ﷺ اپنی پھوپھی اور اپنی صاحبزادی کو خطاب کر کے فرماتے کہ آخرت سے پہلے کچھ کر لو ، ورنہ مجھ سے قرابت بھی تم کو کام نہیں آئے گی ، اسی لئے قرآن مجید نے حضرت یعقوب علیہ السلام کے اس واقعہ کا ذکر کرنے کے بعد متنبہ فرمایا ہے کہ ان کے اعمال ان کے ساتھ گئے اور تم بھی گو انھیں کی نسل سے ہو ؛ لیکن تمہارے بارے میں فیصلہ تمہارے اعمال کے مطابق ہوگا ۔ جو لوگ خدا اور آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، جن کا یقین اس بات پر ہے کہ یہی دنیا آخری دنیا ہے ، وہ اگر اپنے بال بچوں کے لئے صرف مال و متاع اور سیم و زر کی فکر کریں ، تو مقام تعجب نہیں کہ ان کے نزدیک تو اس مادی دنیا کے آگے کوئی منزل ہی نہیں ؛ لیکن اگر مسلمان بھی اسی راہ پر چلیں ، تو یہ ایسا ہی ہوگا کہ جیسے کوئی مسافر راستہ کو اپنی منزل سمجھنے لگے ، ہندوستان کے موجودہ حالات میں اس وقت ہم لوگوں کا حال کچھ ایسا ہی ہے ، ہمارے بچے بہت ہی نو عمری میں مشنری اسکول یا ان کے طرز پر چلنے والے دوسرے اسکولوں کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں ، یا جو عام طور سے دین سے بالکل بے بہرہ اور اپنی تاریخ سے قطعاً ناواقف ہوتے ہیں ، مزید بد قسمتی یہ ہے کہ یہ مادری زبان سے بھی کٹ جاتے ہیں ، اسلامی علوم کا بہت بڑا سرمایہ اُردو زبان میں ہے ، اس پورے سرمایہ سے ان کا رشتہ ٹوٹ کر رہ جاتا ہے ، گھر میں دین کا ماحول پہلے سے نہیں ، ٹی ، وی نے صورتِ حال اتنی خراب کر دی ہے کہ الفاظ ان کو بیان کرنے سے قاصر ہیں ، ان حالات میں آپ کیوں کر اطمینان کر سکتے ہیں کہ آپ کی نسل آپ کے بعد کچھ اس دینی امانت کوتھامے رہے گی ، جس کے آپ حامل ہیں اور گمراہ کن نظریات ان کو اپنا اسیر نہ بنا سکیں گے !اس لئے موجودہ حالات میں یہ بات ضروری ہوگئی ہے کہ مسلمان بنیادی دینی تعلیم کا اپنا آزادانہ نظام قائم کریں اور اس نظم کو خود کفیل بنائیں ، اس سلسلہ میں گجرات کا علاقہ ایک نمونہ کی حیثیت رکھتا ہے ، جہاں بہت ہی مستحکم بنیادوں پر دینی مکاتب کا نظم قائم ہے ، گاؤں گاؤں ، قریہ قریہ مکتب کے جال بچھے ہوئے ہیں ، مکاتب کے اوقات تعلیم ایسے ہوتے ہیں کہ سرکاری اسکولوں میں جانے والے بچے یا تو اسکول جانے سے پہلے مکتب میں وقت لگائیں ، یااسکول سے واپسی کے بعد ، مکتب کی تعلیم سماج میں ایک لازمی تعلیم سمجھی جاتی ہے ، یہی نظام پورے ہندوستان میں مسلمانوں کو کر نا ہوگا ؛ تا کہ ہمارا کوئی بچہ بنیادی دینی تعلیم سے نا آشنا نہ رہے ، اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے مسجدوں کی صورت میں ہمیں ایسا مرکز دیا ہے ، جس سے بہتر کوئی اور مرکز نہیں ہو سکتا ، یہی مسجد مدرسہ ہے وہاں جو ائمہ ، موذنین اور مسجد کے خدام ہیں ، جو مدرس و معلم ہیں ، اگر ہر مسجد میں صباحی اور مسائی تعلیم کا ایک مستحکم نظام قائم کریں ، بچوں کے لئے ایک ایسا کورس مرتب کریں جس میں ناظرۂ قرآن اور اذکار و ادعیہ کے علاوہ اُردو زبان ، سیرت نبوی اور اسلامی تاریخ کی بھی مناسب تعلیم ہو جائے اور بچوں کی فکری تربیت بھی ہو اور وہ شعوری طورپر اسلام کو سمجھ سکیں ، تو یہ بہت بڑا کام ہوگا اور اس طرح ہم آنے والی نسل کی حفاظت کر سکیں گے ۔