جمعرات, مارچ 5, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    اولیاء اللہ کے مشن: حاجی نور الحسن مرحوم کی یاد میں

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ڈیجیٹل محبت، آن لائن کھیل اور کم سن ذہنایک خاموش سماجی بحران کی دستک

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی اور ترک موالات کا آغاز کیسے ہوا؟

    طرزِ داستان بدلے

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    دارالعلوم دیوبند کی "مسجدِ قدیم”

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    استھانواں کے محسن اعظم الحاج سید تقی الدین استھانوی مرحوم

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    مولانا سید سلیمان اشرف بہاری ۔۔حالات زندگی سے متعلق چند اہم اطلاعات

    مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی

    مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑجائیں گی

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

    16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    اولیاء اللہ کے مشن: حاجی نور الحسن مرحوم کی یاد میں

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ڈیجیٹل محبت، آن لائن کھیل اور کم سن ذہنایک خاموش سماجی بحران کی دستک

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی اور ترک موالات کا آغاز کیسے ہوا؟

    طرزِ داستان بدلے

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    دارالعلوم دیوبند کی "مسجدِ قدیم”

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    استھانواں کے محسن اعظم الحاج سید تقی الدین استھانوی مرحوم

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    مولانا سید سلیمان اشرف بہاری ۔۔حالات زندگی سے متعلق چند اہم اطلاعات

    مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی

    مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اپنی اپنی بولیاں سب بول کر اڑجائیں گی

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

    16 نومبر 2025 کو مسلم پرسنل لاء بورڈ کا عظیم الشان اجلاس ہوگا

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home اسلامیات

اعتكاف، احكام وآداب

by Md Yasin Jahazi
مارچ 3, 2026
in اسلامیات
0
الیکشن میں مسلمانوں کے لئے ترجیحات
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بسم الله الرحمٰن الرحیم

