اتوار, اگست 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    نسلِ جدید

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    حضرت العلامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    نسلِ جدید

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    حضرت العلامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home زبان و ادب

رنگین اسلوب

by Md Yasin Jahazi
جنوری 22, 2026
in زبان و ادب
0
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟
0
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

رنگین اسلوب
اس کا مطلب یہ ہے کہ جملوں کی ترکیب میں ایسے حروف اور کلمات کا انتخاب کیا جائے؛ جن کو پڑھتے وقت نہ تو قاری کی زبان لڑکھڑائے اور نہ ہی اس کے ذہن ودماغ کو جھٹکا لگے ۔بہ الفاظ دیگر اس میں لفظی روانی بھی پائی جاتی ہو اور معنوی روانی بھی موجود ہو۔
رنگین اسلوب میں (۱)نامانوس الفاظ(۲)قواعد زبان اور اصول بیان کے خلاف تراکیب استعمال نہیں کی جاتیں، اور الفاظ ومعانی کی روانی کو ختم کرنے والی چیزوں مثلاً: (۳)یکساں آواز والے حروف کے اکٹھا ہونے،(۴)توالی اضافات،(۵)تتابع حروف عطف،(۶)تعقید لفظی اور(۷) معنوی سے بھی یہ اسلوب پاک ہوتا ہے ۔(۸)اسی طرح مضمون کے بیچ بیچ میں طویل طویل تشریحی اقوال اور معترضہ جملے بھی نہیں لائے جاتے۔ نیز اس میں(۹)تصنع اور (۱۰)رنگ آمیزی سے بھی اجتناب کیا جاتا ہے، جیسے:
’’ہلکی شفقی روشنی ہے، کرۂ زمین تاریک ہے، فضا میں صرف ایک سیارہ جھلملا رہا ہے ۔ ایک لڑکی جس کی آنکھوںپر پٹی بندھی ہے اور ہاتھ میںبربط ، سارے کرۂ ارض پر چھائی ہوئی ہے ، بربط کے تمام تار ٹوٹ چکے ہیں؛ مگر ایک، جس میں وہ برابر لرزش پیدا کر رہی ہے‘‘۔ (نیاز فتح پوری)
نظم کی مثال: ؎
بس ہجوم نا امیدی خاک میں مل جائے گی
یہ جو اک لذت ہماری سعی لا حاصل میں ہے
(غالب)
وہ دل سے یوں گذرتے ہیں کہ آہٹ تک نہیں ہوتی
وہ یوں آواز دیتے ہیں کہ پہچانی نہیں جاتی
(جگرمرادآبادی)
ذیل میں اس اسلوب میں پائے جانے والی خامیوں کی نمبر کی ترتیب سے مثالیں دی جارہی ہیں، تاکہ صحیح وغلط دونوں پہلو اجاگر ہوجائیں۔
(۱)نامانوس الاستعمال کی مثال :
’’ابن الوقت تو اس مزاج کا آدمی نہ تھا کہ بات کو اٹکا رکھے؛ مگر موقعہ ہی بونگا آپڑا تھا ‘‘۔
(مولانا نذیر احمد)
اس میں لفظ ’بونگا‘ نا مانوس الاستعمال لفظ ہے۔
(۲)قواعد زبان کے خلاف استعمال کی مثال:
’’میںنے عزم مصمم کرلیا ہے کہ ہم روزانہ پابندی سے مطالعہ کیا کریں گے‘‘۔
اس میں متکلم واحد کی جگہ متکلم جمع کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے، جو اصول بیان کے خلاف ہے ۔
(۳)یکساں آواز والے حروف کے اکٹھا ہونے کی مثال:
’’مگر درد سر روز زور پکڑ تا جاتا تھا ‘‘۔ (مولوی نذیر احمد)
ہم نے تو پر فشانی نہ جانی کہ ایک بار
پرواز کی چمن سے سو صیاد کی طرف
(میرتقی میرؔ)
ان جملوں میں’روز زور‘ اور ’سے سو‘ یکساں آواز والے حروف یکجا ہوگئے ہیں۔
(۴)توالی اضافات کی مثال:
’’میں آپ کے نانا کے بیٹے کے پوتے کے ماموں کے ساتھ چمنستان کی سیر کو نکلا تھا‘‘ ۔
اس میں پے بہ پے متعدد اضافتیں جمع ہوگئیں ہیں۔
(۵) تتابع حروف عطف کی مثال:
’’سب نے مل کر منتوں اور نیازوں اور چلوں اور عملوں اور دعاؤں کی بھر مار کر دی‘‘۔
(نظیر آبادی)
اس میں لگا تا ر چار حروف عطف لائے گئے ہیں۔
(۶)تعقید معنوی کی مثال: ؎
