جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(8) راشٹرواد کا ہندو ورژن

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    جبری نظام اور فاشسٹ ملک میں بدل چکا بھارت

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد (5) جمعیت علمائے ہند کے قیام کا پس منظر اور اس کا متحدہ راشٹرواد کا نظریہ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (3) (3) ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے متحدہ قومیت کی راہ اختیار کرنا

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(02) ہندستانی مسلمانوں کا راشٹرواد

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    بھارت، انسانیت و روحانیت کی تلاش میں

    زبان سکھانے والی نصابی کتاب کیسے لکھیں

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند

    اماموں کی تربیت پر جمعیت علمائے ہند کا ایک صدی قبل کا فیصلہ اور حضرت بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کی جامع رہ نمائی

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (6) ہندستانیوں کی قومیت کی مختلف تشریحات

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    اردو کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    دھپرا کی مسجد میں فجر کے بعد اصلاحی نشست، آئندہ بدھ سے مستقل درس قرآن شروع کرنے کا عزم

    دارالمصنفین کی مطبوعات کے بارے میں ایک سوال

    آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(8) راشٹرواد کا ہندو ورژن

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    جبری نظام اور فاشسٹ ملک میں بدل چکا بھارت

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد (5) جمعیت علمائے ہند کے قیام کا پس منظر اور اس کا متحدہ راشٹرواد کا نظریہ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (3) (3) ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے متحدہ قومیت کی راہ اختیار کرنا

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(02) ہندستانی مسلمانوں کا راشٹرواد

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    بھارت، انسانیت و روحانیت کی تلاش میں

    زبان سکھانے والی نصابی کتاب کیسے لکھیں

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند

    اماموں کی تربیت پر جمعیت علمائے ہند کا ایک صدی قبل کا فیصلہ اور حضرت بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کی جامع رہ نمائی

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (6) ہندستانیوں کی قومیت کی مختلف تشریحات

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    اردو کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    دھپرا کی مسجد میں فجر کے بعد اصلاحی نشست، آئندہ بدھ سے مستقل درس قرآن شروع کرنے کا عزم

    دارالمصنفین کی مطبوعات کے بارے میں ایک سوال

    آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home زبان و ادب

تراکیب مُہَنَّد

by Md Yasin Jahazi
جنوری 22, 2026
in زبان و ادب
0
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟
0
SHARES
31
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