اس کے علاوہ یہ زمانہ گرمائی تعطیلات کا ہے ، جس میں ڈیڑھ ماہ ، یا اس سے زیادہ طلبہ کو فرصت ملتی ہے ، ۴۵؍ ۵۰ دن کا عرصہ کم نہیں ہے ، اگر ہم ان اوقات کا صحیح استعمال کریں تو اس تعطیل سے بھی بڑا کام لیا جاسکتا ہے ، اس میں مڈل اسکول ، ہائی اسکول اور کالج کی سطح کے طلباء کے لئے اسلامیات کا علاحدہ علاحدہ مختصر کورس ترتیب دینا چاہئے ، جس میں ناظرہ ، قرآن مجید ، کچھ سورتوں کا حفظ ، سیرت نبوی ، اسلامی تاریخ ، فقہ اسلامی وغیرہ موضوعات پر اسباق دیئے جائیں ، تعارف اسلام خطبات کانظم کیا جائے اور ان کو اخلاقی تعلیمات سے بھی مزین کیا جائے ، ایسی گرمائی درس گاہ کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، کچھ ادارے اس سلسلہ میں کوشش کر رہے ہیں ؛ لیکن ضرورت اس سے بہت زیادہ کی ہے اور جہاں کہیں گرمائی کلاسس قائم کئے جا رہے ہیں ، گو لوگوں کا رُجوع حوصلہ افزا ہے ؛ لیکن اتنا نہیں ، جتنا ہونا چاہئے ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو اس موقعہ سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت لگانا چاہئے اور سر پرستوں کو اس سلسلہ میں اپنے بچوں کو بھیجنا چاہئے ؛ کیوںکہ جب انسان اپنے ماحول سے باہر نکلتا ہے او رکسی چیز کو حاصل کرنے میں یکسو ہو جاتا ہے تو کم وقت میں بھی زیادہ کچھ حاصل کر سکتا ہے ، نوجوان طلبہ کو اسلام سے قریب کرنے اور موجودہ مسموم ماحول سے بچانے کے لئے اور بھی وسائل اختیار کئے جاسکتے ہیں ۔ ہندوستان کے موجودہ حالات میں مخالف اسلام طاقتیں پوری طرح اس بات کے لئے سرگرم ہیں کہ وہ مسلمانوں کی اگلی نسل کو اپنی فکر اور اپنی تہذیب کے ساتھ جذب کرلیں اوران کو ان کی فکری میراث سے محروم کر دیں ، ان حالات میں اگر ہم نے غفلت ، بے شعوری ، خدا فراموشی اور خود فراموشی سے کام لیا تو اندیشہ ہے کہ خدا نخواستہ ہمارا فکری اور ملی وجود ایک قصۂ پارینہ بن جائے ، انشاء اللہ کفر کے پھونکوں سے نورِ حق بجھایا نہ جاسکے گا ؛ لیکن ضرورت ہے کہ ہم اس کے لئے فانوس بن کر زندہ رہیں اور اس حقیقت کو سمجھیں کہ جو نعمت ِایمان ہمیں حاصل ہے ، وہ تمام نعمتوں سے بڑھ کر ہے اور ہمیں اس امانت کو اپنی اگلی نسلوں تک پوری ذمہ داری اور دیانت کے ساتھ پہنچاناہے !!= = =

_________Khalid Saifullah RahmaniGen.Secretary : Islamic Fiqh Academy,India Director : Al Mahadul A’ali Al Islami Hyderabad.E-mail :ksrahmani@yahoo.comWebsite: www.khalidrahmani.in

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

الیکشن میں مسلمانوں کے لئے ترجیحات

بم دھماکے ، اسلامی نقطۂ نظر

5 مہینے ago
باب اول در بیان انجام مداہنت

مکمل آزادی کا مطالبہ سب سے پہلے کس نے کیا؟

3 مہینے ago

مقبول

  • اسرائیل کا وجود ایک ظلم ہے

    اسرائیل کا وجود ایک ظلم ہے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اشتعال انگیزی اور قانون کے غلط استعمال کا بڑھتا رجحان،

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  •  نبی اکرم  ﷺ کا آخری حج (حجۃ الوداع)قدم بہ قدم، منزل بہ منزل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • باپ کا آشیانہ بکا تب بیٹی کا آشیانہ بسا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  •  نبی اکرم  ﷺ کا آخری حج (حجۃ الوداع)قدم بہ قدم، منزل بہ منزل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.