فلک پر جامع مسجد ہے زمیں پر عکس پڑتا ہے
نمازی کافروں کا خون شہیدوں پر ٹپکتا ہے
اس شعر میں’تعقید معنوی‘ پائی جاتی ہے ؛ کیوں کہ ’جامع مسجد‘سے مراد آفتاب ہے ، جو انتہائی بعید استعارہ ہے۔ اسی طرح ’نمازی کافر‘ کسان کو کہا گیاہے، یہ بھی ایک نامانوس تشبیہ ہے۔’ خون‘ سے پسینہ اور’ شہید‘سے کٹی ہوئی کھیتی کی طرف اشارہ کیاگیا ہے، جس کی طرف ذہن جلدی منتقل نہیں ہوتا ۔ ان عیوب کی وجہ سے کلام کی معنوی روانی ختم ہوگئی ہے۔
(۷)تعقید لفظی کی مثال:
ذبح وہ کرتا توہے پر چاہیے اے مرغ دل
دم پھڑک جائے تڑپنا دیکھ کر صیاد کا
اس شعر کے دوسرے مصرعے کامطلب یہ ہے کہ مرغ کا دل تڑپنا دیکھ کر صیاد کا دم پھڑک جائے، لیکن الفاظ کی نشست میں الٹ پھیر ہونے کی وجہ سے’ تعقید لفظی ‘پیدا ہوگئی ہے؛ کیوں کہ فوری طور پر ذہن اس معنی کی طرف منتقل نہیں ہوتا ؛ بلکہ یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اے مرغ دل ! صیاد کا تڑپنا دیکھ کر تیرا دم پھڑک جائے۔
(۸)طویل تشریحی اقوال کی مثال :
’’فلاسفۂ جدید اجزائے لایتجزیٰ (مادہ کو تقسیم کرتے چلے جائیے، وہ منقسم ہوتا چلا جائے گا۔ آخر میں ایک ایسی حد پر یہ تقسیم پہنچ جائے گی کہ مادہ کے ذرات انقسام قبول نہ کریں گے ، مادہ کے ایسے ذرات کا نام اجزائے لایتجزیٰ ہے) کا اثبات کرتے ہیں‘‘۔
(۹)تصنع کی مثال:
’’خلوت کے چمن میں حکم ہوا کہ مشورت کی بلبلیں آئیں کہ ہنگامہ کے لیے کیا صلاح ہے؟ بعض کا زمزمہ ہوا کہ برسات میں ملک مقبوضہ کا بند وبست ہو، جاڑے کی آمد میں ہنگامہ پر خوں ریزی سے گلزار کا خاکہ ڈالا جائے۔ بعض نے نغمہ سرائی کی کہ غنیم کو دم نہ لینے دو ، اڑجائیں اور چھری کٹاری ہوجائے کہ یہی بہار ہے ۔ فتح کے گلیچیں اور سلطنت کے باغبان نے کہا کہ ہاں یہی ہانک سچ ہے‘‘۔
(مولانا محمد حسین آزادؔ)
اس مضمون میں تصنع سے کام لیا گیا ہے ۔
(۱۰)رنگ آمیزی کی مثال:
’’سینے قبلۂ عالم! یہاں سے برس دن کی راہ شمال میں ایک ملک ہے ، عجائب زرنگار، ایسا خطر ہے کہ مرقع خیال مانی وبہزادنہ کھینچا ہوگا ، اور پھر دہقان فلک نے مزرعۂ عالم میں نہ دیکھا ہوگا ۔ شہر خوب ، آبادی مرغوب ، رنڈی، مرد حسین طرحدار، مکان بلور کے ؛ بلکہ نور کے ، جواہر نگار؛ عقل باریک ، بنیان مشاہدہ سے دنگ ہو، خلقت اس کثرت سے بستی ہے کہ اس بستی میں وہم وفکر کو عرصۂ تنگ ہو ، خورشید سحر اس کے دروازے سے ضیا پاتا ہے ، بدر کامل اس شہر میں غیرت سے کا ہیدہ ہو؛ ہلال نظر آتا ہے ‘‘۔
(از طوطاکہانی)
اس میں حد سے زیادہ رنگینی پیدا کردی گئی ہے، جس سے بھدا پن پیدا ہوگیا ہے۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

پرزور اسلوب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

ہندستانی تاریخ کے تین عجوبے

9 مہینے ago
حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

دھرمستھلا، کراس ووٹنگ اور قیادت کا بحرانکرناٹک کی سیاست آخر کس سمت بڑھ رہی ہے؟

1 مہینہ ago

مقبول

  • کیا یورپ واقعی سونے کی چڑیا ہے؟

    کیا ہم نے اپنے وطن کی قدر کرنا چھوڑ دیا ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کھلونا پر مبنی تدریس (Toy-Based Learning)

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • طرحی غزل

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم (سعودی عرب) سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.