تراکیب مُہَنَّد
’مہند‘ لفظ تہنید سے مشتق ہے۔عربی اور فارسی میں اس کے لفظی معنی:ہندستانی لوہے کی بنی ہوئی تلوار کے ہیں۔ ہندستان میں جب فارسی میں ہندستانی لفظوں کو بہ کثرت استعمال کیا جانے لگا، اور عربی وفارسی الفاظ مختلف تصرفات سے دوچار ہونے لگے، تو یہاں یہ لفظ اصطلاحی معنی میں استعمال ہونے لگا۔ ترکیب مہند کا مطلب یہ ہے کہ مرکب الفاظ کا ایک جز عربی یا فارسی ہو اور دوسرا جز کسی اور زبان سے تعلق رکھتا ہو۔ مہند کو ’اردو انا‘ بھی کہا جاتا ہے، مگر یہ اصطلاح مستعمل نہیں ہے۔
اردو مہند کی وضاحت کرتے ہوئے صاحبِ ’نور اللغات‘ رقمطراز ہیں :
’تہنید کسی غیر زبان کے لفظ کو ہندی بنا لینا ، جیسے: فارسی ’دہل‘ سے ’ڈھول‘، انگریزی’لارڈ‘سے ’لاٹ‘۔ تہنید کئی طرح کی ہوتی ہے: ایک یہ کہ دوسری زبان کے لفظ کولفظاً ومعناً دونوں طرح بدلیں،جیسے:’افراتفری‘ کہ اصل میں ’افراط تفریط ‘ تھا اور اردو میں بہ معنی ’ہل چل‘ہے۔ دوسرے: صرف لفظ کو بد ل دینا، جیسے: ’پلید‘سے’پلیت‘۔ تیسرے: صرف معنوں کو بدلیں ، جیسے:’روزگار‘ فارسی میں’زمانہ‘ اردو میں’نوکری‘ ۔ چوتھے: حرکات کو بھی بدل دیں اور معنوں کو بھی،جیسے: ’مشّاطہ‘ عربی مبالغے کا صیغہ، اردومیں ’مشاطہ‘ بغیر تشدید دوم ، وہ عورت جو زن و مرد کی نسبت ٹھہرائے اور شادی کرائے۔ پانچویں: جمع کے واحد کے معنی لیں ، جیسے: ’اصول‘ ،’احوال‘۔ چھٹے : دوسری زبان کے مادہ ہائے الفاظ سے ایسے صیغے بناناجو اس زبان میں مستعمل نہ ہوں ، جیسے: ’عفو‘ اور ’عتاب‘سے’معاف‘ اور ’معتوب‘۔ جولفظ ہندی صورت اختیار کرے، اس کو ’مُہَنَّد‘کہتے ہیں۔ گویااردو میں ’مُہنّد‘کاوہی مطلب ہے جو عربی میں’ مُعَرَّب‘(وہ لفظ جو در اصل کسی اور زبان کا ہو اور اس کو تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ عربی بنالیا ہو، جیسے: ’مُشک‘ سے ’مِسک‘ ۔
چوںکہ اردو کی خمیر میں مختلف زبانوں کے الفاظ اور تراکیب شامل ہیں، جن میں زیادہ تر عربی اور فارسی کے الفاظ وتراکیب ہیں، لیکن عربی وفارسی وغیرہ کے الفاظ کے ساتھ باقاعدہ فارسی ترکیب دینا قابل اعتراض اور عموماً غیر معتبر سمجھا گیا ہے، اس لیے اس حوالے سے چند قواعد یہاں لکھے جارہے ہیں،تاکہ ان سے یہ اندازہ لگایا جاسکے کہ کہاں پر ترکیب در ست اور معتبر ہوگی اور کہاں پرنہیں ہوگی۔ لیکن یہ ملحوظ خاطر رہے کہ ان قواعد میں ایسی قطعیت نہیں ہے کہ ان سے سرموانحراف درست نہیں۔ تاہم اکثر مواقع پر ان کی رعایت بھی ناگزیر ہے۔
ترکیب مہند کی تین صورتیں ہیں:(۱)عطفی مرکبات(۲)اضافی مرکبات۔اس میں توصیفی مرکبات بھی شامل ہیں(۳)غیر عطفی وغیر اضافی مرکبات۔
عطفی واضافی مرکبات کے چند قاعدے
(۱) ایسے الفاظ ، جو فارسی اور عربی کے انداز پر بنے ہوں اور شکل وصورت میں عین عربی وفارسی کے معلوم ہوتے ہوں؛ مگر وہ یہیں کی پیدا وار ہوں ، جیسے: شکریہ ،رہائش ،یگانگت ،مرغن،جنات وغیرہ ؛ ایسے تمام لفظوں کو عطفی واضافی ترکیبوں کے ساتھ بلا تکلف استعمال کرنا درست ہے،جیسے:شکریہ ٔ احباب، محبت ویگانگت،سکونت ورہائش،غذائے مرغن،یومِ پیدائش،جائے پیدئش۔
(۲)فارسی وعربی کے وہ الفاظ ،جن میں مختلف قسم کے تصرفات ہوئے ہوں:یا تو نئے معنی کا اضافہ ہو گیا ہو،جیسے:’مشکورعربی میں اس کو کہتے ہیں،جس کا شکریہ ادا کیا جاے؛ مگر ہماری زبان میں اس کو کہتے ہیں،جو کسی کا شکریہ ادا کرے‘۔ اورجیسے:شادی،راشی،شادی،تکراروغیرہ۔اوریاصورت میںذراسی ترمیم ہو گئی ہو، جیسے: جواہرات کہ اس کی اصلی شکل’جواہر‘ہے،اور جیسے:غلطی،دائمی وغیرہ۔ایسے تمام الفاظ میں عطفی و اضافی دونوں ترکیبیں درست ہیں۔نیز ایسے الفاظ، مرکب کا ایک جز بھی ہو سکتے ہیں اور دونوں جز بھی، جیسے : غلطی ہائے مضامین، رنجش وتکرار،محربِ آبِ وراں،شبِ شادی ،جواہراتِ شاہی ۔