شمع فروزاں2026.03.06

مولانا خالد سیف الله رحمانی

انسان کا رشتہ اپنے خالق سے یہ ہے کہ خدا مالک ہے اور انسان اس کا مملوک ، خدا معبود ہے اور انسان اس کا عبد ، خدا آقا ہے اور انسان اس کا بندہ اور غلامِ بے دام ، غلام کا کمال یہ ہے کہ اس کا آقا اس سے خوش ہو ، مملوک کے لئے سب سے بڑا شرف یہ ہے کہ اسے مالک کی خوشنودی حاصل رہے ، عاشق کو اپنے معشوق کی راہ میں لٹ کر بھی ایک لطف آتا ہے اور محب اپنے محبوب کے لئے کھو کر بھی پانے کی لذت محسوس کرتا ہے ، اسی محبت اور غلامی اور بندگی کے احساس کو عملی پیکر دینے کے لئے عبادت کے طریقے مقرر کیے گئے اور ان کو انسان کا اصل مقصد وجود قرار دیا گیا :’’ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالاِنْسَ اِلاَّ لِیَعْبُدُوْنَ ‘‘۔اسلام میں عبادت کے جو طریقے مقرر کئے گئے ہیں ان میں قدم قدم پر اپنی بندگی ، نیستی اور خدا کے ساتھ محبت اور شیفتگی کا اظہار ہے ، نماز کی کیفیت کو دیکھئے کہ غلام اپنے آقا کے سامنے نگاہ نیچی کیے ہوئے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہے ، بار بار اپنے خدا کی کبریائی کا نعرہ لگا تا ہے ، کبھی کمر تک جھکتا ہے ، کبھی نگاہ جھکائے دو زانو بیٹھتا ہے اور کبھی اپنی پیشانی زمین پر رگڑتا ہے ، زکوٰۃ دینا اپنی ذات اور اپنے مال پر خدا کی حکومت کا اعتراف کرنا ہے ، روزہ اور حج بھی خدا کی بندگی ہے ؛ لیکن اس میں خوف سے زیادہ اپنے مالک کی محبت کا اظہار ہے ، روزہ دار کو دیکھئے ! بھوکا ہے ، پیاسا ہے ، دُھوپ کی تمازت اور موسم کی شدت ہے ؛ لیکن خدا کی خوشنودی اور اس کی رضا کے لئے سب کچھ گوارا ہے ، روزہ گویا اللہ تعالیٰ سے کمالِ محبت اور تمام علائق سے رشتہ ٹوڑ نے سے عبارت ہے ؛ لیکن بھو کے پیاسے رہنے کے باوجود روزہ کی حالت میں گھر سے ، کار وبار سے اور لوگوں سے تعلق باقی رہتا ہے ، محبت کا اوجِ کمال یہ ہے کہ آدمی ان تعلقات کو بھی خدا کے تعلق کے سامنے قربان کردے ، اس کے لئے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میںایک اورعبادت رکھی گئی ہے ، جسے ’’ اعتکاف ‘‘ کہتے ہیں ۔ اعتکاف کے معنی ٹھہر نے ، پوری قوت سے کسی چیز کا ساتھ پکڑ لینے اور پکڑ رہنے کے ہیں : اللبث و ملازمۃ الشیئ أو الدوام علیہ( الفقہ الاسلامی وأدلتہ: ۲ ؍ ۶۹۲ ) شریعت کی اصطلاح میں ایسی مسجد میں روزہ کے ساتھ قیام پذیر ہو جانے کا نام ہے جس میں جماعت ہوتی ہو ، (در مختار مع الرد : ۳ ؍ ۴۲۹ ) گویا اعتکاف اللہ تعالیٰ کی چوکھٹ پر سر رکھ دینے اور خدا کے دامن رحمت سے چمٹ جانے کا نام ہے کہ اب اپنی مراد حاصل کیے اور منزلِ مقصود کو پائے بغیر اس دَر کو نہیں چھوڑے گا ، یہ مکمل حوالگی ، خود سپردگی اور خدا کے تعلق کے مقابل تمام تعلقات سے براءت کا اظہار ہے ؛ اسی لئے اعتکاف کی بڑی اہمیت ہے ۔ حضرت عبد اللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے معتکف کے بارے میں فرمایا کہ وہ گناہوں سے بچا رہتا ہے ، وہ اعتکاف سے باہر جو نیکیاں انجام دیتا تھا وہ نیکیاں بھی اس کے لئے لکھی جائیں گی : ویجری لہ من الحسنات کعامل الحسنات کلہا(ابن ماجہ ، حدیث نمبر : ۱۷۸۱ ) رسول اللہ ﷺ کو اعتکاف کا اس قدر اہتمام تھا کہ آپ ﷺ ہر سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے اور جس سال وفات ہوئی اس سال دوسرے اور تیسرے دونوں عشروں کا اعتکاف فرمایا ، (ابوداؤد ، حدیث نمبر : ۲۴۶۶ ) ایک سال آپ ﷺ اعتکاف نہیں فرما سکے تو اس کے بدلہ شوال میں دس دنوں کا اعتکاف فرمایا ۔ (مسلم عن عائشہؓ، حدیث نمبر : ۱۱۷۳ )اعتکاف کی بنیادی طور پر تین قسمیں ہیں : نفل ، سنت اور واجب ، اعتکافِ نفل کے لئے نہ روزہ ضروری ہے اور نہ وقت کی قید ، صرف اعتکاف کی نیت ہونی چاہئے ، تھوڑی دیر کے لئے بھی اعتکاف کی نیت سے مسجد میں قیام کرلے ، نفل اعتکاف ہو جائے گا ، (درّ مختار مع الرد : ۳ ؍ ۴۳۱ )دوسری صورت واجب اعتکاف کی ہے ، اعتکاف کے واجب ہونے کی دو صورتیں ہیں ، ایک یہ کہ اعتکاف کی نذر مانا ہو ، دوسرے یہ کہ ایک دن یا اس سے زیادہ نفل اعتکاف کی نیت سے نفل اعتکاف شروع کیا ؛ لیکنمدت پوری ہونے سے پہلے اسے توڑ دیا ، تو اب جتنی مدت کی اس نے نیت کی تھی ، شروع کرنے کےبعد توڑ دینے کی وجہ سے اتنے دنوں کا اعتکاف واجب ہو گیا ، (بدائع الصنائع : ۲ ؍ ۲۷۳ )اعتکافِ واجب کے لئے روزہ ضروری ہے ؛ اس لئے کہ اعتکاف روزہ کے ساتھ ہی ہے :لا إعتکاف إلا بالصوم (ابوداؤد ، حدیث نمبر : ۲۴۷۳ )تیسری صورت جو اعتکاف کی اصل صورت ہے ، وہ اعتکافِ سنت ہے ، اعتکافِ سنت رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا اعتکاف ہے ، یہ سنت علی الکفایہ ہے ، یعنی اگر شہر کے کچھ لوگوں نے اعتکاف کرلیا ، تو ثواب تو اعتکاف کر نے والے کو ہوگا ؛ لیکن ترکِ اعتکاف کے گناہ سے سبھی لوگ بچ جائیں گے ، اور اگر بستی کے کسی بھی شخص نے اعتکاف نہیں کیا تو بستی کے تمام لوگ گنہگار ہوں گے ، (در مختار مع الرد : ۳ ؍ ۴۳۰ ) اگر ایک شہر میں کئی مسجدیں ہوں تو بہتر تو یہی ہے کہ کوئی بھی مسجد اعتکاف کرنے والوں سے خالی نہ ہو ؛ لیکن اگر ایک مسجد میں بھی اعتکاف کر لیا جائے تو تمام اہل شہر ترکِ سنت کے گناہ سے بچ جائیں گے ؛ کیوں کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں مدینہ میں متعدد مسجدیں تھیں ؛ لیکن صرف مسجد نبوی ﷺ ہی میں اعتکاف کا ذکر ملتا ہے ،واللہ اعلم ۔اعتکافِ مسنون کا طریقہ یہ ہے کہ ۲۰ ؍ رمضان المبارک کو غروبِ آفتاب سے پہلے مسجد میں داخل ہو جائے ؛ کیوں کہ غروب آفتاب ہی سے اکیسویں تاریخ شروع ہو جاتی ہے اوراعتکاف کا ایک مقصد شب ِقدر کو پانا ہے اور اکیسویں شب کو شب ِقدر کا احتمال موجود ہے ، اعتکافِ سنت میں حنفیہ کے نزدیک روزہ ضروری نہیں ، اگر کوئی شخص روزہ رکھنے سے معذور ہو، پھر بھی وہ اعتکاف کر سکتا ہے : ویصح الإعتکاف بدون الصوم (بدائع الصنائع : ۲ ؍ ۲۷۴ )اعتکاف کے درست ہو نے سے متعلق کچھ شرطیں اعتکاف کر نے والے سے متعلق ہیں اور کچھ اس جگہ سے جہاں اعتکاف کیا جائے ، اعتکاف کرنے والے سے متعلق شرط ہے کہ وہ مسلمان ہو ، بالغ ہو ، فاتر العقل نہ ہو ، جنابت ، حیض اور نفاس سے پاک ہو ، نیز اعتکاف کی نیت کی جائے ، (بدائع الصنائع : ۲ ؍ ۲۷۴ ) اگر کسی نیت کے بغیر مسجد میں ٹھہر جائے ، تو اعتکاف درست نہیں ہو گا ۔ (ہندیہ : ۱ ؍ ۲۱۱ ) مقامِ اعتکاف مردوں کے لئے مسجد ہے ، حنفیہ کا قول تو یہ ہے کہ کسی بھی مسجد میں اعتکاف کیا جاسکتا ہے ، قول مشہور یہ ہے اعتکاف پنج گانہ جماعت والی مسجد میں ہونا چاہئے : ومنہا مسجد الجماعۃ فیصح في کل مسجد لہ أذان وإقامۃ ھو الصحیح (ہندیہ : ۱ ؍ ۲۱۱ ) عورتوں کے لئے چوں کہ گھر ہی مسجد کے حکم میں ہے اور ان کو گھر میں نماز پڑھنا مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے ؛ اس لئے وہ گھر میں ہی اعتکاف کریں گی، اگر گھر میں کسی جگہ کو نماز کے لئے مخصوص رکھا ہو تو وہی جگہ اعتکاف کے لئے ہوگی ’’ لا تعتکف إلا في مسجد بیتہا‘‘ (بدائع الصنائع : ۲ ؍ ۲۸۱ ) اور اگر کوئی جگہ نماز کے لئے متعین نہ ہو تو گھر میں کسی جگہ کو نماز اور اعتکاف کے لئے مخصوص کر کے عورتیں وہاں اعتکاف کریں گی ، پھر اعتکاف کرنے والی خاتون کے لئے ناگزیر انسانی ضرورت کے بغیر اس جگہ سے نکل کر گھر کے دوسرے حصوں میں جانا درست نہیں ہو گا ، (بدائع الصنائع : ۲ ؍ ۲۸۴ ) عورت کے لئے یہ ضروری ہے کہ شوہر کی اجازت سے اعتکاف کرے ، (ہندیہ : ۱ ؍ ۲۱۱ ) نابالغ با شعور لڑکا یا لڑکی بھی اعتکاف کر سکتے ہیں ۔ (ہندیہ : ۱ ؍ ۲۱۱ )اعتکاف کے آداب میں سے یہ ہے کہ سوائے اچھی بات کے دوسری باتیں نہ کرے ، ہاں جو باتیں گناہ کی نہ ہوں ، انھیں کرنے کی گنجائش ہے ، اعتکاف کے درمیان تلاوتِ قرآن مجید ، حدیث کا درس و مطالعہ ، علمی مذاکرہ ، رسول اللہ ﷺ ، انبیاء کرام اور اولیاء عظام کی سیرت کا مطالعہ اور دینی مضامین کے لکھنے و غیرہ میں گذارے : ویلازم التلاوۃ والحدیث والعلم وتدریسہ وسیر النبی وأخبار الصالحین وکتابۃ أمور الدین(ہندیہ : ۱۱ ؍ ۲۱۲ )معتکف کا اعتکاف کی جگہ سے بلا ضرورت باہر نکلنا درست نہیں ، امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک تھوڑی دیر کے لئے بھی بلا ضرورت و عذر نکلے تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا ؛ البتہ امام ابویوسفؒ اور امام محمدؒ کے نزدیک اگر آدھے دن سے زیادہ مسجد سے باہر رہے تب اعتکاف فاسد ہو تا ہے ، اس سے کم میں نہیں ، (بدائع الصنائع : ۲ ؍ ۲۸۴ ) چوں کہ رمضان المبارک کا اعتکاف اعتکافِ مسنون ہے اوراس میں اہل علم کا اختلاف ہے کہ یہ اعتکاف نفل کے درجہ میں یا شروع کر نے کے بعد اعتکافِ واجب کے حکم میں ؟ (درّ مختار و ردّ المحتار : ۳ ؍ ۴۳۶) اور اعتکافِ نفل میں جائے اعتکاف سے باہر نکلنے کی گنجائش ہوتی ہے ؛ اس لئے رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے اعتکاف میں امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ کی رائے پر بھی بوقت ِضرورت عمل کیا جاسکتا ہے ، واللہ اعلم ۔اعتکاف کی حالت میں عورت سے جنسی تعلق یا اس کے تمہیدی افعال جیسے بوس و کنار وغیرہ جائز نہیں ، اور اگر حالت ِاعتکاف میں صحبت کر لے تو اعتکاف فاسد ہوجاتا ہے ، (ہندیہ :۱ ؍ ۲۱۳ ) اعتکاف کی حالت میں مکمل خاموشی اختیار کرنا اور اسے عبادت سمجھنا مکروہ ہے ، (حوالۂ سابق ) معتکف کپڑے بدل سکتا ہے ، خوشبو لگا سکتا ہے ، سر میں تیل رکھ سکتا ہے ، ضروری گفتگو کر سکتا ہے ؛ البتہ اسے سب وشتم اور لڑائی جھگڑوں سے بچنا چاہئے ؛ لیکن ایسا کر لے تو اس کی وجہ سے اعتکاف فاسد نہیں ہوگا ۔ (حوالۂ سابق )عذر کی وجہ سے مسجد سے باہر جایا جاسکتا ہے ، عذر سے مراد ہے پیشاب ، پائخانہ ، اگر جامع مسجد نہ ہو تو جمعہ کے لئے جانا ، اگر کوئی کھانا پہنچانے والا نہ ہو تو کھانے کے لئے نکلنا وغیرہ ، ان مقاصد کے لئے مسجد سے باہر کام کے لئے مطلوبہ وقت کے بقدر نکلا جاسکتا ہے ، (ردّ المحتار : ۳ ؍ ۴۳۸ ، ہندیہ : ۱ ؍ ۲۱۲ ۶)مریض کی عیادت ، نمازِ جنازہ اور مسجد سے باہر بیان و اجتماع میں جانا درست نہیں ، ہاں اگر اعتکافِ واجب ہو اور نذر ماننے کے وقت ان امور کو مستثنیٰ کرلیا ہو ، تب ان مقاصد کے لئے نکلنے کی گنجائش ہے ۔ (ردّ المحتار : ۳؍ ۴۳۹ )= =

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

ہمارے اعمال برکات سے محروم کیوں ہوجاتے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

تراکیب مُہَنَّد

1 مہینہ ago
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

جارحانہ و نفرت پسند ہندوتو کی زد میں بھارت

2 مہینے ago

مقبول

  • تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    مختصر واقعہ شہادت حضرت حسین رضی اللہ عنہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی مبارک

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہجری کی تاریخ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دہلی کی قدیم تاریخی مساجد کی موجودہ صورت حال

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سماوی، انسانی، شیطانی آفات اور تحفظ کے فطری طریقے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.