ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (3) (3) ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے متحدہ قومیت کی راہ اختیار کرنا

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(02) ہندستانی مسلمانوں کا راشٹرواد

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    بھارت، انسانیت و روحانیت کی تلاش میں

    زبان سکھانے والی نصابی کتاب کیسے لکھیں

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    درس گاہوں کے ماحول کی نفسیاتی ترتیب

    مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند

    اماموں کی تربیت پر جمعیت علمائے ہند کا ایک صدی قبل کا فیصلہ اور حضرت بجنوری نقشبندی دامت برکاتہم کی جامع رہ نمائی

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    ارکان پارلیمنٹ کی افسوس ناک کارکردگی اورمودی کی شاہ خرچی

    مولانا ابوالبرکات مظاہری،حیات وخدمات کے روشن نقوش

    مولانا ابوالبرکات مظاہری،حیات وخدمات کے روشن نقوش

    ریاضی کی تدریس کے نفسیاتی طریقے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    اردو کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    دھپرا کی مسجد میں فجر کے بعد اصلاحی نشست، آئندہ بدھ سے مستقل درس قرآن شروع کرنے کا عزم

    دارالمصنفین کی مطبوعات کے بارے میں ایک سوال

    آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results

Home اسلامیات

روح کیاہے؟

by Md Yasin Jahazi
اپریل 26, 2026
in اسلامیات
0
نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!
0
SHARES
98
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