(۳)وہ تمام الفاظ ،جو ہائے مختفی پر ختم ہوتے ہیں، (جس کو الف سے بد لنا درست ہے) چوںکہ ہائے مختفی فارسی کے ساتھ خاص ہے ، اردو میں اس کی جگہ ’الف‘ آتاہے، اور اکثر صورتوں میں ہائے مختفی الف کے آواز کو قبول کر لیتی ہے، اس لیے ایسے لفظوں میں عطفی واضافی دونوں ترکیبیں درست ہوں گی، جیسے:شمع وپروانہ، دیوانہ ومستانہ، نان وحلوہ، لطفِ نظارہ، کیفِ جلوہ، صحرائے زمانہ، خدائے واحد، جلوۂ جاناں۔،کوچۂ عاشقاں۔
(۴)ہندی وغیرہ کے ایسے اسما واعلام،جن کا بدل موجود نہ ہو ، ان کو عطفی واضافی ترکیبو ں میں استعمال کرنا درست ہے؛ لیکن ایسے اعلام کا مرکب کے ایک جز کے طور پر آنا چاہیے، جیسے:صبحِ بنارس،سمتِ کاشی، آغوشِ لیلا، جانبِ متھرا،شام اودھ، رام وراون، دلی وپٹنہ،سیتاوبسنتی۔
(۵)ہندی وانگریزی کے ایسے تمام الفاظ ، جو عام طور پر اردو میں مستعمل ہیں اور ان کا اردو میں بدل نہیں ہیں، جیسے: اسٹیشن ، ڈگری ، ممبر،چندا،سڑک،سول سروس وغیرہ۔یا وہ الفاظ جو مہینوں اور موسموں کے نام ہیں، جیسے: کاتک، جنوری،خزاں،برسات،بہار۔ یا وہ اسمائے جنس ہیں، جیسے: نیل گائے،گدھا۔ ایسے تمام الفاظ میں اضافی وعطفی ترکیبیں درست ہیں،جیسے:موسمِ برسات،خدماتِ سول سروس،سوئے نیل گائے،امام باڑہ،ماہ جنوری،چندہ ودھندھا،ممبران پارلیامنٹ، ترقیِ کمیٹی،ڈگری وسند، جانب سڑک، لبِ سڑک۔
نوٹ: اگر دونوں جز انگریزی کے ہوں یا ہندی کے ہوں ، تو ترکیب وہیں پر درست ہوگی جہاں مذاق سلیم ناگواری محسوس نہ کرے، جیسے: ممبرانِ پارلیامنٹ۔اور جہاں مذاق سلیم ناگواری محسوس کرے،وہاں ترکیب درست نہ ہوگی ، لہذا انجنِ ریل،بوگیِ ٹرین ، گوشتِ بھینس وغیرہ نہیں کہا جائے گا۔
(۶)ایسے الفاظ، جو شکل وصورت سے فارسی الاصل معلوم ہوتے ہوں یا عربی الاصل لگتے ہوں (خواہ وہ کسی بھی زبان کے ہوں) اگروہ اردو زبان کے مزاج سے ہم آہنگ ہوں اور مذاق سلیم ان کو ناگوار نہ سمجھے، تو ایسے لفظوں میں بھی عطفی واضافی ترکیبیں درست ہوں گی، جیسے: صرفِ چلمن۔ع
کررکھا ہے کلسِ گنبدِ دستار اسے (سوادؔ)
ان میں ’چلمن‘ اور ’کلس‘ فارسی الاصل معلوم ہوتے ہیں اور جیسے: ’کف رومان‘ میں’ رومان‘ عربی نژاد معلوم ہوتاہے۔چوںکہ ان ترکیبوں میں بالکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہورہاہے ، اس لیے ان میں دونوں ترکیبیںدرست ہیں۔ اور جیسے: زمزمۂ واہ واہ، موجِ لہو، دستاربسنتی وغیرہ۔
(۷)ایسے الفاظ اور جملے، جن کے درمیان حرف عطف ہو، اور وہ عطف ناگوار محسوس نہ ہو، تو ایسی عطفی ترکیب درست ہوگی، جیسے: ؎
گل گراں گوش و چمن صورت حیراں ہے
کس گلستاں میں ہمیں حکم غزل خوانی ہے
یہ جو رو جورش تھے کہاں آگے عشق میں
تجھ سے جفا ومیر سے رسم وفا چلی
اس میں گوش و چمن اور جفا و میر میں کوئی ناگواری محسوس نہیں ہو رہی ہے۔اور اگر ناگوار صورت پیدا ہوجائے ، تو یہ ترکیب ناقابل قبول ہوگی، جیسے: ؎
جوں ابر بے کسانہ روتے اٹھے ہیں گھر سے
برسے ہے عشق اپنے دیوار سے ودرسے
دیوا رسے و در سے میں نہایت ناگوار صورت پیدا ہوگئی ہے، اس لیے یہ قابل قبول نہیں ۔
(۸)ایسے الفاظ، جن کے دونوں اجزا میں سے ایک جز فارسی اور عربی کے علاوہ ہو ، اور دوسرا جز ہندی یا انگریزی کا ہو، تو ان میں عطفی ترکیب درست ہوگی، جیسے:چرخی وبان۔ ؎
لگیں ا س کو نہ جب تک راج ومزدور
کوئی رہ گیا موش ومینڈک کا زور
(۹)ایسے الفاظ ، جن کے دونوں جز ہندی ہوں یا ایک ہندی اور دوسرا غیر ہندی (عربی وفارسی وغیرہ) ہو؛ تو ان میں کسرۂ اضافت درست نہیں ، جیسے: دیوارِ گھر ،سرکارِ ساقی ،چاہتِ صدیق ۔
(۱۰)موصو ف کے آخر میں کسرۂ اضافت اردو میں درست نہیں ، جیسے: پھولِ خوب ،قلمِ اچھا، اونٹِ بے نکیل،بھینس موٹا وغیرہ۔
نوٹ: غیر عربی وفارسی الفاظ کے ٹکڑے اکثر واوِ عطف کے بغیر آتے ہیں، انھیں واو عطف کے ساتھ لانا فصاحت کے خلاف ہے، جیسے:دانہ پانی، پھول پھل ، ہاتھ پیر، دن رات۔ان الفاظ کو پھول وپھل ، ہاتھ و پیر اور دن و رات لکھنابولنا درست نہیں ہے ۔
غیر عطفی اور غیر اضافی مرکبات کے چند قاعدے
ہر طرح کے غیر اضافی اور غیر عطفی مرکبات کا استعمال درست ہے، ان کی چند صورتیں ہیں:
(۱)وہ مرکب الفاظ،جن کے دونوں جز اسم ہوں، جیسے: گل بدن ،پن چکی، قلم کار،ناول نگار۔
(۲)وہ مرکبات، جن کا ایک جز فعل ہو اور اردو یا ہندی سے تعلق رکھتا ہو، اور دوسرا جز اسم ہو، جو عربی یا فارسی کا ہو، جیسے: دم کٹا، دل جلا، دل شکن، کفر توڑ ،دل لگی،دل جلا، فوق البھڑک۔
(۳) وہ مرکبات، جو اسم وفعل پر مشتمل ہوں ، اور دونوں جز عربی وفارسی کے علاوہ ہوں، جیسے: من چلا، منہ بولا ، آنکھ پھوڑ، لٹھ مار، تیس مار، دانت کاٹی،رس بھری۔
(۴)وہ مرکبات، جن کے دونوں جزعربی یا فارسی کے ہوں ، مگر وہ اردو کے انداز پر ہوں ، جیسے: عمر قید،لٹھ باز،تھانے دار۔ یاان کے دوسرے جزمیں یا ئے نسبتی اور یائے مصدری کا اضافہ ہو، جیسے: لٹھ باز ی، گھڑی سازی،تھانے داری۔
(۵)وہ مرکبات ،جو فارسی کے سابقوں اور لاحقوں سے بنے ہوں،جیسے:بے ڈھپ،گاڑی بان، کاری گر،صنعت کار،دل کش۔
(۶)وہ مرکبات، جن میں فارسی افعال ایک جز کے طور پر آئیں، جیسے: کھدر پوش، پھول دار ، ڈگری یافتہ، سنسنی خیز، رجسٹری شدہ، تھوک فروش۔
(۷)وہ مرکبات ،جن میں فارسی افعال کسی تصرف کے ساتھ آئے ہوں، جیسے: اٹھائی گیرا، صبح خیزیا۔
(۸)وہ مرکبات، جن کا ایک جز فارسی یا عربی ہو اور دوسرا مقامی ، جیسے: ڈاک خانہ، دھوکے باز، عجائب گھر ، چڑیا گھر،ٹکڑگدا،لنگر خانہ، جیل خانہ، کٹھ ملا۔
غیر عطفی اورغیراضافی مرکبات کی یہ تمام صورتیں اردو میں مستعمل ہیں۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

حرف نون کا اعلان وسقوط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

جمعیت علمائے ہند کے 106سال مکمل، تاسیس کی مستند کہانی

جمعیت علمائے ہند کے 106سال مکمل، تاسیس کی مستند کہانی

10 مہینے ago
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

اقتدار کے ایوانوں میں لرزش کانگریس کی داخلی جنگ اور کرناٹک کا بے چین سیاسی منظرنامہ

10 مہینے ago

مقبول

  • راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(8) راشٹرواد کا ہندو ورژن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • تعلیم کے ڈیجیٹل وسائل پر بچوں کے واجبی اور متوازن حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جبری نظام اور فاشسٹ ملک میں بدل چکا بھارت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • راشٹرواد (7 ) راشٹر کی غلامانہ حیثیت بدلنے کے لیے ہندستان کی شرعی حیثیت کا معاملہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • راشٹرواد (6) ہندستانیوں کی قومیت کی مختلف تشریحات

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.