پندرھویں پارہ کی سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر (85) کی تفسیر میں ناچیز نے حجۃ اللہ فی الارض حضرت الشاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے سامعین کے سامنے روح کی حقیقت بیان کرتے ہوئے جو کچھ عرض کیا، اس کا خلاصہ درج ذیل ہے ۔ارشاد خداوندی ہے کہ الرُّوحُ مِن أمرِ رَبّی (سورۃ: الاسراء،آیۃ:۸۵، پ:۱۵)جب آپ سے روح کی حقیقت کے بارے میں سوال کیا گیا ، تو زبان قدسی سے اس کی حقیقت یہ بتلائی گئی کہ وہ ایک چیز ہے، جو اللہ تعالیٰ کے حکم سے بدن میں پیدا ہوتی ہے، جس سے حیوان جی اٹھتا ہے۔ اور جب یہ چیز بدن سے نکل جاتی ہے، تو اس پر موت طاری ہوجاتی ہے۔ایک دوسری جگہ ارشاد ہے کہ ألا لہ الخلق والأمر (سورۃ : الاعراف، آیۃ:پ: ۸)سنو! پیدا کرنا اور حکم دینا دونوں اللہ کے لیے ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ پہلے خلق یعنی ڈھانچہ بناتے ہیں، پھر اس میں کُنْ کاامر ہوتا ہے، پس وہ چیز وجود میں آجاتی ہے،اور اسی امر ربی کا نام روح ہے، لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ روح ایک غیر مادی چیز ہے، جس سے زندگی وجود میں آتی ہے۔شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے روح کی حقیقت کی مزید تشریح کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روح لطیف بھاپ سے پیدا ہوتی ہے ، جس کا نام نسمہ ہے۔ یہ نسمہ اخلاط اربعہ : خون، بلغم، سودا اور صفرا کے خلاصے سے وجود میں آتا ہے۔ اس کے اندر قالب کی صلاحیت کے لحاظ سے زندگی پیدا کرنے کی قوت پائی جاتی ہے۔ اس کی پیدائش کا مرکز دل ہے اور یہی سے پورے بدن کے ہر ہر عضوکے لیے سپلائی ہوتی ہے۔ نسمہ قالب کی صلاحیت کے مطابق کام کرتا ہے، مثال کے طور پر آنکھ میں دیکھنے کی صلاحیت ہے، تو یہ نسمہ آنکھ میں پہنچ کر قوت بینائی کا کام کرے گا۔ہاتھ میں پکڑنے اور کان میں سننے کی صلاحیت ہے، تو نسمہ ان اعضا میں پہنچ کر انھیں کا کام کرے گا۔جسم کے اندر یہ نسمہ غذا سے پیدا ہوتا ہے، اس لیے غذا کی خاصیات سے نسمہ متأثر ہوتا ہے، عمدہ اور غذائیت سے بھرپور غذا ہوگی، تو نسمہ بھی قوی ہوگا۔اور اگر غذائیت میں کمی ہوگی ، تو اس کا اثر اس سے بننے والے نسمہ پر بھی دکھے گا۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت نے حلال کھانے پر بڑا زور دیا ہے ، تاکہ اس سے پیدا ہونے والانسمہ بھی گناہ اور اس کے مضر اثرات سے پاک رہے۔اس نسمہ میں زندگی کی قوت اسی وقت پیدا ہوتی ہے ، جب اس میں روح ربانی آکر ٹھہرتی ہے ، جس کو نفس ناطقہ کاکہاجاتا ہے۔ نفس ناطقہ کا مستقر نسمہ ہے اور نسمہ کا مقام بدن ہے، نسمہ اور بدن میں تغیرات ہوتے رہتے ہیں ، لیکن نفس ناطقہ میں کبھی تغیر نہیں ہوتا۔اس کی ہم ایک مثال لیتے ہیں کہ ایک آدمی کا نام زید ہے، تو یہ زید اس کے خاص بدن کا نام نہیں ،کیوں کہ بدن میں تغیرات سے اس کے نام پر کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ زید جب بچہ تھا اور اس کے ہاتھ پیر اور جسم کے سارے اعضا چھوٹے چھوٹے تھے، تب بھی وہ زید تھا اور جب بڑا ہوگیا اور بوڑھا ہوگیا ، تب بھی وہ زید ہی ہے۔ یہاں اس کا بدن تبدیل ہورہا ہے، لیکن زید میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی ہے۔ اسی طرح زید کا ایک ہاتھ کٹ جاتا ہے، ہاتھ کا نسمہ یعنی اس کی قوت ختم ہوجاتی ہے، تو بھی زید باقی رہتا ہے، یا اس کی بینائی چلی جاتی ہے اور آنکھ کے قالب میں گردش کرنے والی روح یعنی نسمہ فنا ہوجاتا ہے ، تو بھی زید برقرار رہتا ہے۔اس مثال میں ہم نے دیکھاکہ بدن اور نسمہ دونوں تبدیل ہورہے ہیں؛لیکن زید اپنی جگہ برقرار ہے، اور بدلنے والی چیز معین انسان نہیں ہوسکتی؛ لہذا زید ہی نفس ناطقہ ہے، جو مرنے کے بعد بھی نہیں بدلتا۔ خلاصہ یہ کہ زیدمیں تبدیلیوں کے جو اثرات نظر آتے ہیں، وہ صرف اس کے بدن اور نسمہ میں نظر آتے ہیں، کیوں کہ یہ دونوں مٹی سے بنے ہوئے ہیں، خود زید میں کوئی تغیر و تبدل نہیں ہورہا ہوتاہے، کیوں کہ وہ ایک روح ہے، روح ربانی، جس کی حقیقت یہ ہے کہ وہ امر ربی ہے اور امر ربی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔چوں کہ روح (نفس ناطقہ)ایک معنوی امر ہے، جس کی شناخت ہم کسی جسم کے ذریعے ہی کرسکتے ہیں،اس لیے ظاہری امر میں ہم کو یہی نظر آتا ہے کہ زید کا بدن اور اس کا نسمہ ہی زید ہے، حالاں کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف روح ربانی کے مستقر کی شناخت کا ایک لبادہ ہے ۔موت کی حقیقتلیکن جب یہ نسمہ بدن سے نکل جاتا ہے، تو آدمی کی موت ہوجاتی ہے،بدن بھی سڑنے گلنے لگتا ہے، لیکن روح ربانی کبھی بھی نسمہ کا ساتھ نہیں چھوڑتی۔ بدن میں جوتغیرات ہوتے ہیں، وہ نسمہ یعنی اخلاط اربعہ سے بننے والے بھاپ میں تغیر پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جب کسی عضو میں دل کے مرکز سے بھاپ کی سپلائی متأثر ہوتی ہے، تو وہ عضو بھی متأثر ہوجاتا ہے، جسے ہم بیماری کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر بینائی اسی وقت ختم ہوتی ہے، جب مرکز سے نسمہ کی سپلائی رک جاتی ہے، جب آنکھ میں نسمہ نہیں پہنچتا ، تو اس کے دیکھنے کی صلاحیت یاتو متأثر ہوجاتی ہے ، یا پھر ختم ہوجاتی ہے۔ نسمہ کی سپلائی بند ہونے کی بھی وجوہات ہوتی ہیں، یا تو عضو کسی چوٹ وغیرہ سے اپنے نسمہ کے حاصل کرنے کی صلاحیت کھوبیٹھتا ہے، یا نسمہ کے مقام افزائش میں ہی کچھ گڑبڑی پیدا ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے سپلائی نظام یا نسمہ بننے کا سسٹم متأثر ہوجاتا ہے ، بہر کیف جس طرح اگرنسمہ عضو میں نہیں پہنچتا، تو وہ عضو بے کار ہوجاتا ہے، اسی طرح مرکز میں نسمہ (بھاپ)ہی بننا بند ہوجاتا ہے، تو نسمہ کا تعلق بدن سے ٹوٹ جاتا ہے اور پورا بدن بے کار ہوجاتا ہے، جسے ہم موت کہتے ہیں۔لیکن اس سے نسمہ اور روح ربانی (نفس ناطقہ) کا تعلق ختم نہیں ہوتا، روح ربانی نسمہ کے قالب میں ہی رہتا ہے اور ساتھ ہی بدن سے پرواز کرتا ہے اور عالم مثال میں پہنچ جاتا ہے۔ پھر عالم مثال میں ۔جیسا کہ پہلی کی تمہید میں عرض کیا گیا تھا کہ وہاں معنویات بھی جسم کی شکل میں ہوتے ہیں۔اسے ایک جسم عطاکردیا جاتا ہے۔ یہ جسم اسے اس کے اعمال کے پیش نظر عطاہوتا ہے۔ اچھے اعمال ہوتے ہیں، تو نورانی جسم عطا ہوتا ہے اور اگر اعمال برے ہوتے ہیں، تو ظلمانی جسم دیا جاتا ہے،پھر اسی جسم (جس میں اس کی روح (نفس ناطقہ) ہے) پرعذاب و ثواب کا سامان شروع ہوتا ہے، جسے احوال برزخ کہاجاتا ہے۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

غزل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

نظرِ بد: ایک عالمگیر انسانی تصور اور مختلف تہذیبوں کا نقطۂ نظر

2 مہینے ago

سیاسی تربیت گاہ دار الصنائع کمپنی لمیٹڈ کے متعلق ایک اہم فارمولا

12 مہینے ago

مقبول

  • عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    اردو کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • راشٹرواد (3) (3) ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے متحدہ قومیت کی راہ اختیار کرنا

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • راشٹرواد(02) ہندستانی مسلمانوں کا راشٹرواد

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.